چونگ ایک سستی سبزی قیمے کے ساتھ ملا کر پکائيں اور شوگر اور موٹاپے کو کنٹرول کریں

image


پاکستان کی مٹی کو اللہ تعالیٰ نے یہ شرف بخشا ہے کہ اگر اس کی تہہ تلے مختلف اقسام کی قیمتی معدنیات موجود ہیں تو اس کی سطح پر انتہائی مفید نباتات بھی موجود ہیں- جو کہ نہ صرف ذائقے کے اعتبار سے بہت لذيذ ہوتی ہیں بلکہ فوائد کے اعتبار سے بھی بے مثال ہوتی ہیں ایسی ہی ایک سبزی چونگ بھی ہے جو کہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں ایسی جگہ پائی جاتی ہے جہاں چٹانیں موجود ہوتی ہیں یا پھر پانی کی کمی ہوتی ہے ۔

چونگ کیا ہے
چونگ کیکٹس کے خاندان سے تعلق رکھنے والی سبزی ہے یہ خودرو ہوتی ہے یہ شاخ دار ہوتی ہے اور اس کے پتے کانٹوں کی صورت میں ہوتے ہیں- اس کے تنے کی موٹائی ایک انچ سے زيادہ نہیں ہوتی ہے اور اس کا تنا ہی درحقیت وہ حصہ ہوتا ہے جس کو کھایا جاتا ہے اس کو کے پی کے اور بلوچستان کے لوگ سالن میں استعمال کرتے ہیں- اس کے علاوہ اس کا اچار اور چٹنی بھی بنائي جاتی ہے پشتو زبان میں اس کو پمانکے کہا جاتا ہے-
 

image


چـونگ کے استعمال کا طریقہ
یہ ذائقے کے اعتبار سے کریلے کی طرح کڑوی ہوتی ہے اس لیے اس کے تنے کو پہلے تو چھیل کر اس پر موجود کانٹے دار پتوں کو صاف کر لیا جاتا ہے- اس کے بعد اس کو ابال کر پانی کو گرا دیا جاتا ہے اس کے بعد اس کو پیس کر قیمے کے ساتھ بھون کر کھایا جاتا ہے اس کی لذت کریلے کی طرح ہوتی ہے-

چونگ کے استعمال کے فوائد
1: اس میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ بھوک کو ختم کرتے ہیں اس کے استعمال سے ایسے انزائم ایکٹو ہو جاتے ہیں جو کہ جسم میں موجود جمی ہوئی چربی کو پگھلاتے ہیں اور وزن میں تیزی سے کمی لے کر آتے ہیں-

2: یہ ذيابطیس کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہوتی ہے اس کو ابال کر اس کا پانی باقاعدگی سے پینے سے ذیابطیس نہ صرف کنٹرول ہو جاتی ہے بلکہ یہ لبلبے کے افعال میں بہتری لا کر شوگر کے نتیجے میں ہونے والی پیچیدگیوں کا بھی خاتمہ کرتی ہے-
 

image


3: شدید گرمی میں اس کے تنے کو چبانے سے پیاس میں کمی واقع ہوتی ہے اور یہ پانی کی پیاس میں بھی خاطر خواہ کمی کرتی ہے-

4: یہ برسات کے موسم میں ہونے والی کھجلی اور دانوں کو بننے سے روکتی ہے اور خون کو صاف کر کے جلد کو چمکدار اور خوبصورت بناتی ہے-
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: