جسم میں ہونے والے درد سے صرف ایک ٹینس بال سے آرام پائیں

image


انسانی جسم ایک مشین کی مانند ہے ، جس طرح ایک مشین کام کے دوران کسی نہ کسی خرابی کا شکار ہو سکتی ہے اسی طرح کام کے دوران ایک جیسی حالت میں بیٹھنے کے سبب بعض اوقات انسان کے جسم میں درد کی بھی شکایت ہو سکتی ہے- یہ درد نہ صرف انسان کے کاموں کو دشوار کر دیتا ہے بلکہ اس کو دور کرنے کے لیے درد کی گولیاں کھا کھا کر انسان اپنے معدے اور صحت کا بھی بیڑہ غرق کر لیتا ہے- مگر آج ہم آپ کو ایسے دردوں کو دور بھگانے کا آسان طریقہ سکھاتے ہیں جس میں صرف ایک ٹینس بال کے استعمال سے کچھ مشقوں کے ذریعے اس درد کو دور بھگایا جا سکتا ہے-

ٹینس بال درد میں کیسے افاقہ دیتی ہے
عام طور پر جب انسان کے جسم میں درد ہوتا ہے تو مساج کے ذریعے اس سے افاقہ حاصل کیا جا سکتا ہے- مگر بعض جگہوں پر انسان اپنے ہاتھوں سے مساج کر کے اس درد کو نہیں بھگا سکتا ہے اس صورت میں ٹینس بال ایک بہترین مددگار ثابت ہو سکتا ہے اور یہ درد والی جگہ کے ٹشوز میں دوران خون کو بحال کر کے درد میں خاطر خواہ افاقے کا سبب بن سکتا ہے-

1: گردن کے درد کے لیے
اگر زیادہ دیر تک انسان کمپیوٹر پر کام کرتا ہے یا پھر زیادہ دیر تک کسی ایک ہی انداز میں بیٹھا رہتا ہے تو اس کے سبب اس کی گردن کے پٹھوں میں اکڑاہٹ پیدا ہوتی ہے جو درد کا باعث بن سکتی ہے- اس درد کے سبب کام کرنا محال ہو سکتا ہے مگر اس درد کو ٹینس بال کی مدد سے دور بھگایا جا سکتا ہے اس کے لیے ٹینس بال کو گردن کے نیچے درد والی جگہ پر رکھ کر کچھ دیر تک اس طرح لیٹ جائيں کہ ٹینس بال گردن کے بالکل نیچے اس کے دباؤ میں ہو تھوڑی ہی دیر میں آپ محسوس کریں گے کہ درد دور بھاگ جائے گا-

image


2: کمر درد کی صورت میں
زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے کی صورت میں کمر کے نچلے حصے میں درد کی شکایت اکثر افراد کو ہو جاتی ہے اور اس کے لیے عمر کی بھی کوئی قید نہیں ہوتی ہے- مگر اس درد کے سبب انسان کا اٹھنا بیٹھنا محال ہو جاتا ہے- اس درد کے خاتمے کے لیے دو ٹینس بال لے کر زمین پر رکھیں اور اس طرح لیٹ جائيں کہ یہ بال کمر کے نچلے حصے کی طرف ہوں پانچ منٹ تک اس طرح لیٹنے سے کمر کے درد میں افاقہ ہو سکتا ہے-

image


3: کاندھوں میں درد
زیادہ دیر تک کمپیوٹر پر کام کرنے کے سبب کاندھوں مین درد کی شکایت ہو سکتی ہے اس درد کو دور کرنے کے لیے زمین پر ٹینس بال رکھ کر کاندھے کے نیچے اس بال کو دبا لیں اور کچھ دیر تک اسی طرح لیٹے رہیں اس سے درد میں افاقہ ہو سکتا ہے-

image


4: ٹانگوں کے درد میں
ٹانگوں کی پنڈلیوں میں ہونے والے درد سے نجات حاصل کرنے کے لیے ٹینس بال کو تصویر کے مطابق ٹانگ کے درمیان میں رکھیں اور اس کے دبائیں یہ مشق کچھ دیر تک کریں آپ خود محسوس کریں گے کہ اس سے دوران خون بہتر ہو کر درد میں افاقہ ہو گیا ہے-

image


5: پیروں میں درد
پیروں کے درد سے نجات حاصل کرنے کے لیے پیر کے نیچے کچھ دیر تک ٹینس بال کو دبا کر اس کے اوپر وزن ڈالا جائے تو اس سے پیروں کے درد میں بھی آرام مل سکتا ہے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: