وزن میں اضافے سے بچنے کے لیے رات میں ان 5 کھانوں کا انتخاب کریں

image
 
ماہرین یہ مشورہ دیتے ہیں کہ شام یا رات کو کھانا پینا فائدہ مند بھی ہے اور ضروری بھی ہے۔ لیکن پیٹ کے بھاری پن ، ناقص نیند ، اور وزن میں اضافے سے بچنے کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ اپنے لیے رات میں کھانوں کا انتخاب دانشمندی کے ساتھ انتخاب کریں۔ ہم آپ کے اسی حوالے سے چند غذائیں بتائیں جنہیں رات کو کھانے سے وزن بھی نہیں بڑھتا اور یہ آپ کی صحت کے اور فوائد بھی پہنچاتی ہیں-
 
انڈوں سے تیار کردہ کھانے
انڈوں میں پروٹین اور امینو ایسڈ کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو آپ کو جلد ہی تھوڑا بہت کھانے کے بعد ہی پیٹ بھر جانے کا احساس دلاتی ہے اور آپ کھانے سے ہاتھ اٹھا لیتے ہیں- ابلے ہوئے انڈے کھانا بہترین انتخاب ثابت ہوسکتا ہے- آپ آملیٹ بھی کھا سکتے ہیں لیکن اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسے کم سے کم تیل میں پکایا جائے- اس طرح رات میں ایک متوازن غذا کے استعمال سے آپ کو نیند بھی اچھی آئے گی اور وزن میں اضافہ بھی نہیں ہوگا-
image
 
پنیر اور انگور
پنیر کا ایک چھوٹا سا حصہ صرف 100 کیلوریز کے قریب رکھتا ہے، لیکن اس میں موجود tryptophan ، پروٹین اور casein جیسے اہم غذائی اجزاﺀ آپ کو کئی قیمتی فوائد پہنچا سکتے ہیں۔ خاص طور پر ، کیسین آپ کو زیادہ اطمینان بخش محسوس کرنے میں مدد کرسکتا ہے اور سونے سے پہلے کھانا پٹھوں کی صحت کے لئے اچھا ہے۔ انگور کے چند دانے بھی melatonin سے مالا مال ہوتا ہے جو آپ کو بہترین نیند میں مدد دے سکتا ہے۔
image
 
ہمس وہ بھی سبزیوں کے ساتھ
Hummus نامی اس ڈش کی بنیاد درحقیقت چنے ہیں- چنوں میں وٹامن بی 6 کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے- اس ڈش کو اگر رات گئے کھاتے ہیں تو اس میں آپ کھیرے اور گاجروں کا اضافہ کرلیجیے- اس طرح یہ ڈش آپ کو مزید فائدہ پہنچائے گی-
image
 
ذائقہ دار مکئی
رات کو اگر مکئی کھا کر فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو بہتر ہے کہ پہلے سے تیار شدہ مکئی کے بجائے ابلی ہوئی مکئی کا انتخاب کریں- اس سے آپ کے جسم میں موجود اضافی کولیسٹرول خارج ہونے مدد حاصل ہوگی- تاہم یاد رکھیں اسے کھاتے ہوئے زیادہ نمک اور مکن کا استعمال ہرگز نہیں کرنا-
image
 
مچھلی
رات کے کھانے میں صرف مچھلی کا استعمال بھی ایک بہترین انتخاب ہے- مچھلی موجود غذائی اجزاﺀ چربی گھلانے کے حوالے سے بےپناہ شہرت رکھتے ہیں- اس کے علاوہ مچھلی میں پایا جانے والا پروٹین میٹابولزم کے لیے بھی بہترین قرار دیا جاتا ہے-
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: