کس کپڑے سے بنے ماسک کرونا وائرس سے بہتر تحفظ فراہم کرسکتے ہیں؟

image


حالیہ دنوں میں خود کو کرونا وائرس کے حملے سے محفوظ رکھنے کے لیے کچھ کام ماہرین کے مطابق ضروری قرار دیے گئے ہیں جن میں سے ایک ماسک کا استعمال بھی ہے ۔ اب جب کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب ان کو وبائی مرض قرار دیا جا چکا ہے اور دنیا بھر میں اس کا تیزی سے پھیلاؤ ہو رہا ہے ایسی صورتحال میں ماہرین کے مطابق سرجیکل ماسک اور این 95 ماسک چونکہ ان حالات میں کمیاب ہو چکے ہیں- اس لیے ان کو میڈیکل کے شعبے سے وابستہ افراد کے استعمال کے لیے چھوڑ دینا چاہیے اور عام افراد اپنی نقل و حمل کے دوران کپڑے کے ماسک کا استعمال کرنا چاہئیں-

ماسک کے لیے کس کپڑے کا استعمال کرنا چاہیے
امریکہ کی یونی ورسٹی آف شکاگو کی نے اس حوالے سے کافی تحقیق کی کہ کس قسم کا کپڑا ماسک کی تیاری کے لیے استعمال کرنا چاہیے جو کہ کرونا وائرس کے حملے سے محفوظ رہنے میں مددگار ثابت ہو سکے-

ماسک کے لیے بہترین کپڑا
سائنسدانوں کے نزدیک کاٹن، سلک، شیفون وغیرہ ایسے کپڑے ہوتے ہیں جو کہ اسی فی صد تک وائرس سے محفوظ رکھنے میں کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں- جبکہ ان کے مقابلے میں کچھ ایسے بھی کپڑے ہوتے ہیں جن کے اندر درمیانی سوراخ اتنے باریک ہوتے ہیں کہ ان کی وائرس سے محفوظ رکھنے کی استعداد نوے فی صد ہو سکتی ہے- اس کے لیے سائنسدان نائلون کے کپڑے کے استعمال کا مشورہ بھی دیتے ہیں-
 

image


ماسک کے لیے بہترین کپڑا
سائنسدانوں کے نزدیک کاٹن، سلک، شیفون وغیرہ ایسے کپڑے ہوتے ہیں جو کہ اسی فی صد تک وائرس سے محفوظ رکھنے میں کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں- جبکہ ان کے مقابلے میں کچھ ایسے بھی کپڑے ہوتے ہیں جن کے اندر درمیانی سوراخ اتنے باریک ہوتے ہیں کہ ان کی وائرس سے محفوظ رکھنے کی استعداد نوے فی صد ہو سکتی ہے- اس کے لیے سائنسدان نائلون کے کپڑے کے استعمال کا مشورہ بھی دیتے ہیں-

تہہ دار ماسک
خود کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے ماسک کو تہہ دار بنا کر اس کی افادیت کو بڑھایا جا سکتا ہے- ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ اگر کاٹن کے کپڑے کو بھی تہہ در تہہ استعمال کیا جائے تو اس سے بھی وائرس کے حملے کو روکا جا سکتا ہے اس کے لیے مختلف قسم کے کپڑوں کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے-
 

image


صرف بہترین قسم کا کپڑا ہی وائرس سے محفوظ نہیں رکھ سکتا بلکہ ۔۔۔
ماسک کی تیاری کے ساتھ ساتھ اس بات کا اہتمام بھی بہت ضروری ہے کہ وہ درست انداز میں پہنا جائے- ماسک درحقیقت ناک اور منہ کو ڈھکنے کے لیے پہنا جاتا ہے اور اس کو پہننے کا درست طریقہ یہ ہے کہ یہ چہرے پر اس مناسبت سے لگا ہو کہ ناک یا منہ سے سانس لینے کی صورت میں ہوا اسی ماسک میں سے گزر کر اندر داخل ہونی چاہیے- اگر سانس لینے کے دوران ماسک کے علاوہ بھی ہوا اندر داخل ہو رہی ہو تو اس کا مطلب ہے کہ ماسک صحیح نہیں پہنا گیا اور یہ آپ کو خطرات سے دوچار کر سکتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: