کمسن بچوں کو شہد نہ دیں کیوں کہ ۔۔۔۔۔۔ کچھ ایسے کھانے جو بچوں کی صحت کو خطرات میں مبتلا کر دیں

image


بچے کی صحت اس کے والدین کے لیے سب سے اہم ہوتی ہے اس کے لیے والدین اپنا پیٹ کاٹ کر ہر وہ چیز اپنے بچے کو مہیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے ان کی صحت بہتر ہو سکے- مگر لاعلمی کے سبب ان چیزوں کے استعمال سے والدین خود اپنے بچوں کی صحت کو اپنے ہاتھوں سے برباد کر رہے ہوتے ہیں اور اس کے لیے خطرات کا باعث بن رہے ہوتے ہیں- ایسی ہی کچھ اشیا کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-

1: شہد
عام طور پر یہ تاثر ہم سب کے ذہن میں موجود ہے کہ شہد انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہوتا ہے اور کئی گھرانوں میں تو بچے کے منہ میں اس کے پیدا ہوتے ہی ماں کے دودھ سے بھی پہلے شہد ٹپکانے کا رواج موجود ہے- مگر جدید تحقیقات کے مطابق شہد کے اندر ایک ایسا بیکٹیریا موجود ہوتا ہے جو کہ دو سال سے کم عمر کے بچوں پر حملہ آور ہو کر ان کو بوٹیلزم نامی بیماری میں مبتلا کرنے کا باعث بن سکتا ہے- اس بیماری کے سبب بچہ نہ صرف کمزوری میں مبتلا ہو سکتا ہے بلکہ اس کو بولنے اور دیکھنے میں شدید ترین مشکلات پیش آسکتی ہیں دو سال سے بڑی عمر کے بچے کو شہد دینے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے کیوں کہ بڑی عمر کے بچوں میں اس بیماری کے خلاف قدرتی قوت مدافعت پیدا ہو جاتی ہے-

image


2: ڈبہ بند جوس
اکثر والدین ڈبہ بند جوس کو بچوں کی صحت کے لیے بہت مفید سمجھتے ہیں اور اس کو جراثیم سے پاک سمجھتے ہوئے اکثر استعمال کرواتے ہیں- جب کہ ان ڈبہ بند جوسوں میں پھلوں کے فوائد کے بجائے صرف شکر کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ بچے کے شوگر لیول میں اضافہ کر کےاس کو ھیجان میں مبتلا کرنے کا باعث بن سکتی ہے اور بچے میں بے چینی اور موڈ سوئنگ پیدا کرتی ہے- اس کے علاوہ چونکہ یہ اصل پھلوں کا رس نہیں ہوتا اس وجہ سے اس میں فائبر بھی موجود نہیں ہوتے جو کہ ہاضمے کے عمل کو متاثر کر سکتے ہیں-

image


3: کچا دودھ
بچوں کو تازہ دودھ پلانا طافت کے لیے بہت اچھا سمجھا جاتا ہے مگر اس طرح کا کچا دودھ پینے سے بچہ بہت سارے صحت کے مسائل میں مبتلا ہو سکتا ہے کیوں کہ کچے دودھ میں ایسے خطرناک جراثیم موجود ہوتے ہیں جو بچے کو خظرناک بیماریوں میں مبتلا کر سکتے ہیں اور بچوں کی قوت مدافعت کو برباد کرنے کا باعث بن سکتے ہیں-

image


4: فوری تیار ہونے والا دلیہ
آج کل کے اس تیز رفتار دور میں والدین بہت ساری ایسی اشیا کو استعمال کرتے ہیں جو کہ فوری طور پر تیار ہو جاتی ہیں ایسی ہی کچھ غذاؤں میں دلیہ بھی شامل ہے جو کہ صبح کے ناشتے میں والدین بچوں کو دودھ ڈال کر بنا کر کھلاتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ اس سےان کے بچے کی غذائی ضروریات کی تکمیل ہو جائے گی- دلیہ اگرچہ بچوں کی صحت کے لیے بہت مفید ہوتا ہے مگر فوری تیار ہونے والے دلیے میں ایسے اجزا شامل کیے جاتے ہیں جو ان کو دیر تک محفوظ رکھ سکتے ہیں مگر ان کا استعمال بچوں کی صحت کے لیے بہت خطرناک ہوتا ہے-

image


5: کیچپ
عام طور پر والدین بچے کو سینڈوچ ، فرنچ فرائز یہاں تک کہ خالی بریڈ کے ساتھ بھی کیچپ لگا کر کھلا دیتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ اس میں ٹماٹر کی طاقت موجود ہوتی ہے جو کہ بچے کی صحت کے لیے بہت مفید ہوتا ہے- مگر حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے کیچپ کے اندر شوگر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اس کے علاوہ اس کے اندر موجود سرکہ معدے میں تیزابیت بڑھانے کا باعث بنتا ہے اور اس کا زیادہ استعمال زبان کے ٹیسٹ بڈ کو کمزور کر دیتا ہے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: