گھریلو ٹوٹکے کرنے والے ہو جائيں ہوشیار، اسپغول کی بھوسی کے فائدوں کے ساتھ ساتھ 4 خطرناک نقصانات بھی ہیں

image
 
موجودہ دور میں جیسے جیسے طرز زندگی جسمانی آرام کی طرف راغب ہوتی جا رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ لوگوں میں طرح طرح کی بیماریوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور ان مسائل کے خاتمے کے لیے لوگ اپنے طور پر گھریلو ٹوٹکوں پر زیادہ سے زيادہ انحصار کرنے لگے ہیں جس کے انسانی صحت پر انتہائی خطرناک اثرات بھی مرتب ہو سکتے ہیں- ایسی ہی کچھ اشیا میں اسپغول کی بھوسی بھی شامل ہے جس کو لوگ بلا سوچے سمجھے روزانہ استعمال کرتے ہیں اور اس کو ہر بیماری کا علاج سمجھتے ہیں- مگر اس حقیقت سے کم لوگ واقف ہیں کہ معدے کی کئی بیماریوں کے علاج کے طور پر استعمال کی جانے والی یہ بھوسی جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے- اس لیے اس کو ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر استعمال کرنے سے احتیاط برتنی چاہیے اور اس کے علاوہ اس کا روزانہ استعمال بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے-
 
اسپغول کی بھوسی کے زیادہ استعمال کے نقصانات
1: بھوک کا ختم ہو جانا
اسپغول کی بھوسی اپنے اثرات کے اعتبار سے کافی بھاری ہوتی ہے اور اس کو روزانہ کی بنیاد پر استعمال کے سبب بھوک ختم ہو جاتی ہے اور سنگین معدے کے مسائل کا سبب بن سکتی ہے- وزن کم کرنے کے لیے لوگ اس کا استعمال کرتے ہیں مگر اس سے وزن میں کمی واقع ہو بھی جائے تو انسانی صحت کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں-
 
2: وقت سے پہلے بڑھاپے کا باعث ہوتی ہے
اسپغول کی بھوسی کے روزانہ کی بنیاد پر بغیر ڈاکٹر کے مشورے کے استعمال کرنے سے اس کے سبب جوڑوں اور کمر کے درد میں اضافہ ہو جاتا ہے- ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں اور انسان وقت سے قبل ہی بڑھاپے کا شکار ہو جاتا ہے-
 
image
 
3: سانس کی نالی میں پھنس جانے کا اندیشہ
اسپغول کی بھوسی کو بغیر پانی کے استعمال نہیں کرنا چاہیے کیوں کہ یہ نمی پانے کے بعد پھولنا شروع ہو جاتی ہے اور منہ میں بغیر پانی کے استعمال کرنے سے اس کے سانس کی نالی میں پھنسنے کا خطرہ ہوتا ہے جو جان لیوا بھی ہو سکتا ہے-
 
4: زہریلے اثرات
اس کو مختلف چیزوں کے ساتھ ملا کر حکیمی نسخوں کے مطابق دوا بنانے کا رجحان عام ہے- مگر اس کے اثرات مختلف چیزوں کے ساتھ مل کر مختلف ہو جاتے ہیں یہاں تک کہ بعض چیزوں کے ساتھ مل جانے پر یہ زہریلا اثر بھی پیدا کر سکتی ہے- اس لیے اس کو کسی اور چیز کے ساتھ مکس کر کے استعمال میں احتیاط برتنی چاہیے-
 
image
 
اسپغول کی بھوسی کے استعمال کا درست طریقہ
1: پیچش کی صورت میں اس کا استعمال دہی کے ساتھ ملا کر کرنے کی صورت افاقہ ہوتا ہے-
2: قبض کی صورت میں رات کو سونے سے قبل نیم گرم دودھ میں مکس کر کے اس کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے-
3: خشک کھانسی کی صورت میں بھی اس کو نیم گرم دودھ کے ساتھ لینے سے آرام ملتا ہے-
4: جل جانے کی صورت میں اس کا پانی میں پیسٹ بنا کر زخم پر لگانے سے ٹھنڈک ملتی ہے-
5: اس کو روزانہ استعمال صحت کے لیے نقصاندہ ہو سکتا ہے اس لیے اس کو ہفتے میں ایک یا دو بار سے زيادہ استعمال نہیں کرنا چاہیے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: