شوہر کی محبت یہ معجزہ بھی دکھا سکتی ہے---- دو سالوں میں 400 پاؤنڈ وزن کم کرنے والے اس جوڑے کی کہانی

image


اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں انسان کو عقل اور شعور کے ساتھ اتارا ہے اور اس کے ذمے یہ ذمہ داری عائد کی ہے کہ انسان اپنے جسم و جاں کی بہتر طریقے سے حفاظت کرے اور اپنی صحت کا خیال رکھے- مگر انسان اپنے روز مرہ کے معاملات میں مگن ہو کر اپنی اس اہم ترین ذمہ داری سے پہلو تہی کر بیٹھتا ہے اور جس کے نتیجے میں وہ نہ صرف خود کو نقصان پہنچا بیٹھتا ہے بلکہ ایسے مسائل کا شکار بھی ہو جاتا ہے جن کا اندازہ اس کو وقت کے ساتھ ساتھ ہوتا ہے-

ایسا ہی ایک جوڑا لیکسی اور ڈینی کا بھی تھا جن کا تعلق ٹیری ہٹ انڈیانا سے تھا جو کہ امریکہ کے قریب کی ایک ریاست ہے- فربہی کی جانب گامزن اس جوڑے کو ایک دوسرے کو دیکھتے ہی محبت ہو گئی اور محبت کرنے والے اس جوڑے نے جن کی پسند نا پسند ایک جیسی تھی اور دونوں ہی صحت کے بجائے زبان کے چسکےکے دیوانے تھے- دونوں نے جلد ہی ایک دوسرے کے ساتھ شادی کا فیصلہ کر لیا
شادی کے موقع پر دلہن لیکسی اگر ایک جانب 485 پاونڈ کی صحت مند دوشیزہ تھیں تو دولہا ڈینی بھی 280 پاؤنڈ کے ساتھ کچھ کم موٹا نہ تھا- بھاری بھرکم اس جوڑے کو ایک دوسرے کے ساتھ نے اور بھی زيادہ تن آسان بنا ڈالا یہ لوگ دن بھر کاموں میں مصروف رہتے اور جب بھی بھوک ستاتی باہر سے مزے مزے کے کھانے لے کر کھا لیتے ۔ زبان کے اس چسکے نے اس جوڑے کے وزن میں مزید اصافہ کر دیا تھا مگر انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہ تھی-

یہاں تک کہ ایک دفعہ نئے سال کے آغاز کے موقع پر جب آنے والے سال کی نئی قرار داد پاس کرنے کا مرحلہ آیا تو اس موقع پر ان دونوں نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا اور مشکل فیصلہ کرنے کی ٹھان لی- دونوں نے نئے سال کی قرار داد پاس کی کہ وہ اپنے طرز زندگی میں تبدیلی کریں گے اور اپنے کھانے پینے کی عادات میں تبدیلی کر کے اپنے وزن میں بھی کمی کریں گے اور اب آئندہ سے وہ باہر کا کھانا نہیں کھائیں گے بلکہ جو بھی کھائیں گے گھر کا پکا ہوا صحت بخش ہی کھائیں گے-
 

image


لیکسی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس میں ان کے لیے سب سے بڑا چیلنج یہ تھا کہ جب ان کا وزن 485 پاؤنڈ تھا اس دوران انہوں نے کبھی بھی گھر پر کھانا نہیں پکایا تھا- اور اب انہوں نے یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ انہیں جو بھی کھانا ہے اس کو گھر پر ہی پکانا ہو گا تو اس لیے یہ ان کے لیے ایک بہت ہی مشکل عمل تھا اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے دن بھر کی روٹین میں سے ورزش کرنے کا وقت بھی روزانہ کی بنیاد پر نکالنا شروع کر دیا-

اس جوڑے کا یہ کہنا تھا کہ انہوں نے وزن کم کرنےکے لیے صرف اپنی غذائی عادات تبدیل نہیں کیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنی سوچ اپنی طرز زندگی غرض ہر ہر چیز میں تبدیلی پیدا کی- اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنی وزن کم کرنے کی کہانی کو سب تک شئیر کرنے کے لیے اور حوصلہ ا‌فزائی کے لیے سوشل میڈیا پر انسٹا گرام پر اپنا پیج بھی بنا لیا جس پر دیکھتے ہی دیکھتے ساڑھے چار لاکھ فالورز ان کے ساتھ اس سفر میں شریک ہو گئے-

دو سال کے اس سفر میں گھر کے بنے ہوئے کھانوں اور باقاعدگی سے کی جانے والی ورزش کے سبب اس جوڑے سے مجموعی طور پر 400 پاؤنڈ کم کیا لیکسی نے اپنا 485 پاونڈ وزن کو کم کر کے اس کو 182 پاؤنڈ تک کم کر لیا جبکہ ڈینی کا وزن جو 280 پاونڈ تھا اب کم ہو کر 191 پاونڈ ہو گیا- اس طرح اس جوڑے نے ایک دوسرے کی محبت میں صرف ساتھ جینے مرنے کی قسمیں ہی نہیں کھائیں بلکہ ان قسموں کو حقیقی انداز میں نبھا کر دنیا بھر کے لیۓ ایک مثال قائم کر دی-
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: