آنکھوں کی بینائی بہتر بنانے کے لیے چہرے کے ان حصوں کو دبائیں اور جادو دیکھیں

اللہ تعالیٰ نے انسان کے جسم کو ایک پیچیدہ مشین کی طرح بنایا ہے جس کے اندر اعصاب کی صورت میں باریک تاروں کا جال بچھا ہوا ہے جو جسم کے ہر حصے کو ایک دوسرے سے منسلک کرتے ہیں اور ایک دوسرے پر اثر انداز بھی ہوتے ہیں ۔ یہ اعصاب مختلف جگہوں پر ایک ساتھ جمع ہو کر پریشر پوائنٹ بناتے ہیں یہ پریشر پوائنٹ بل واسطہ یا بلا واسطہ مختلف جسمانی حصوں پر نہ صرف اپنا اثر ڈالتے ہیں بلکہ اس کی کارکردگی میں بھی بہتری کا باعث بن سکتے ہیں- آج ہم آپ کو انسانی چہرے پر موجود ان پریشر پوائنٹ کے بارے میں بتائيں گے جن کو دبانے سے بینائی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے-

1: آنکھوں کے گرد حلقے
اپنی شہادت کی انگلی سے اپنی بھنوؤں سے لے کر حلقوں کی ہڈی تک گول دائرے کی شکل میں چوبیس گھنٹوں میں صرف پانچ منٹ تک مساج کریں- اس مساج سے آنکھوں کو خون پہنچانے والی نسوں میں دوران خون بہتر ہوتا ہے سر اور کاندھوں کے درد میں آرام ملے گا اور بینائی میں بہتری آئے گی اس کے لیے اس مشق کو ایک ماہ تک جاری رکھنا ضروری ہے-

image


2: بھنوؤں کے درمیان
ہاتھ کی تیسری انگلی جس کو رنگ فنگر بھی کہتے ہیں اس سے پیشانی کے اوپر دونوں بھنوؤں کے درمیان والی جگہ پر دباؤ ڈالیں اور اس جگہ پر سات سے آٹھ منٹ تک دباؤ ڈالیں اور مساج کریں اس سے ایک تو سر درد میں افاقہ ہو گا اس کے ساتھ ساتھ سانس لینے کا عمل بہتر ہو گا جب کہ بینائی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے-

image


3: ناک کی ہڈی کی پلیا پر
دونوں ہاتھوں کی شہادت کی انگلیوں سے ناک کی پلیا پر جو کہ دونوں بھنوؤں کے درمیان نیچے کی جانب ہوتی ہے دباؤ ڈالیں اور اس سے دائرے کی شکل میں پانچ منٹ تک مساج کریں اس سے آنکھوں کی سرخی دور ہوتی ہے آنکھوں کی تھکن میں افاقہ ہوتا ہے اور سر درد سے بھی نجات ملتی ہے-

image


4: ناک کے نتھنوں کے قریب
دونوں ہاتھوں کی شہادت کی انگلی ناک کے دونوں جانب تصویر کے مطابق رکھ کر اس کو ہلکے ہاتھوں سے دبائیں اور مساج کریں- اس جگہ دبانے سے بینائی میں دھندلے پن سے نجات ملتی ہے اور بینائی صاف اور واضح ہو جاتی ہے اس کے ساتھ ساتھ سانس لینے میں بھی آسانی ہوتی ہے-

image


5: آنکھ کے اندر والے کنارے پر
آنکھ کے اندر والے کنارے کو اپنی شہادت کی انگلی سے دبائیں اور آہستہ آہستہ پانچ سے سات منٹ تک مساج کریں اس سے آنکھ کی جانب جانے والا دوران خون بہتر ہوتا ہے جس سے بینائی صاف ہوتی ہے-

image


یہ تمام مشقیں روزانہ کی بنیاد پر کی جائیں اور ایک مہینے تک لگاتار کرنے سے نہ صرف بینائی بہتر ہوتی ہے بلکہ کم ہوتی ہوئی بینائی میں بھی اضافہ ہوتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: