مسور کی دال کو ملکہ مسور کیوں کہا جاتا ہے؟ اس کے ایسے فائدے کہ ہر کوئی کھانے پر مجبور ہو جائے

image
 
دال جو کہ انسانی غذا کا سب سے اولین جز کہلایا جاتا ہے ویسے تو عام طور پر دالوں کی مختلف اقسام ہیں مگر ان میں مسور کی دال کو سب دالوں پر ایک خاص شرف حاصل ہے- کچھ لوگ تو اس دال کو ملکہ مسور بھی کہتے ہیں جب کہ کچھ لوگ اس دال کے فوائد کے سبب اس دال کے بارے میں یہاں تک کہہ دیتے ہیں کہ یہ منہ اور مسور کی دال- اس محاورے سے بھی یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ مسور کی دال ایک ایسی خاص دال ہے جس کو ہر کوئی نہیں کھا سکتا ہے اس کو کھانے کے لیے بھی انسان کو خاص ہونا پڑتا ہے-
 
ملکہ مسور کہلانے کی وجہ
اس دال کو ملکہ مسور کہنے کے حوالے سے کئی کہانیاں موجود ہیں جن میں سے ایک کہانی کے مطابق یہ دال ملکہ وکٹوریہ کی پسندیدہ دال تھی انہیں مسور کی دال کا سوپ بہت پسند تھا- اسی وجہ سے اس دال کو ملکہ مسور بھی کہا جاتا ہے- اس کے علاوہ ماضی میں ریاست اودھ میں اس دال کو ایک نوابی پکوان سمجھا جاتا تھا جس کے سبب اس دال کو باقی تمام دالوں پر فوقیت حاصل تھی اس وجہ سے بھی اس کو ملکہ مسور کہا جاتا ہے-
 
ملکہ مسور کے طبی فوائد
یہ دال پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ کا ایک خزانہ ہے جو کہ کسی بھی طرح گوشت یا انڈوں سے کم نہیں ہے- اس کے علاوہ اس میں پوٹاشیم اور فاسفورس بھی وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو اس کے فوائد کو اور بھی بڑھا دیتے ہیں-
 
1: بالوں کی صحت کے لیے مفید
یہ دال آئرن اور پروٹین سے بھر پور ہوتی ہے جس کے سبب یہ نئے خلیوں کے بننے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے اور بالوں کی نشونما کو بہتر بناتی ہے ان کی جڑوں کو مضبوط کرتی ہے اور ان کو ٹوٹنے سے روکتی ہے-
 
image
 
2: بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے مفید
اس کے اندر پوٹاشیم اور فاسفورس کی بڑی مقدار ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتی ہے اور دوران خون کو بہتر بناتی ہے-
 
3: ذیابطیس کے مریضوں کے لیے
یہ دال ذیابطیس کے مریضوں کے لیۓ بھی بہت مفید ہوتی ہے یہ خون میں شکر کی مقدار کو متوازن رکھتی ہے-
 
4: جلد اور دانتوں کے لیے مفید
مسور کی دال کے اندر وٹامن کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اس وجہ سے اس کا استعمال جلد کے داغ دھبوں کو دور کرتا ہے اور جلد کو شفاف اور چمکدار بناتا ہے اور عمر کے اثرات سے محفوظ رکھتی ہے اسکے علاوہ یہ ہڈیوں اور دانتوں کو بھی مضبوط بناتی ہے-
 
image
 
5: وزن کم کرتی ہے
مسور کی دال میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو جسم میں چکنائی کو جمع ہونے سے روکتی ہے اور اس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور اس کا ایک پیالہ کھانے سے جسم کی تمام غذائیت کی تکمیل ہوتی ہے اور ڈائٹنگ کرنے والوں کے لیۓ یہ ایک بہترین غذا ثابت ہوتی ہے -

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: