کچھ ایسی بےضرر اشیا جن کو چھونے کے بعد لازمی طور پر ہاتھ دھونے چاہئیں

image


مسلمان اس حقیقت سے واقف ہیں کہ اسلام میں صفائی کو ایمان کا نصف جز قرار دیا گیا ہے اور اس صفائی میں ماحول کی صفائی ، ارد گرد کی صفائی کے ساتھ ساتھ ذاتی صفائی بھی شامل ہے- اسی وجہ سے اسلام کے مطابق کھانا کھانے سے پہلے کھانا کھانے کے بعد ، بیت الخلا سے باہر نکلتے ہوئے ہاتھ دھونا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ اور جیسا کہ اب ہم سب جانتے ہیں کہ کرونا وائرس کی وبا کے دنیا بھر میں پھیلنے کے سبب موجود سائنسی ماہرین بھی انسانوں کو زور دے رہے ہیں کہ وہ باہر سے آنے کے بعد یا پھر مختلف چیزوں کو چھونے کے بعد لازمی طور پر ہاتھ دھوئيں تاکہ کرونا کا جراثیم ان کو متاثر نہ کر سکے- آج ہم آپ کو کچھ ایسی بے ضرر اشیا کے بارے میں بتارہے ہیں جو درحقیقت کرونا اور اس جیسے خطرناک جراثيم پھیلانےکا سبب بن سکتے ہیں اور ان کو چھونے کےبعد لازمی طور پر ہاتھ دھونا چاہیۓ ہے-

1: کرنسی نوٹ
عام طور پر ہم لوگ کسی سے بھی پیسے لے کر براہ راست اس کو اپنی جیب میں یا پرس میں رکھ لیتے ہیں مگر تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کرنسی نوٹ اور سکے جراثیموں سے بھرپور ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ان کے اوپر زمانے بھر کی دھول اور لوگوں کے ہاتھ لگے ہوتے ہیں اس وجہ سے ان کو چھونے کے بعد لازمی طور پر اچھے طریقےسے ہاتھ دھو لینے چاہیے ہیں-

image


2: ہوٹل کے مینو کارڈ
ہر ہوٹل کا اپنا ایک مینو کارڈ ہوتا ہے جو کہ وہ ہوٹل میں آنے والے تمام گاہگوں کو پیش کرتا ہے مگر اس بارے میں کم ہی لوگوں نے غور کیا ہوگا کہ الگ الگ لوگوں کے ہاتھ لگنے کے سبب یہ مینو کارڈ جراثیموں کا گھر بن جاتا ہے جو ایک فرد سے دوسرے میں تیزی سے منتقل ہو سکتے ہیں- اس وجہ سے اس بات کو یقینی بنائیں کہ مینو کارڈ کو ہاتھ لگانے کے بعد صابن سے ہاتھوں کو اچھے طریقے سے دھو لینا چاہیے ہے یا پھر سینی ٹائزر سے صاف کر لینا چاہیے-

image


3: دروازوں کے ہینڈل
دروازوں کے ہینڈل چاہے گھر کے ہوں یا کسی دفتر کے ان کو ہر قسم کے افراد چھوتے ہیں اس وجہ سے ان کے اوپر اندیکھے جراثيموں کی موجودگی کے امکانات بہت زیادہ ہوتا ہے- اس لیے ان کو چھو کر ہاتھوں کو اچھی طرح دھونا چاہیے-

image


4: پالتو جانور
پالتو جانور کی صفائی جتنی بھی رکھ لی جائے مگر اس کے باوجود اس بات کا خطرہ موجود رہتا ہے کہ اس کو چھونے سے کوئی جراثیم آپ کے جسم میں داخل نہ ہو جائیں اس وجہ سے اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ جانوروں کو چھونے کے بعد لازمی طور پر ہاتھوں کو دھو لینا چاہیے-

image


5: ہینڈ واش ڈسپنسر
عام طور پر ہینڈ واش ڈسپنسر کو استعمال کرتے ہوئے اس کے مخصوص بٹن کو دبایا جاتا ہے اور اس سے نکلنے والے صابن سے ہاتھ دھو لیے جاتے ہیں- مگر اس بات کا خیال کبھی بھی نہیں رکھا گیا ہو گا کہ اس کی بوتل کو بھی صاف کرنا چاہیے اس وجہ سے اس بوتل کو ہاتھ لگانے کے بعد بھی لازمی ہاتھ دھونے چاہیے ہیں-

image


6: سبزی اور پھل
سبزی اور پھل کی خریداری کے دوران ان کو چھو کر اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ وہ تازہ ہیں یا نہیں مگر اس دوران بہت سارے ایسے جراثیم بھی ہمارے ہاتھوں سے چپک جاتے ہیں جو کہ ان کی سطح پر موجود ہوتے ہیں اس وجہ سے لازمی طور پر ان کو چھونے کے بعد ہاتھ دھونے چاہیے ہیں-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: