عورتیں مردوں کے مقابلے میں زیادہ صحت مند اور لمبی زندگی کیوں پاتی ہیں؟ ماہرین نے ایسی وجہ بتا دی کہ سب ہی حیران رہ گئے

image
 
عام طور پر دنیا بھر میں یہ دیکھا گیا ہے کہ عورتوں کے مقابلے میں مردوں میں شرح اموات زیادہ ہوتی ہے- یعنی عورتیں مردوں کے مقابلے میں زیادہ طویل عمر پاتی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ خطرناک اور موذی امراض میں مبتلا ہونے کی بھی عورتوں کی شرح مردوں کے مقابلے میں سے کافی کم ہوتی ہے- اس کو کچھ لوگ تو طرز زندگی میں فرق کو قرار دیتے ہیں- ان کے مطابق چونکہ عورتیں شراب نوشی اور تمباکو نوشی مردوں کے مقابلے یں کم کرتی ہیں اسی وجہ ان میں شرح اموات بھی مردوں کے مقابلے میں کم ہوتی ہے- مگر اب ماہرین کی جدید تحقیقات میں اس حوالے سے جو انکشافات سامنے آئے ہیں انہوں نے سب ہی کو حیران کر دیا ہے -
 
یونیورسٹی آف واٹر لو کے ماہرین کی ریسرچ کے مطابق خواتین کے جسم میں مردوں کے مقابلے میں آکسیجن کو جذب کر کے جسم کا حصہ بنانے کی صلاحیت مردوں کے مقابلے میں کافی زیادہ ہوتی ہے- جسم کے خلیات میں آکسیجن کی فوری فراہمی ان خلیات کو ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رکھتے ہیں اور ان کو بیماریوں کے خلاف مقابلہ کرنے کی طاقت فراہم کرتے ہیں -
 
image
 
اس تحقیق کے لیے ماہرین نے ایک ہی عمر اور صحت کے حامل 18 مردوں اور عورتوں کا انتخاب کیا اور ان کو ٹریڈ مل پر ایک خاص وقت کے لیے ایکسرسائز کا موقع فراہم کیا گیا- نتائج میں یہ دیکھا گیا کہ عورتوں کے جسم نے سانس کے ذریعے داخل ہونے والی آکسیجن کو مردوں کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ تیزی سے استعمال کیا اور اس کو خلیوں تک تیزی سے منتقل کیا جبکہ مردوں میں یہ صلاحیت کم تھی-
 
ماہرین کا اس حوالے سے یہ بھی کہنا ہے کہ آکسیجن کو جلد استعمال کرنے کی اس صلاحیت کی وجہ سے خواتین اگرچہ جسمانی طاقت کے کام مردوں کی طرح نہیں کر پاتی ہیں اور ان کا جسم مردوں کے مقابلے میں بظاہر کمزور نظر آتا ہے- مگر اس کی وجہ سے ان کے جسم کو ایسی طاقت حاصل ہو جاتی ہے جو کہ جسم کے اندرونی اعضا کو مختلف جان لیوا بیماریوں سے محفوظ رکھ کر طویل زندگی کا موقع فراہم کرتا ہے-
 
image
 
مگر اس کے حوالے سے ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اس بات کا حتمی سراغ لگانے میں ناکام رہے ہیں کہ خواتین کا جسم آکسیجن کو فوری طور پر کیوں استعمال میں لاتا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات ابھی جاری ہیں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: