موٹاپا، ذیابطیس، نیند نہ آنا۔۔۔کچھ دانے چیری کے روزانہ

image


پھل اﷲ کا دیا ہوا وہ تحفہ ہیں جنہیں ہر موسم میں علاج کی غرض سے زمین پر اتارا جاتا ہے اور جو اس کے رازوں کو پالیتا ہے اس کے لئے زندگی آسان ہوجاتی ہے۔۔۔انہی نعمتوں میں سے ایک ہے ’’چیری‘‘۔۔۔ بظاہر یہ ننھا سا پھل اپنے اندر بڑے بڑے فوائد چھپے رکھتا ہے۔۔۔اس کا روازنہ استعمال زندگی کو ایک الگ ہی ڈگر پر لے جاتا ہے-

ذیابطیس والوں کے لئے خوشخبری
ذیابطیس کے مریضوں کو ہر پھل اور ہر کھانے کی چیز کو بہت احتیاط سے استعمال کرنا ہوتا ہے کیونکہ ذرا سی بھی بے احتیاطی ان کے لیے تکلیف کا باعث بن سکتی ہے۔۔۔کچھ پھل ایسے ہیں جو اعتدال کے ساتھ گر کھائے جائیں تو وہ ذیابطیس کو کنٹرول کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں اور ان میں سے ایک ہے یہ ننھا سا جادوئی پھل ۔۔۔چیری
 

image


موٹاپا بھگانے کی چھڑی
چیری کے اندر پیٹ بھرنے والے تمام عوامل ہوتے ہیں اور یہ معدہ تو تقویت بخشتا ہے۔۔۔یہ ننھا سا پھل بھوک کو کنٹرول کرتا ہے اور وزن گھٹاتا ہے۔۔۔اس کو کھانے سے قبض بھی ٹوٹتا ہے اور جسم کی سوجن بھی ختم ہوتی ہے۔۔۔

نیند کی وادیوں کا ساتھی
جس کے ساتھ ہے یہ ننھی سی چیری ، اسے پھر نیند آتی ہے خوب گہری۔۔۔جی ہاں تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ نیند نا آنے کی شکایت کو اس پھل کے کھانے سے دور کیا جاسکتا ہے۔۔۔یہ وٹامن سی، آئرن اور توانائی سے بھرپور ہے جس کی وجہ سے جسم میں ہونے والی تمام کمیاں اپنا راستہ بھول جاتی ہیں اور جسم سکون میں آجاتا ہے۔۔۔
 

image


درد بھگائیں چٹکیوں میں
وہ لوگ جن کی ہڈیوں میں شدید درد رہتا ہے وہ چیری کے استعمال کو دوا بنالیں اور لازمی اپنے دن کے کسی بھی حصے میں کھائیں۔۔۔کیونکہ اس میں واٹامن سی کی وافر مقدار ہوتی ہے اس لئے اسے صبح کے وقت کھایا جائے تو بہترین نتائج ہوں گے یعنی جب تک سورج کی روشنی ہے۔۔۔ہڈیٰوں اور جسم کے درد کو بھگانے میں یہ بہترین ہے۔۔۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: