امیون سسٹم کو جادوئی دھکا لگانے والا پھل۔۔۔ایک خوبانی، اگر جان ہے بچانی

image


پاکستان میں تو جس پھل اورجس دوا کی خصوصیات پتہ چلیں اس کی قیمت آسمان کو چھونے لگتی ہے۔۔۔لیکن یہ بتانا بہت ضروری ہے کہ جس پھل کو اکثر گھروں میں وہ اہمیت نہیں ہوتی، درحقیقت وہ کرونا اور ایسی کئی وباؤں سے بچانے میں سب سے زیادہ مفید ہے۔۔۔

امیون بوسٹر
آج کل ہر کوئی قوت مدافعت ہی بڑھانے کی بات کرتا ہے۔۔۔اس کے لئے ملٹی وائٹامنز بھی کھانے کو کہا جاتا ہے۔۔۔لیکن اگر آپ روزانہ ایک خوبانی بھی کھالیں تو آپ کی وائٹامن اے کی کمی بہت حد تک پوری ہوجاتی ہے اور اس کا بادام بھی ساتھ کھالیں تو سمجھیں کہ آپ نے کوئی بہت مہنگی ملٹی وائٹامن کھالی۔۔۔اس میں شمال وائٹامن اے بینائی کو بہتر بنانے کے لئے جادوئی کردار ادا کرتا ہے۔۔۔
 

image


فائبر سے بھرپور
اس میں فائبر کی وہ مناسب مقدار موجود ہے جو پیٹ صاف کرنے میں اور پیٹ کو بھرنے میں ایک بہت اہم کردار ادا اکرتی ہے ۔۔۔جو لوگ وزن کم کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس وبا کے دور میں ان کی توانائی بھی بحال رہے تو ان کے لئے تو خوبانی اس موسم کا تحفہ ہے۔۔۔پیٹ کے درد اور گیس جیسی بیماریوں کو بھی رفع کرتی ہے۔۔۔

سینہ صاف کرتی ہے
خشک خوبانی اگر روزانہ ایک کھائی جائے تو سینہ بھی صاف ہوتا ہے اور دل کی بیماری سے بھی نجات ملتی ہے۔۔۔یہ پوٹاشیم سے مالامال ہے اور اس کی ایک خوراک ہی جسم کی کئی کمیوں کو پورا کردیتی ہے۔۔۔
 

image


خون کو صاف کرتی ہے
خوبانی ان خوشنصیب پھلوں میں سے ہے جو آئرن بناتے ہیں اور یہ وہ آئرن ہے جو جسم میں رک کر اسے انیمیک نہیں ہونے دیتی بلکہ زائل ہوکر صرف ضروری مقدار کو ہی جسم کا حصہ بننے دیتی ہے۔۔۔جب خون صاف ہوتا ہے تو جلد بھی صاف ہوتی ہے اور رنگت بھی شفاف ہوجاتی ہے۔۔خوامخواہ کے کیل مہاسے بھی نہیں بنتے چہرے پر۔۔۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: