مہنگا آلوچہ چھوڑیں اور سستا جامن کھائیں اور وہی فائدے پائيں

image


جامن موسم گرما میں آنے والا ایسا پھل ہے جو کہ اپنی نزاکت کے سبب بہت کم وقت کے لیے آتا ہے اور جلد ہی موسم گزر جانے پر غائب ہو جاتا ہے مگر اس کے فوائد اتنے ہیں کہ اس پھل کا چھلکا گھٹلی گودہ ہر ہر چیز طبی اعتبار سے اپنے اندر فوائد کا خزانہ چھپائے ہوئے ہوتا ہے- اس وجہ سے ہر کوئی اس کے موسم میں اس کو کم از کم ایک بار ضرور استعمال کرے- اس کے مقابلے میں آلوچہ اگرچہ کافی فوائد کا حامل ہوتا ہے مگر ایک جانب تو اس کی قیمت بہت زیادہ ہوتی ہے اور دوسری جانب فوائد کے اعتبار سے وہ جامن کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے- آج ہم آپ کو اس کے مختلف حصوں کے وہ فوائد بتائيں گے جو مختلف بیماریوں میں بطور دوا استعمال کی جا سکتی ہیں-

1: جامن کا پھل
جامن کا پھل اپنے مزاج کے اعتبار سے سرد و خشک ہوتا ہے اس وجہ سے اس کا استعمال گرمی کے موسم میں بہت مفید ثابت ہوتا ہے

ذیابطیس کے مریضوں کے لیے
ذیابطیس کے مریضوں کے لیے ویسے تو تمام پھل بہت کم مقدار میں کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے- مگر جامن کے پھل کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ معالجین نہ صرف اس پھل کو کھانے کا مشورہ دیتے ہیں بلکہ جامن کے ساتھ دیگر پھل بھی معمول سے اگر زيادہ مقدار میں کھا بھی لیۓ جائيں تو خون میں شو گر کی مقدار کو بڑھنے نہیں دیتا ہے-
 

image


بدہضمی کا خاتمہ کرتا ہے
بد ہضمی اور دست وغیرہ جو کہ گرمی کے موسم میں اکثر ہو جاتے ہیں ایسی صورت میں جامن کا استعمال ہاضمے کے عمل کو بہتر بنا کر دست روکتا ہے-

لو کے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے
چونکہ یہ پھل سرد مزاج کا حامل ہوتا ہے اس وجہ سے شدید گرمی میں جب کہ لو لگنے یا ہیٹ اسٹروک کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے ایسے وقت میں جامن کا استعمال جسم کو اس خطرے سے بچاتا ہے-

وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے
جامن کےاندر یہ خاصیت بھی موجود ہوتی ہے کہ یہ وزن کو گھٹانے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے جن لوگوں کا وزن کم نہ ہو رہا ہو ان کو چاہیۓ کہ وہ ہر روز ایک پیالہ بھر کر جامن کا کھائيں اور اس سے وزن گھٹائيں-
 

image


منہ کے چھالوں کے لیے
جامن کا پھل منہ کے چھالوں کے لیے اور گلے کی خرابی کے لیۓ بھی بہت مفید ہوتا ہے اس سے مسوڑوں کی سوزش میں بھی آرام ملتا ہے-

کینسر سے بچاتا ہے
اس میں پولی فینول نامی ایک کیمیکل موجود ہوتا ہے جو ایسے خلیات کو بننے سے روکتا ہےجو کہ کینسر کا باعث بننے والے خلیات کو روکتا ہے اور کینسر کے خطرے سے بچاتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: