جادو اور زہر سے بچانے کا حل۔۔۔کھجور

image


ماہ رمضان میں جسے افطار پر لازم و ملزوم قرار دیا جاتا ہے وہ کھجور ہے۔۔۔لیکن سچ تو یہ ہے کہ اسے زندگی کا حصہ ہمیشہ کے لئے بنانا چاہئے۔۔۔

رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا:
’’جو شخص صبح کے وقت سات کھجوریں عجوہ کھالے اس کو اس دن جادو اور زہر نقصان نہیں پہنچا سکتے‘‘ ( صحیح بخاری ، ح: ۵۷۷۹)

کھجور کے بارے میں تو ہمارے پیارے نبی ﷺ کا ارشاد ہے کہ یہ پھل جنت سے ہے اور اس میں زہر سے شفا ہے۔۔۔

کھجور کو خوشی کا پھل بھی کہا جاتا ہے۔۔۔یہی وجہ ہے کہ قدیم زمانے سے ہی اسے بطور میٹھے کے طور پر استعمال کرنے کا رواج عام تھا۔۔۔

کھجور کھانے سے دل کے کئی امراض سے شفا ملتی ہے اور امراض دور ہوجاتے ہیں۔۔۔چند کھجوروں کو رات بھر پانی میں بھگو کر صبح نہار منہ ہفتے میں دو بار کھائیں اور اس سے دل کو ایسا سکون ملے گا جو آپ کو بیماری سے نجات بھی دلائے گا۔
 

image


یہ قبض کشا ہے۔۔۔جن لوگوں کی انتڑیاں کام نہیں کرتیں ان کو کھجور کھلانا بہت فائدہ مند ہے۔۔۔یہ قبض کو نا صرف ختم کرتی ہے بلکہ آنتوں کو بھی متحرک کرتی ہے۔۔۔

وہ لوگ جو اپنا وزن بڑھانا چاہتے ہیں ان کے لئے یہ ایک بہترین ذریعہ ہے۔۔۔اگر دودھ میں ملا کر اس کا شیک پیئں تو کچھ ہی دنوں میں وزن میں اضافہ ہونا شروع ہوجائے گا۔۔۔

کھجور کے درخت سے ایک گوند نکلتی ہے جو آنتوں، گردوں اور پیشاب کی نالیوں کی سوزش کو دور کرنے کے لئے بہترین ہے۔۔۔
 

image


اگر آپ مستقل کھجور کھاتے ہیں تو منہ کی بدبو سے نجات مل جائے گی۔۔۔

لوگوں کو لگتا ہے کہ اس کی تاثیر گرم ہے لیکن اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔۔۔اس کی تاثیر ٹھنڈی ہے لیکن اس کو کھانے کے لئے کچھ باتوں کا خیال بھی رکھنا ضروری ہے۔۔۔جن لوگوں کو نظام ہاضمہ میں تکلیف ہے وہ اس کی مقدار کو بہت زیادہ نہ لیں۔۔۔

رمضان میں سحری میں اگر آپ دو کھجوریں اور دودھ کا گلاس پئیں گے تو یہ ایک طاقتور سحری ہوگی۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: