شوگر، بلڈ پریشر کے علاوہ گردے اور پتے کی پتھری کے علاج میں مدد کرنے والے ان جادوئی پتوں کے فوائد جانیے

image


سینکڑوں سالوں سے انسان مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے جری بوٹیوں پر انحصار کرتا آرہا ہے اور ان پودوں اور بوٹیوں کے فوائد سینہ بہ سینہ ایک دوسرے تک منتقل ہوتے رہے ہیں اور ان میں سے بہت سے فوائد کے بارے میں اب سائنسی تحقیقات سے بھی ثابت ہو چکا ہے- آج ہم آپ کو جس درخت کے پتوں کے فوائد کے بارے میں بتائيں گے اس کے پھل کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے اور جس کی لذت اور فوائد کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں جی ہاں ہماری مراد آم سے ہے۔ آم کے فوائد تو سب جانتے ہیں مگر آج ہم آپ کو آم کے درخت کے پتوں کے فوائد کے بارے میں بتائيں گے-

1: ذیابطیس کو کنٹرول کرتے ہیں
وہ لوگ جن کو ذیابطیس کی شروعات ہو یا وہ ذیابطیس کی بارڈر لائن پر ہوں ایسے مریضوں کو آم کے پتوں کی چائے دے کر فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے اور اس بات کا امکان موجود ہوتا ہے کہ اس کا شوگر لیول صرف اس چائے سے ہی کنٹرول ہو جائے- اس کی چائے کی تیاری کے لیے آم کے تین سے چار پتے دھو کر رات بھر ایک کپ پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور صبح نہار منہ چھان کر پی لیں- ان پتوں میں ایک ایسا کیمیکل موجود ہوتا ہے جو کہ خون میں شوگر کے لیول کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے-

2: ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے
ان پتوں میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ خون کی شریانوں کو مضبوط کرتی ہیں اور دوران خون کو بہتر بناتی ہیں- اس کے لیے بھی اوپر بتائے گئے طریقے سے آم کے پتوں کی چائے بنا کر دن میں ایک سے دو بار پی جا سکتی ہے-
 

image


3: بے چینی کا خاتمہ
عام طور پر گرمی کے موسم میں یا پریشانی کے عالم میں ہونے والی گھبراہٹ سے بھی یہ پتے نجات دلواتے ہیں- رات پھر بھگوئے ہوئے آم کے پتوں کے پانی کو چھان کر دو یا تین کپ پانی ایک بالٹی پانی میں شامل کریں اور اس پانی سے نہا لیں- اس سے ایک جانب تو گرمی کے اثرات ختم ہوں گے اس کے ساتھ ساتھ تازگی حاصل ہو گی اور بے چینی کا خاتمہ ہوگا-

4: گردے اور پتے کی پتھری کے لیے
گردے اور پتے کی پتھری انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے اور اس کا علاج عام طور پر بغیر آپریشن کے نہیں ہوتا ہے- مگر حکیمی نسخے کے مطابق آم کے درخت کے پتوں سے اس کا علاج ممکن ہے اس کے لیے آم کے پتوں کو چھاؤں میں سُکھا لیں اور ان کو پیس کر ان کا ایک سفوف بنا لیں- اس کے بعد دن میں ایک سے دو بار اس سفوف کو سادہ پانی کے ساتھ کھا لیں کچھ ہی دنوں میں پتھری کا نام و نشان بھی نہ رہے گا-
 

image


5: سانس کے مریضوں کے لیے
یہ پتے نزلہ زکام ، کھانسی یہاں تک کہ دمے کے مریضوں کے لیے بھی بہت مفید ہوتے ہیں- آم کے پتوں کو پانی میں ابال کر ان کا قہوہ بنا کر اس قہوے میں تھوڑی سی مقدار شہد کی شامل کر کے اس کو پی لینے سے کھانسی میں فوری آرام ملتا ہے بیٹھی ہوئی آواز ٹھیک ہو جاتی ہے-

6: دست اور معدے کے امراض کے لیے
دست آنے کی صورت میں چھاؤں میں خشک کیے گئے آم کے پتوں کے سفوف کو دست آنے کی صورت میں سادہ پانی کے ساتھ دن میں دو سے تین بار استعمال کریں-
 

image


7: کان کے درد کی صورت میں
کان کا درد بہت تکلیف دہ ہوتا ہے اس سے نجات حاصل کرنے کے لیے آم کے پتوں کا رس نچوڑ لیں اور اس رس کو نیم گرم کر کے کان میں ٹپکا دیں اس رس میں موجود اجزا فوری درد سے آرام پہنچانے کا باعث بنیں گے -

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: