ڈائپرز کا استعمال بچوں کی صحت کے لیے کس طرح خطرناک ثابت ہوسکتا ہے؟ جانیے

image
 
گزشتہ کچھ دہائيوں سے بچوں کے لیے ڈائپر کا استعمال بہت تیزی سے مقبول ہوا ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس کے استعمال نے والدین خصوصاً ماؤں کی لیے بہت ساری آسانیاں فراہم کر دی ہیں اور ان کو ایک جانب تو بچوں کے نیپکن دھونے سے نجات مل گئی ہے دوسرا ڈائپر کے استعمال سے بچوں کو بھی آسانی ہو گئی ہے اور اس کی خصوصیات کے سبب بچہ زیادہ دیر تک صاف ستھرا رہ سکتا ہے- مگر اس کے جہاں بہت سارے فوائد ہیں وہیں اس کے کچھ ایسے نقصانات بھی ہیں جو بچے کی صحت پر سنگین اثرات مرتب کرتے ہیں اور جن کو نظر انداز کرنا مہلک بھی ثابت ہو سکتا ہے-
 
1: الرجی کا سبب بن سکتا ہے
ڈائپر تیار کرنے والی کمپنیاں اس کی تیاری میں ایسا کپڑا اور کیمیکل استعمال کرتی ہیں جس سے یہ زیادہ جازب ہو سکے مگر ایسے کیمیکل کا استعمال بچے کی نرم و نازک جلد پر برے اثرات مرتب کرتا ہے اور ان کا مستقل استعمال الرجی کا سبب بن سکتا ہے- اس لیے والدین کو ڈائپر کے استعمال میں اس بات کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے کہ وہ یہ چیک کر لیں کہ ڈائپر کی تیاری میں ایسے کیمیکل تو استعمال نہیں ہو رہے جن سے ان کے بچے کو الرجی ہو ایسی صورت میں اس کمپنی کے ڈائپر کا استعمال ترک کر دینا چاہیے-
 
image
 
2: گردوں کے انفیکشن کے امکانات میں اضافہ ہو سکتا ہے
ڈائپر کے استعمال میں استعمال ہونے والے کیمیکل جب ہوا کے ساتھ بچے کے پیشاب کے راستے اس کے جسم میں داخل ہوتے ہیں تو یہ پیشاب کے راستے میں انفیکشن کا باعث ہو سکتے ہیں- اور اگر اس انفیکشن کا وقت پر علاج نہ کروایا جاۓ تو یہ انفیکشن بچے کے گردوں کو متاثر کرنے کا باعث بھی بن سکتا ہے- اس لیے ہر بار ڈائپر تبدیل کرتے ہوئے بچے کے جسم کو اچھی طرح دھونے کا اہتمام ضرور کرنا چاہیے اور زیادہ دیر تک ایک ہی ڈائپر کو استعمال نہیں کرنا چاہیے-
 
3: باتھ روم ٹریننگ کی راہ میں رکاوٹ
عام طور پر ایک بچہ ڈیڑھ سال کی عمر تک اس قابل ہو جاتا ہے کہ وہ باتھ روم اور حوائج ضروریہ کے بارے میں بتا سکے اور اس کی فراغت کے لیے باتھ روم جانے کا بتا سکے- مگر ڈائپر استعمال کرنے والے بچوں کے لیے یہ ٹریننگ کرنا مشکل ہو جاتا ہے کیوں کہ ہر وقت ڈائپر کے استعمال کے سبب وہ اس بات کا فیصلہ کرنے کی قوت کھو دیتا ہے کہ کب اس کو حوائج ضروریہ سے فارغ ہونے کے لیے ٹوائلٹ جانا ہے اس وجہ سے اس کو یہ ٹریننگ دینا بہت مشکل ہو جاتا ہے-
 
image
 
4: جلد کے کینسر کا سبب
ڈائپرز میں ایک کیمیکل گلائی فاسیٹ موجود ہوتا ہے جو کہ ان کو خوشبو دار بناتا ہے- اس کیمیکل کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کا یہ کہنا ہے کہ یہ ایک خطرنا ک کیمیکل ہے اور اس کا استعمال بچوں میں جلد کے کینسر کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے اس وجہ سے ڈبلیو ایچ او نے تمام ڈائپرز بنانے والی کمپنیوں کو اس کیمیکل کا استعمال ترک کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: