سفید رنگ کے مقابلے میں سانولی رنگت کے حامل افراد کرونا وائرس سے زیادہ کیوں متاثر ہو رہے ہیں؟ ماہرین نے نیا انکشاف کردیا

image
 
کرونا وائرس کے حوالے سے سائنسدان اور میڈیکل شعبے سے وابستہ لوگ دن رات تحقیق میں مصروف ہیں- ایک جانب تو وہ اس وائرس کی ویکسین کی تیاری کی کوششوں میں مصروف ہیں تو دوسری جانب وہ اس کی علامات اور خطرات کے حوالے سے بھی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ اس بات سے آگاہی حاصل کر سکیں کہ کون سے افراد اس بیماری کا شکار زیادہ ہو رہے ہیں-
 
حالیہ دنوں میں سائنسدانوں نے بلڈ گروپ کے حوالے سے بھی انکشاف کیا تھا کہ کس بلڈ گروپ کے لوگ اس کا زیادہ شکار ہو رہے ہیں؟ اسی طرح جب امریکی سائنسدانوں نے امریکہ کے کرونا سےمتاثر ہونے والے افراد کے اعداد و شمار پر جب تحقیق کی تو کچھ خاص انکشاف کیے
 
امریکہ میں چھپنے والے جرنل آف پبلک ہیلتھ کے مطابق سیاہ فام اور ایشین افراد کے کرونا وائرس کے سبب ہلاکت کے امکانات سفید فام لوگوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتے ہیں- کوئن میری یونیورسٹی آف لندن میں کی جانے والی ریسرچ کے مطابق 4000 سیاہ فام اور ایشین کے ٹیسٹ کرنے کے بعد ان میں سے 1326 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی-
 
image
 
ڈاکٹر زہرا رئيسی جن کا تعلق کوئن میری یونی ورسٹی کے ریسرچ کے شعبے سے ہے ان کے مطابق کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی شرح سیاہ فام اور ایشین میں سفید فام لوگوں کے مقابلے میں زیادہ ہے-
 
اس کی وجہ کے بارے میں بتاتے ہوئے ان کا یہ کہنا تھا کہ ایسے افراد کو عام طور پر صحت کی بنیادی سہولیات عام طور پر بھی مہیا نہیں ہوتی ہیں جس کے سبب کرونا وائرس کا آسانی سے شکار ہو جاتے ہیں - اس کے علاوہ صحت کی بنیادی سہولیات کی کمیابی کے سبب وہ پہلے ہی دل ، گردوں ہائی بلڈ پریشر اور ذیابطیس جیسے امراض میں پہلے ہی مبتلا ہوتے ہیں جس کے سبب کرونا وائرس کی شدت ایسے مریضوں میں زيادہ ہوتی ہے-
 
مگر اس حوالے سے مزید اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی اس حوالے سے مذيد تحقیقات کی ضرورت ہے تاکہ اس بات کی حتمی تشخیص کی جا سکے کہ کرونا امراض سے مرنے والے افراد میں سفید فاموں کے مقابلے میں سیاہ فام اور دوسری قومیت کے افراد کی تعداد زیادہ کیوں ہے-
 
image
 
اس حوالے سے سائنسدانوں کی تحقیقات ابھی جاری ہیں اور وہ ان وجوہات کو جاننے کی کوششوں میں مصروف ہیں کہ جلد کی رنگت کرونا وائرس کے خطرات میں کس طرح اضافہ کر سکتی ہے

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: