دوڑنے سے حاصل ہونے والے 5 طبی فوائد، آپ کیسے شروعات کرسکتے ہیں؟

image
 
جاگنگ کرنا یا دوڑنا آپ کی مجموعی صحت کے لئے ورزش کی ایک بہترین شکل ہے۔ دوڑنا ایک ایسی ورزش ہے جس میں بہتر نیند سے لے کر مضبوط دل اور بہتر دماغی صحت تک صحت کے بہت سے فوائد بڑے پیمانے پر موجود ہیں۔
 
وزن کی کمی میں مدد
دوڑ وزن کم کرنے کے حوالے سے ایک ایسی ورزش ہے جو انتہائی متاثر کن ثابت ہوتی ہے- دوڑنے سے آپ کے جسم میں موجود کیلوریز اور چربی جلتے ہیں- کتنی کیلوریز کم ہوتی ہیں اس کا انحصار آپ کے وزن اور ورزش کی شدت پر ہوتا ہے- لیکن عام طور پر ایک میل دوڑنے سے 100 کیلوریز جلتی ہیں- اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو متوازن اور صحت بخش غذاؤں کے ساتھ دوڑ کو بھی اپنی زندگی میں شامل کریں-
image
 
موڈ میں بہتری
ہوسکتا ہے جب آپ دوڑنا شروع کریں تو اپنے دماغ کو صاف اور ٹینشن فری محسوس کریں- اس کی وجہ یہ ہے کہ جب آپ دوڑتے ہیں تو آپ کے خون کا بہاؤ بڑھ جاتا ہے جس سے آپ کے دماغ میں اچھے کیمیکل کا اخراج شروع ہوجاتا ہے جیسے کہ ڈوپامائن- یہ کیمیکل دباؤ کے خلاف لڑنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں- ایک تحقیق میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ اگر آپ روزانہ دوڑتے ہیں تو اس بات کا خدشہ 26 فیصد کم ہوجاتا ہے کہ آپ ڈپریشن کا شکار ہوسکتے ہیں-
image
 
بہترین نیند
بہت سی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے ورزش کے ذریعے آپ کو رات کی بہتر نیند حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ مثال کے طور پر ، جسمانی سرگرمی سیرٹونن کو جاری کرتی ہے ، جو باقاعدگی سے جاگنے اور سونے کے اوقات کو قائم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ باقاعدگی سے ورزش سست لہر نیند، یا گہری نیند کو بھی بہتر بناتا ہے ، جو آپ کے دماغ اور جسم کو راتوں رات دوبارہ جوان ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
image
 
دل کی صحت
بھاگنے سے آپ کا دل پمپ ہوجاتا ہے اور خون کا بہاؤ تیز ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں آپ کا دل مضبوط اور مؤثر ہوجاتا ہے۔ اگر آپ دوڑ کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں شامل کرلیتے ہیں تو یہ ایک طویل وقت تک آپ کے دل کی صحت کی حفاظت کرتی ہے- اس ورزش سے دل کا دورہ پڑنے یا فالج سے مرنے کا خطرہ 45 فیصد کم ہوجاتا ہے۔
image
 
طویل تر زندگی
چند محققین نے دوڑ اور طویل زندگی کے درمیان ایک مثبت تعلق پایا ہے۔ سال 2019 میں برٹش جنرل آف اسپورٹس کی تحقیق میں بات سامنے آئی کہ دوڑںے سے جلدی موت کے خطرے میں 27 فیصد کمی واقع ہوجاتی ہے جبکہ کینسر سے ہلاکت کا خطرہ بھی 23 فیصد کم ہوجاتا ہے-
image
 
آغاز کیسے کریں؟
اگر آپ پہلے سے ہی باقاعدہ دوڑتے نہیں ہیں تو اب شروع کرنے میں بھی زیادہ دیر نہیں ہوئی۔ ابتدا میں آپ روزانہ 20 سے 30 منٹ تیز چلنے کی پریکٹس کریں تاکہ آپ میں برداشت پیدا ہوسکے- جب آپ اس عمل کو آسان اور پرسکون محسوس کرنا شروع کریں تو پھر آہستہ آہستہ دوڑنا شروع کردیں- اس کا انحصار آپ کی فٹنس کی سطح پر ہوتا ہے اور ممکن ہے کہ پہلے ہفتے کے بعد ہی آپ دوڑنا شروع کردیں-
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: