ہر قسم کی بیماری سے حفاظت چاہتے ہیں تو صرف 3 کام کریں

image
 
ہمارے جسم کا مدافعتی نظام ایک ایسے فوجی کی مانند ہے جو باہر سے حملہ آور ہونے والی بیماریوں اور جراثیموں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے اور انہیں ہمارے جسم کو نقصان نہیں پہنچانے دیتا ہے- لیکن ہمارے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے اس فوجی کو خود اپنے ہاتھوں نقصان نہ پہنچائیں بلکہ اسے مزید طاقتور بنائیں تاکہ یہ مزید قوت کے ساتھ بیرونی خطرات کا مقابلہ کرسکے-
 
کورونا وائرس سمیت کوئی بھی بیماری اس وقت تک آپ کے جسم پر قابو نہیں پاسکتی جب تک کہ آپ کا مدافعتی نظام مضبوط ہے لیکن اسے مضبوط بناتا ہے ہمارا درست اور صحت مند طرزِ زندگی- اگر ہم تین چیزوں کا خیال رکھیں تو ہم باآسانی اپنے مدافعتی نظام کو نہ صرف مضبوط بنا سکتے ہیں بلکہ ایک صحت مند زندگی بھی بسر کرسکتے ہیں-
 
صاف ستھری غذا
آپ کو اس بات کا بہت خیال رکھنا چاہیے کہ آپ اپنے جسم کو کیسی غذا کھلا رہے ہیں؟ غیر صحت بخش کھانے کی عادات آپ کے مدافعتی نظام کی نشوونما کو روکنے کی بنیادی وجہ ہیں۔ اپنے جسم کو وٹامن کی بھرپور غذاؤں سے پرورش کریں اور اسے کافی مقدار میں ریشہ فراہم کریں۔ ایسی غذائیں کا استعمال کریں جو آپ کے جگر کو مضبوط بنائے جیسے کہ گوبھی- جگر آپ کے جسم سے زہریلے مادے خارج کرتا ہے-
image
 
بھرپور نیند
بھرپور نیند آپ کے جسم کے لیے ایک بہترین تحفہ ہے- جسم کو اپنی بحالی اور مرمت کے لیے ایسے 8 گھنٹے مطلوب ہوتے ہیں جن میں آپ سوتے ہیں- اس بات کو بھی ذہن میں رکھیں کہ صرف 8 گھنٹے کی نیند ہی ضروری نہیں بلکہ نیند کے اوقات بھی اہم ہیں- اس لیے ہمیشہ اپنے وقت پر سوئیں اور وقت پر اٹھیں- اکثر ، ہم صبح 3 بجے تک جاگتے رہ کر خود کو دباؤ کا شکار بناتے رہتے ہیں جس سے ہمارے جسم کے معمول کے کام میں خلل پڑتا ہے جو موٹاپا ، تناؤ ، جذباتی عدم توازن اور دیگر بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔
image
 
ورزش
یہ بات ثابت شدہ ہے کہ آپ کی روزانہ کی ورزش کی عادت آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے- باقاعدگی سے ورزش ٹی سیلز کو متحرک کرتی ہے ، یہ ایک قسم کے سفید بلڈ سیلز ہیں جو جسم کو انفیکشن سے بچاتے ہیں۔ تاہم ، مسلسل سخت ورزش مدافعتی نظام کو کمزور کردیتی ہے ، جس سے آپ فلو اور وائرل انفیکشن کا شکار ہوجاتے ہیں- اس لیے زیادہ سخت ورزش سے بھی گریز کریں اور ایسی ورزش اختیار کریں جو باآسانی کی جاسکے-
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: