سنا مکی نہیں بلکہ املتاس اور قسطِ شیریں، حکمت نے سنا مکی کی دلیل کو قبول کرنے سے انکار کردیا

image


دنیا کے متعدد ممالک اس وقت کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہیں اور اس وبا کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ سائنسدان و ماہرین کورونا کی ویکسین کے لئے سر جوڑ کوششوں میں مصروف ہیں لیکن اس حوالے سے واضح طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ ممکنہ ویکسین کب یا کتنے عرصے بعد تیار ہو جائے گی۔

کورونا جیسی وبائی امراض سے بچاؤ کے لئے چند احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایات پیش کی گئی ہیں جن میں سماجی دوری، 6 فٹ کا فاصلہ، بنا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنا اور مسلسل صابن سے دھونے جیسی حفاظتی تدابیر کی تجویز پیش کی گئیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے علاج کے طور پر سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے دیسی ٹوٹکے آزمانے کے مشوروں میں بھی کمی نہیں اور آج کل ان مشوروں میں سرفہرست سنا مکی کے قہوے کا استعمال بتایا جارہا ہے۔
 

image


لیکن کیا واقعی سنا مکی سے کورونا وائرس کا علاج ممکن ہے؟

اس حوالے سے حکیم رضا الہیٰ سے ہماری ویب کی جانب سے سوالات کئے گئے جس میں انہوں سنا مکی کی اصلیت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ سنا مکی نقصان دہ ہے یا فائدہ مند۔

حکیم رضا الہیٰ سے پہلا سوال کیا گیا کہ کورونا کو حکمت کیسے دیکھتی ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس فلو کی ایک بگڑی ہوئی شکل ہے ۔ کورونا کی علامات فلو سے شروع ہوکر بخار اور نمونیا پر ختم ہوتی ہیں۔ اس میں یہ گلے کا خراب ہونا، چھینکوں کا آنا، نظام تنفس کا بگاڑ پیدا ہونا اس کے بعد پھیپڑوں میں سکڑاؤ پیدا ہونا شامل ہے-

جڑی بوٹی سنا مکی کے استعمال کی افادیت اور نقصانات کے بارے میں بات کرتے ہوئے حکیم رضا الہیٰ کا کہنا ہے کہ لوگ سوچے سمجھے بغیر سوشل میڈیا پر ٹوٹکا شئیر کر رہے ہیں کہ سنا مکی سے کورونا وائرس کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بہت سے سوشل میڈیا خود ساختہ دانشور اپنے نسخے بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ کورونا اس سے ختم ہوجائے گا، لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

حکیم رضا الہیٰ نے کہا کہ قسط شیریں ایک ایسی جڑی بوٹی ہے جس سے کورونا وائرس کے علاج میں مدد ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنا مکی سے گلے اور پھیپھڑوں کے علاج کے حوالے سے کسی حدیث کی کتاب میں موجود نہیں ہے۔
 

image


ان سے دوسرا سوال کیا گیا کہ اگر سنا کمی نہیں تو کیا کھائیں جو سانس بحال کردے؟
انہوں نے کہا کہ قسطِ شیریں گلے کے امراض، پھیپھڑوں اور بخار کے لئے بہت مفید ہے اور یہی تینوں کیفیات کورونا میں پائی جاتی ہیں۔

حکیم رضا الہیٰ نے قسطِ شیریں سے متعلق بتایا کہ اس میں وہ تمام افادیت موجود ہیں جو کورونا وائرس میں استعمال کرائی جا سکتی ہیں۔

حکیم رضا الہیٰ نے قسطِ شیریں کے علاوہ مزید علاج کے طریقے بھی بتائے ہیں، یہ طریقے انٹرویو کی اس ویڈیو میں جانیں۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: