رمضان کے بہانے وزن گھٹائيں، اس ڈائٹ پلان پر عمل کر کے ایک مہینے میں وزن گھٹائيں

image


رمضان کے مہینے کو رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ قرار دیا جاتا ہے اور اب تو سائنس بھی اس بات کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہو گئی ہے کہ ایک مہینے کے روزے انسانی جسم اور صحت پر بہت مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں اور انسان کینسر جیسے موذی مرض سسے صرف روزہ رکھنے سے محفوظ رہ سکتا ہے- اس کے ساتھ ساتھ روزے سے جہاں صحت کو دیگر بہت سارے فوائد حاصل ہوتے ہیں وہیں پر اس سے موٹے افراد بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اس خاص ڈائٹ پلان پر عمل پیرا ہو کر رمضان کے اختتام تک اسمارث اور خوبصورت ہو سکتے ہیں-

ڈائٹ پلان
اس ڈائٹ پلان پر عمل پیرا ہونے سے قبل اس بات کو یاد رکھیں کہ دن میں روزہ اور افطار میں بہت زیادہ تلی ہوئی اشیا کا استعمال آپ کے پتلے ہونے کے خواب کو کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں کر سکتے ہیں- اس لیے آپ کو ایسی بہت ساری چیزوں سے پرہیز کرنا پڑے گا جو دیکھنے میں تو بہت لذیز مگر اثرات کے اعتبار سے آپ کے لیے بہت خوفناک ثابت ہو سکتی ہیں- اس لیے تلی ہوئی اشیا سے اور میٹھی اشیا سے خاص طور پر پرہیز کرنا چاہیے-
 

image


1: افطار
آپ کا افطار چار مرحلوں پر مشتمل ہوگا اور یہ افطار آپ کی غذائی ضروریات تو لازمی طور پر پوری کرے گا مگر اس کے ساتھ آپ کے وزن میں بھی خاطر خواہ کمی کا باعث بنے گا-

پہلا مرحلہ : اس مرحلے میں آپ تین کھجوریں کھائيں گے اور اس کے ساتھ پانی کا صرف ایک گلاس پئيں گے-

دوسرا مرحلہ : کسی بھی سبزی کا یا چکن کا سوپ بنا لیں اور اس کو افطار کھولنے کے بعد ایک پیالہ پی لیں یاد رکھیں اس سوپ میں کسی قسم کی کریم کا استعمال نہ کیا جائے اس کو لذيذ بنانے کے لیے اس میں مختلف ساسز شامل کی جا سکتی ہیں-

تیسرا مرحلہ: بھوک بڑھانے والی اشیا کا استعمال تیسرے مرحلے میں کیا جائے ان اشیا میں رسیلے پھل یا پھر سبزیوں کی سلاد خاص طور پر اہم ہوتی ہے اس کو کھانے سے ایک تو آپ کے معدے کو طاقت ملے گی- دوسرا اس کی اشتہا میں اضافہ ہو گا اور اس کے ساتھ ساتھ یہ سبزیاں آپ کے جسم کی بنیادی ضرورت کو پورا کریں گی-

چوتھا مرحلہ :کھانا کھائيں اس مرحلے میں آپ کوئی بھی ایک ڈش بنا سکتے ہیں جو کہ چاول بھی ہو سکتے ہیں یا پھر گوشت اور سبزي بھی ہو سکتی ہے اس کا انتخاب کرتے ہوۓ اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ سادہ کھانے کی صورت میں ہونی چاہیے اور اس میں بہت زیادہ چکنائی کا استعمال نہیں ہونا چاہیے ہے-
 

image


افطار کے بعد کھانا
عام طور پر لوگ افطار کے بعد رات گئے ہلکی پھلکی بھوک محسوس کرتے ہیں ایسی صورتحال میں فاسٹ فوڈ وغیرہ سے سختی سے پرہیز کرنا ہے اور اس صورتحال میں پھل یا سلاد کا استعمال کرنا ہے جو کہ نہ صرف صحت بخش ہوتے ہیں بلکہ وزن میں کمی کا بھی باعث بنتے ہیں-

سحری
سحری عام طور پر اذان سے آدھے گھنٹے قبل کرنی چاہیے اس میں دودھ اور دہی کا استعمال کیا جا سکتا ہے- اس کے علاوہ جو کا دلیہ بھی لیا جا سکتا ہے یا پھر روٹی کو کسی سبزی یا دہی کے ساتھ کھایا جا سکتا ہے- مگر پراٹھوں سے سختی سے پرہیز کرنا ہے اس کے علاوہ کھجلہ پھینی وغیرہ بھی نہیں کھانے ہیں کیوں کہ یہ اشیا بھی چکنائی سے بھو پورہوتی ہیں-

ایک مہینہ ان ہدایات پر عمل کر کے ایک جانب تو آپ وزن میں واضح کمی محسوس کریں گے اس کے ساتھ ساتھ مناسب اور متوازن غذا کی صورت میں کسی بھی قسم کی کمزوری کا بھی شکار نہیں ہوں گے-
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: