اگر ایسا ہے تو کہیں آپ کے جسم میں بھی زہریلے مادے تو نہیں جمع ہو رہے ہیں؟ عام علامات اور مددگار نسخے جانیں

image


ہمارے ارد گرد ہر جگہ اور ہر چیز میں جراثيم اور زہریلے مادے موجود ہوتے ہیں جو کہ ہم اپنی عام آنکھ سے نہیں دیکھ سکتے ہیں اور اکثر غیر ارادی طور پر سانس لینے والی ہوا کے ذریعے پینے والے پانی کے ذریعے یا کھانے کے ذریعے ہمارے جسم کا حصہ بن جاتے ہیں- ویسے تو جسم کے اندر قدرتی طور پر ایسا نظام موجود ہوتا ہے جو ان زہریلے مادوں کو خارج کرتا رہتا ہے مگر بعض اوقات اس نظام میں خرابی کے سبب یہ زہریلے مادے ہمارے جسم میں جمع ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور اس کا اظہار مختلف علامات سے ہوتا ہے جن کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-

1: قبض
زندہ رہنے کے لیے کھانا ضروری ہوتا ہے جو اشیا ہم کھانے میں استعمال کرتے ہیں وہ مکمل طور پر ہمارے جسم کا حصہ نہیں بنتی ہیں بلکہ ہمارا جسم ان اشیا میں سے طاقت اور توانائی جزب کر کے فاضل مادوں کو جسم سے خارج کر دیتا ہے- مگر بعض اوقات انتوں میں اتنے زہریلے مادے جمع ہو جاتے ہیں کہ وہ قبض کا باعث بن جاتے ہیں-

2: دماغ کا ماؤف ہونا
بعض اوقات ایک اچھی رات کی نیند کے باوجود دماغ گنگ سا ہو جاتا ہے اور انسان کسی بھی معاملے میں دھیان نہیں لگا سکتا ہے اور اس کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اس کا دماغ سن سا ہو گیا ہے- ایسا جسم میں موجود زہریلے مادوں کے سبب ہوتا ہے جس کے باعث جسم میں موجود وٹامن اور معدنیات ضائع ہونے لگتے ہیں بعض اوقات ایسا فضا میں موجود آلودگی کے سبب بھی ہو سکتا ہے یا پھر گاڑی کے دھوئيں سے بھی ہو سکتا ہے-
 

image


3: پسینے کی بدبو
بعض افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جو کہ باقاعدگی سے نہانے اور باڈی اسپرے لگانے کے باوجود بھی اپنے پسینے کی بدبو کے سبب شرمندگی سے دو چار ہوتے ہیں- ایسا عام طور پر اس سبب ہوتا ہے جب کہ آپ کے معدے میں زہریلی گیسیں بن رہی ہوں اور وہ جسم سے پسینے کے ساتھ خارج ہو کر بدبو کا باعث بن رہی ہوتی ہیں یہ بھی جسم کے اندر زہریلے مادوں کی موجودگی کی اہم علامت ہے-

4: جوڑوں اور پٹھوں میں درد
اگر آپ باقاعدگی سے ورزش کے عادی ہیں اور جوڑوں کے کسی اور مسئلے سے دوچار نہیں ہیں اس کے باوجود آپ کے جوڑوں اور پٹھوں میں درد رہتا ہو تو اس کا سبب جسم میں موجود وہ زہریلے مادے ہیں جو کہ ان میں سوجن کا باعث بن رہے ہیں-

5: جلد پر دھبے اور خارش
جلد ہمارے جسم کا وہ سب سے اہم حصہ ہے جو باہر کے اثرات کا براہ راست سامنا کرتا ہے اور جسم کے اندر موجود زہریلے مادوں کی موجودگی کی صورت میں خارش ، اور مختلف قسم کے داغ دھبوں کا اظہار کرتا ہے جو کہ مختلف کیمیکلز کی صورت میں ہمارے جسم میں داخل ہوتے ہیں-

6: بے خوابی
جسم میں زہریلے مادوں کی موجودگی کےسبب ایک جانب تو انسان تھکاوٹ کا شکار رہتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ نیند کا آنا بھی ایک مشکل امر ہو جاتا ہے اور جسم میں موجود نیند لانے والے ہارمون کے بننے میں رکاوٹ ڈال دیتا ہے جس کی وجہ سے نیند کا آنا بہت مشکل ہو جاتا ہے-
 

image


7: وزن میں اضافہ
ہر قسم کی ورزش اور ڈائٹنگ کے باوجود بڑھتا ہوا وزن بھی درحقیقت جسم میں زہریلے مادوں کی موجودگی کی ایک اہم علامت ہے جس کے سبب جسم میں موجود ہارمون کا نظام بری طرح متاثر ہوتا ہے اور اس سے وزن میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے-

8: سانس کی بدبو
معدے میں موجود زہریلے مادوں کی زیادتی سانس کی بدبو کا اہم سبب ہے جس کو اچھے سے اچھے ماوتھ واش کے استعمال سے بھی دور نہیں کیا جا سکتا ہے-

9: ناخنوں کا بدہئیت ہونا
ہاتھوں اور پیر کے ناخنوں کی سطح کا کھردرا پن اور ان کا کٹا پھٹا ہونا بھی اس بات کی علامت ہے کہ جسم میں زہریلے مادے بہت بڑی مقدار میں موجود ہیں-

10: بالوں کا گرنا
سر کی جلد کے اندر مسام موجود ہوتے ہیں جن میں زہریلے مادوں کے جمع ہونے کے باعث بالوں کی جڑیں کمزور ہو جاتی ہیں اور بال تیزی سے گرنا شروع ہو جاتے ہیں-
 

image


جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج کس طرح کیا جائے
اگر آپ ان سب علامات کا سامنا کر رہے ہیں یا ان میں سے کچھ کا شکار ہیں تو یہ اس بات کی علامت ہیں کہ آپ کے جسم میں زہریلے مادے بہت بڑھ چکے ہیں اور کسی بڑے خطرے سے دوچار ہونے سے قبل ان کا اخراج ضروری ہے اس کے لیے کچھ کاموں کو اپنی روز مرہ زندگی کا حصہ لازمی بنائيں-

1: بہت سارا پانی پینے کی عادت اپنائیں ، پانی جسم سےزہریلے مادوں کےاخراج کا اہم ذریعہ ہے
2: زہریلے مادے سب سے زیادہ جگر کو متاثر کرتے ہیں اس لیۓ جگر کو محفوظ رکھنے کے لیۓ قہوہ پینے کی عادت اپنائیں قہوے کے اندر ایسی تاثیر ہوتی ہے جو کہ جسم سے مادے خارج کر کے جگر کو طاقت فراہم کرتے ہیں
3: یوگا کو اپنائیں یہ اعصاب کو پر سکون کر کے جسم میں موجود ہارمون کے نظام کو بہتر بناتا ہے
4: رات کے وقت لازمی طور پر دانتوں کو صاف کرنے کی عادت اپنائيں اور اس کے ساتھ ساتھ زبان کی صفائی کو بھی یقینی بنائيں
5: ہمیشہ صاف اور نامیاتی غذا کا استعمال کریں فاسٹ فوڈ سے پرہیز کریں
6: پرو بائیوٹکس کا استعمال یقینی بنائیں
7: میک اپ کے لیے قدرتی اشیا کا استعمال کریں مضر صحت کیمیکل کے استعمال سے پرہیز کریں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: