بھیڑیے سے مشابہت --- نایاب بیماریاں جنہوں نے ماہرین کو بھی چونکنے پر مجبور کردیا

image
 
دنیا بھر میں اس وقت لاکھوں اقسام کی بیماریاں پائی جاتی ہیں جن کے بارے میں اکثر ہم سنتے رہتے ہیں- لیکن اس کے باوجود اب بھی کئی بیماریاں ایسی ہیں جو انتہائی نایاب ہیں یعنی بہت کم لوگ ان کا شکار ہیں- لیکن یہ بیماریاں انتہائی عجیب ضرور ہیں اور ماہرین اب تک یہ جاننے میں ناکام ہیں کہ آخر یہ نایاب بیماریاں کیسے اور کیوں انسانوں پر حملہ آور ہوتی ہیں؟
 
1- چلتی لاش (walking corpse syndrome)
یہ ایک خوفناک لیکن نایاب بیماری ہے اور دنیا میں صرف چند لوگوں میں پائی گئی ہے- یہ ایک نفسیاتی بیماری ہے جس میں انسان یہ سمجھنے لگتا ہے کہ وہ مرچکا ہے یا پھر اس کے جسم کے چند حصے غائب ہوچکے ہیں-اس بیماری کو Cotard’s Syndrome کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق چونکہ یہ بیماری بہت کم لوگوں کو ہے اس لیے اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ لاحق کیوں ہوتی ہے-
 
2-غیر ملکی لب ولہجہ (Foreign accent syndrome)
یہ ایک ایسی بیماری ہے جو دماغ کے ایسے کو حصے پہنچنے والی چوٹ کی وجہ سے لاحق ہوتی ہے جو صلاحیتِ بیان کو کنٹرول کرتا ہے- اس بیماری میں انسان کا لب و لہجہ کسی اور ملک کے لب و لہجے میں تبدیل ہوجاتا ہے- ماہرین کے مطابق ویسے تو اسٹروک اس بیماری کی عام وجہ ہے تاہم صدمے اور ٹیومر میں بھی مریض مختلف لہجے میں بولنے لگتے ہیں۔
 
image
 
3- ایلس طلسماتی دنیا میں (Alice in wonderland syndrome)
یہ بیماری درحقیقت ایک قسم کی اعصابی پیچیدگی ہوتی ہے جس کا دورانیہ 1 گھنٹے تک ہوسکتا ہے- یہ بیماری عام طور پر چھوٹے بچوں کو لاحق ہوتی ہے- اس میں اشیاء یا افراد کو چھوٹا یا بڑا دیکھنا یا اُن کے حقیقی فاصلوں کے برعکس اُن کو بہت دور یا پاس دیکھنا شامل ہے۔
 
4- جغرافیائی زبان (Geographic Tongue)
اس بیماری میں انسان کی زبان پر سرخ اور سفید زخموں کے نشان پیدا ہوتے ہیں جو تکلیف دہ بھی ہوتے ہیں- یہ زخم کسی جغفرافیائی نقشے کی مانند دکھائی دیتے ہیں- ماہرین کے نزدیک یہ بیماری الرجی، ہارمونز کی بدنظمی ، غذائیت کی کمی ، نفسیاتی عدم توازن اور مصالحہ دار غذاؤں کے استعمال کی وجہ سے حملہ آور ہوسکتی ہے۔
 
image
 
5- انسانی بھیڑیا (Human Werewolf Syndrome)
یہ ایک ایسی موروثی بیماری ہے جس میں انسان کے جسم پر ایسی بالوں کی نشو و نما ہوتی ہے جن پر لیزر ٹیکنالوجی کی مدد سے بھی قابو پانا ناممکن ہوتا ہے-انہی بےپناہ بالوں کی وجہ سے اس بیماری کا نام Human Werewolf Syndrome رکھا گیا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: