دانتوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ زبان کی صفائی صحت کے لیے کیوں ضروری ہے؟ جانیں

image


ہم اپنے بچپن سے یہی سنتے آرہے ہیں کہ دن میں دو بار دانت صاف کرنا انسان کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے اور دانتوں کی صفائی نہ کرنے کی صورت میں انسان کے بڑی بڑی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے اس لیے ہمیشہ دانتوں کی صفائی کا خاص اہتمام کرنا چاہیے- مگر اب جدید تحقیقات کے مطابق دانتوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ زبان کی صفائی بھی یکساں اہیمت کی حامل ہے اور اس کے لیے ہم اپنے دانتوں کے برش کا استعمال بھی کر سکتے ہیں یا پھر زبان کی صفائی کے لیے دانتوں کے برش کی طرح زبان کا اسکریپر موجود ہوتا ہے جو کہ زبان کے اوپر جمے ہوئے میل کو صاف کر دیتا ہے اور اس طرح انسان کو بہت سارے خطرات سے محفوظ رکھتا ہے-

1: دانتوں کی سڑن
اگر آپ کھانے کے بعد دانتوں کو اچھی طرح برش سے صاف کرنے کے بعد یہ سمجھتے ہیں کہ آپ نے اپنے دانتوں کو صاف کر کے ان تمام جراثیموں سے محفوظ کر لیا ہے جو کہ دانتوں کی سڑن کا باعث بن سکتے ہیں تو یہ آپ کی خام خیالی ہے- کیوں کہ زبان پر موجود جراثیم دوبارہ سے دانتوں میں جا کر ان کی سڑن کا باعث بن سکتے ہیں- اس لیے یہ ضروری ہے کہ دانتوں کو صاف کرنےکے بعد ہلکے ہاتھوں سے اسی برش کے ذریعے زبان کو بھی صاف کیا جائے-
 

image


2: زبان کی رنگت بہتر ہوتی ہے
عام طور پر اگر زبان کو دیکھا جائے تو اس کے اوپر مختلف تہیں جمع ہوئی محسوس ہوتی ہیں جو کہ مختلف کھانے کے ذرات اور بیکٹیریا ہوتے ہیں جو کہ صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں اس لیے ہلکے ہاتھوں کے ساتھ ان کو صاف کر کے زبان کو اس کی اصل رنگت میں واپس لایا جا سکتا ہے- مگر اس دوران اس بات کا خصوصی طور پر خیال رکھا جائے کہ زبان نازک ہوتی ہے اس صفائی کے دوران اس کو زک نہ پہنچ جائے-
 

image


3: چکھنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے
ہماری زبان کی سطح پر مختلف اقسام کے ٹیسٹ بڈ موجود ہوتے ہیں جو کہ مختلف ذائقوں کو چکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں- مگر جب اس پر مختلف کھانوں کی تہیں جم جاتی ہیں تو اس سے اس کے چکھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے جس کو صفائی کے ذریعے بہتر بنایا جا سکتا ہے-

4: سانس کی بدبو سے نجات ملتی ہے
اگر آپ دن میں دو سے تین دفعہ دانت صاف کر رہے ہیں اور اس کے باوجود بھی آپ کو سانسوں کی بدبو سے نجات نہیں مل رہی ہے- تو اس کا مطلب ہے کہ سانسوں کی بدبو کی وجہ وہ بیکٹیریا ہیں جو آپ کی زبان پر موجود ہیں اور سانسوں کی بدبو کا باعث بن رہے ہیں جن کو زبان کی صفائی سے دور بھگایا جا سکتا ہے-

5: ہاضمے کا عمل بہتر ہوتا ہے
آپ کی زبان آپ کی ہاضمی نالی کا دروازہ ہے اگر یہیں سے کھانے میں جراثيم شامل ہو جائيں گے تو ہاضمے کا عمل براہ راست متاثر ہو گا- اس لیے زبان کی صفائی ہاضمے کے عمل کو بھی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: