یہ قہوہ حیران کن شفا رکھتا ہے۔۔۔ کورونا میں کونسے قہوے مفید ہیں؟

image


بچپن سے ہم نے گھر کو بڑوں کو گلا درد، سر درد، نزلہ کھانسی میں یہ کہتے سنا کہ بھاپ لو اور قہوہ پیو۔۔۔بالکل صحیح ہوجاؤ گے۔۔۔یہ جملہ کافی حد تک صحیح ہے۔۔۔اس وبا کے دنوں میں لوگوں کی حفاظت میں یہ قہوے بھی معمور ہیں۔۔۔جہاں دوائیاں کام نہیں آرہیں ، وہاں یہ قہوے شفا کا پیغام دے جاتے ہیں اور اگر کورونا نہیں بھی ہے تو ان کا استعمال شفا دیتا ہے۔۔۔

ادرک کا قہوہ
ادرک کو قہوے کو امیون بڑھانے والا قہوہ کہیں تو غلط نہیں ہوگا۔۔۔یہ قہوہ زندگی کا حصہ بنا لیں تو بہتر ہے کیونکہ آنے والے دنوں میں اسی طرح کی طرح طرح کی بیماریاں آپ کے قوت مدافعت سے جنگ لڑیں گی اور اگر جسم میں ادرک کی طاقت ہوگی تو آپ کافی حد تک بچ پائیں گے۔۔۔اس قہوے کو بنانے کا طریقہ سمجھنا بہت ضروری ہے۔۔کچھ لوگ چائے میں ادرک کا ٹکڑا ڈال کر سمجھتے ہیں کہ قہوہ بن گیا تو ایسا نہیں ہے۔۔۔ایک انچ کا ادرک کا ٹکڑا دو کپ قہوہ بنانے کے لئے استعمال ہوگا۔۔چار کپ پانی میں یہ ایک انچ کا ٹکڑا اور دو لونگیں ڈال دیں۔۔۔اب اس پانی کو اتنا پکائیں کہ یہ دو کپ رہ جائے۔۔۔پھر چھان کر اس میں آدھا چمچہ شہد اور لیموں کے دو قطرے ملا کر پئیں۔۔۔کورونا سے جنگ لڑنے والا قہوہ تیار-

image


دار چینی کا قہوہ
دار چینی صدیوں سے مختلف ادویات کا لازمی جزو ہے۔۔۔وہ لوگ جنہیں ذیابطیس ہے اور انہیں کرونا ہوگیا ہے تو ان کے لئے یہ قہوہ بہت مفید ہے۔۔۔یہ وزن کو تو کم کرتا ہی ہے ساتھ میں اینٹی انفلیمیٹری ہے، اور سینہ بھی صاف کرتا ہے۔۔۔اس قہوہ کو بنانے کے لئے ایک سے ڈیڑھ انچ کا ٹکڑا دار چینی، گرین ٹی، الائچی اور لیموں درکار ہوگا۔۔۔دار چینی اور الائچی کو چار کپ پانی میں ابالیں اور دو سے ڈھائی کپ رہ جائے تو تھوڑی سی گرین ٹی شامل کر کے چولہا بند کردیں۔۔۔اب اس کو لیموں کے دو قطرے ملا کر پئیں۔۔۔سینہ صاف کرے گا اور کورونا کی وجہ سے ہونے والی کھانسی کو بھی کم کرے گا۔۔۔بخار کا زور بھی توڑتا ہے یہ قہوہ-

image


گرم مصالحہ قہوہ
گرم مصالحوں میں ﷲ کی دی ہوئی ایسی کئی خصوصیات ہیں جن کو سمجھنے سے انسانی ذہن قاصر ہے۔۔۔تین کپ پانی میں ایک چٹکی چائے کی پتی، دار چینی کا چھوٹا ٹکڑا، تین لونگیں، بڑی الائچی کے چند دانے، کالی مرچ کے تین سے چار دانے، ایک چٹکی نمک ( اگر بلڈ پریشر نہیں ہے تو) پکا لیں۔۔۔جب دو کپ رہ جائے تو اتار لیں اور چھان کر شہد ڈال کر پئیں۔۔۔کورونا کو شکست دینے والا قہوہ تیار-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: