کیا دانت کا درد ہارٹ اٹیک کی جانب اشارہ ہوسکتا ہے؟ 6 غیر متوقع علامات اور دل کے امراض

پورے جسم میں دل کو ایک خاص اہمیت حاصل ہوتی ہے کیونکہ جب تک یہ دھڑک رہا ہے آپ اس جہان ہیں ورنہ اس جہان ہیں- اس لیے دل کی صحت کی حفاظت انتہائی ضروری ہے اور اس میں تھوڑی سی کوتاہی آپ کو کئی مسائل کا شکار بنا سکتی ہے- اسی مناسبت سے ہم یہاں 6 ایسی غیر متوقع علامات کا ذکر کر رہے ہیں جو حقیقی طور پر دل کے امراض کی جانب اشارہ کرتی ہیں جبکہ ہم انہیں کوئی اور عام سا طبی مسئلہ سمجھ رہے ہوتے ہیں- ضروری یہ ہے کہ ان علامات کے ظاہر ہوتے ہی ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے تاکہ درست تشخیص کے بعد آپ کا بروقت علاج شروع کیا جاسکے-

دانت کا درد
ماہر امراضِ قلب Amar Singhal کے مطابق دانتوں کے درد میں ہر بار ڈینسٹ کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ یہ کبھی کبھی ہارٹ اٹیک کی جانب بھی اشارہ ہوتا ہے- یہ درد ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے دانتوں یا جبڑوں سے باہر آرہا ہو-

image


کھانسی کے ساتھ گلابی یا سفید بلغم
اگر آپ کو کھانسی کے ساتھ شفاف کے بجائے گلابی یا سفید رنگ کے بلغم کی شکایت ہو تو یہ دل کی کسی بیماری کی جانب اشارہ بھی ہوسکتا ہے- Nate Masterson کے مطابق طویل عرصے سے رہنے والی کھانسی کی وجہ سے پیدا ہونے والا عجیب رنگ کا بلغم دل کے کسی مسئلے کے سب ہوسکتا ہے-بلغم کا یہ رنگ پھیپھڑوں سے خون کے اخراج کے باعث ہوتا ہے-

image


اعضاﺀ کی سوجن
اعضاﺀ کی سوجن بھی قلبی نظام میں خرابی کی جانب اشارہ کرتی ہے- ہاتھ یا پاؤں کی طویل وقت تک سوجن کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے جسم میں خون کی گردش صحیح طرح سے نہیں ہورہی- جب خون درست انداز میں پمپ نہیں ہوتا تو وہ قدرتی طور پر دل سے دور اعضا میں جمع ہوجاتا ہے-

image


ٹانگوں سے بالوں کا گرنا
اگر آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ کی ٹانگوں کے بال کم ہورہے ہیں تو یہ دل کی صحت کی خرابی کی طرف نشاندہی بھی ہوسکتی ہے- بالوں کی نشوونما کے لئے ضروری غذائی اجزاء خون کے ذریعے تقسیم ہوتے ہیں- لیکن جب کسی مسئلے کی وجہ سے غذا بالوں تک نہیں پہنچتی اور مطلوبہ آکسیجن بھی نہیں ملتی تو بال گرنا شروع ہوجاتے ہیں-

image


نیلے یا جامنی رنگ کے ناخن
اگر بغیر کسی چوٹ کے بھی آپ کے ناخن نیلے یا جامنی رنگ کے ہوجاتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ انہیں صحیح انداز میں آکسیجن نہیں مل رہی- جس کی وجہ دل کی شریانوں میں پیدا ہونے والی خرابی ہے ہوسکتی ہے جو کہ خون کی گردش کو متاثر کر رہی ہے- اگر اس مسئلے کی جانب جلد از جلد توجہ نہ دی جائے تو پاؤں کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے-

image


سانس لینے میں دشواری
ماحول میں سب کچھ نارمل ہونے کے باوجود اگر آپ کو سانس لینے میں دشواری ہورہی ہے تو لازمی آپ کے دل کے ساتھ کوئی مسئلہ ہوسکتا ہے- اس کے علاوہ سیڑھیاں چڑھ کر جانے کی صورت میں بھی اگر آپ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو یہ بھی دل کی صحت میں خرابی پیدا ہونے کی جانب اشارہ ہوسکتا ہے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: