خوبصورت اور بے داغ جلد یا کئی اور قیمتی فائدے چاہتے ہیں تو مرغی کے پنجوں میں چھپے راز جانیں

image


اکثر لوگوں کے سامنے جب مرغی کے پنجوں کا ذکر کیا جائے تو ان کا رد عمل بہت مثبت نہیں ہوتا اکثر لوگوں اس شش و پنج میں بھی ہوتے ہیں کہ کیا یہ حلال ہیں بھی یا نہیں- تو اس حوالے سے اس معاملے میں تمام مکاتب فکر کے علما متفق ہیں کہ مرغی کے پنجے حلال ہوتے ہیں اور ان سے بنے ہوۓ پکوان کھانے میں قطعی کوئی مضائقہ نہیں ہے بلکہ مرغی کے پنجوں سے بنے ہوئے پکوان نہ صرف انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں بلکہ بہت فائدوں کے حامل ہوتے ہیں-
 

image


مرغی کے پنجوں کی خاصیت
مرغی کے پنجے کئی حوالوں سے بہت اہم خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں ان کی سب سے پہلی خاصیت یہ ہے کہ یہ کافی خوش ذائقہ ہوتے ہیں اور ان کا بھی سالن مرغی اور بکرے کے پائے کی طرح پکایا جا سکتا ہے- اس کے علاوہ اس کی یخنی بھی بنائی جا سکتی ہے یہ کافی کم قیمت ہوتے ہیں اس لیے اس کو متوسط طبقے کے لوگ بھی آسانی سے استعمال کر سکتے ہیں- اس کے علاوہ اس کے اندر ایک خاص کیمیائی مادہ کیلگن موجود ہوتا ہے جو کہ بہت ہی مہنگے میک اپ کے سامان کے اندر استعمال کیا جاتا ہے- کیلیگن کی موجودگی کے سبب مرغی کے پنجے جلد کے لیے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں یہ ایک خاص قسم کی پروٹین ہوتی ہے جو کہ پورے جسم کو ایک ساتھ باندھ کر رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے-
 

image


کیلیگن کے فوائد
کیلیگن کے اندر بہت ساری خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو کہ انسانی جسم کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں
1: جلد کو چمکدار اور سفید بناتا ہے-
2: کیلشیم اور پروٹین کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جب کہ کاربوہائیڈریٹ کی غیر موجودگی کے سبب وزن کم کرنے والے افراد کے لیے بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے-
3: خون کی نالیوں کو طاقت فراہم کر کے دوران خون کو بہتر بناتا ہے-
4: جوڑوں کے درد سے افاقہ پہنجاتا ہے-
5: مرغی کے پنجے جوڑوں کے درد کی مہنگی ادویات اور میک اپ کے مہنگے سامان کا سب سے بنیادی جز ہے اس وجہ سے ان کا استعمال غریبوں کو کم قیمت میں بڑے فائدے مہیا کر سکتے ہیں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: