جعلی اور نقصان دہ جراثيم کش اسپرے خریدنے سے بہتر ہے اپنے گھر پر خود تیار کریں اپنی جان اور پیسے بچائيں

image


جیسا کہ ان دنوں کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں انتہائی تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور روز بروز پاکستان میں اس کے مریضوں کی تعداد میں نہ صرف تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ مرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے- اور ماہرین کے نزدیک اس بیماری سے بچنے کی واحد صورت خود کو اور اپنے اردگرد ماحول کو جراثيم سے پاک کرنا ہے- جس کے لیے ماہرین سینٹائزر اور جراثيم کش اسپرے کرنے کا مشورہ دیتے ہیں- مارکیٹ میں جیسے جیسے ان چیزوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو رہا ہے ویسے ویسے کچھ ابن الوقت لوگ ایسے حالات میں بھی مارکیٹ میں مہنگے جعلی جراثیم کش اسپرے بنا کر بیچ رہے ہیں جو فائدہ دینے کے بجائے نقصان کا باعث بن رہے ہیں- ایسی جراثیم کش ادویات بازار سے خریدنے سے بہتر ہے کہ انسان اپنے گھر پر بیٹھ کر خود ہی جراثیم کش اسپرے تیار کرے اور اپنی جان اور پیسے بچائے-

جراثيم کش اسپرے بنانے کے اجزا
گھر میں جراثيم کش اسپرے بنانے کے لیے صرف تین اشیا کی ضرورت ہوتی ہے جن کو ایک خاص تناسب سے ملا کر اسپرے گھر پر ہی تیار کیا جا سکتا ہے-

1: ہائيڈروجن پر آکسائڈ
ماہرین کے مطابق ہائيڈروجن پر آکسائڈ ہر طرح کے جراثيم کے خاتمے کے لیے انتہائی مؤثر ثابت ہوتا ہے- یہی وجہ ہے کہ بازار سے ملنے والے جراثیم کش محلول میں بھی بنیادی جز کے طور پر ہائيڈروجن پر آکسائڈ شامل ہوتا ہے اور محلول میں اس کا تناسب تین فی صد تک ہوتا ہے جو کہ جراثيم کی ہلاکت کا باعث بن سکتا ہے-

image


2: آئیسو پروپائل الکوحل
کسی بھی سطح پر الکوحل کے استعمال سے صرف 30 سیکنڈ میں اسے جراثیم سے پاک کیا جا سکتا ہے اس کو پانی میں ملا کر اس کے منفی اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے- لہٰذا جراثيم کش اسپرے کی تیاری میں پانی ملے آئيسو پروپائل الکوحل کا ستر فیصد حصہ شامل کر کے اس محلول کو مؤثر ترین بنایا جا سکتا ہے-

image


3: گھریلو استعمال کا بلیچ
بلیچ بھی جراثیم کش کے طور پر پہچانا جاتا ہے مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ اس کو خالص حالت میں استعمال نہ کیا جائے اور اس میں پانی شامل کر لیا جائے یہ ہر قسم کے بیکٹیریا اور وائرس کے لیے مہلک ثابت ہو سکتا ہے-

image


گھر میں جراثیم کش اسپرے بنانے کا طریقہ
گھر میں اس محلول کو بنانے کے لیے ایک لیٹر بنانے کے لیے 700 ملی لیٹر پانی ملے آئيسو پروپائل الکوحل میں تقریباً 300 ملی لیٹر ہائيڈروجن پر آکسائڈ شامل کریں اور اس میں چند قطرے بلیچ کے شامل کر دیں-

یہ محلول بہت Concentrated یا خالص ہوتا ہے اور اس کے چند قطرے دو چائے کے چمچے ایک بالٹی میں شامل کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: