چہرے پر سرخی، ہونٹوں کا گلال اگر چاہتے ہیں تو ان سرخ چیزوں کو اپنی غذا میں شامل کر کے دیکھیں

image


صحت مند ہونے کے ساتھ ساتھ صحت مند نظر آنا بھی بہت ضروری ہوتا ہے اور اس کے لیے مناسب وزن ، خوبصورت چمکتی چلد اور گلابی ہونٹ اہم کردار ادا کرتے ہیں- یہ تمام چیزیں عام سے نقوش رکھنے والے چہرے کو بھی حسین ترین بنا دیتے ہیں اور اسکے حصول کے لیے ضروری ہے کہ انسان اپنی غذا کا خاص خیال رکھے ۔ عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ ایک سیب کا روزانہ استعمال انسان کو ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے مگر اب ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ صرف ایک سیب ہی نہیں بلکہ ہر وہ سبزی اور پھل جو کہ سرخ رنگ کی ہوتی ہے نہ صرف انسان کی صحت کو بہتر بناتی ہے بلکہ اسکے ساتھ ساتھ اس کی قوت مدافعت کو مضبوط کر کے ڈاکٹر سے بھی دور رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے- آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ سرخ چیزوں کےبارے میں بتائيں گے جو کہ آسانی سے ہمارے گھروں مین دستیاب ہوتی ہیں-

1: اسٹرابیری
اسٹرابیری میں بڑی مقدار میں فولیٹ موجود ہوتا ہے جو کہ فولک ایسڈ کا اہم ترین جز ہوتا ہے اور اس کی مقررہ مقدار کو غذا میں شامل کرنا انسانی صحت کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ حاملہ ماؤں کو حمل کی پیچیدگیوں سے بچانے میں یہ اہم کردار ادا کر سکتا ہے- اس کے ساتھ ساتھ اس میں وٹامن سی کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ نہ صرف انسان کی قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے بلکہ یہ جلد کو اور بالوں کو صحت مند رکھتا ہے اور اس کے اندر موجود اینٹی آکسیڈنٹ اجزا دل کے دورے کے خطرے سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں-

image


2: ٹماٹر
ٹماٹر ایک قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ لائکوپین سے مالا مال ہوتا ہے جو کہ دل کے دورے کے خطرے اور کینسر جیسے موذی مرض سے بچانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے- اس کے علاوہ ٹماٹر میں وٹامن سی ، وٹامن کے اور فولیٹ کا خزانہ پوشیدہ ہوتا ہے جس کے سبب یہ جلد کو سخت گرمی میں بھی محفوظ رکھتا ہے اور اس کو سورج کی تپش سے جھلسنے اور رنگ خراب ہونے سے محفوظ رکھتا ہے ۔ ٹماٹر کے حوالے سے ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ ٹماٹر جتنا زیادہ سرخ ہو گا اتنا ہی زیادہ صحت کے لیے مفید ہو گا-

image


3: تربوز
تربوز کا شمار ان سرخ پھلوں میں ہوتا ہے جو کہ سخت گرمی کے موسم میں مارکیٹ میں دستیاب ہوتے ہیں اور ان کے اندر 92 فی صد پانی اور آٹھ فیصد فائبر ہوتا ہے جو کہ ایک جانب تو جسم کی پانی کی ضرورت کو ختم کرتا ہے- دوسری جانب اس کے فائبر سے پیٹ تو بھر جاتا ہے مگر وزن کو بڑھنے نہیں دیتا ہے اس لیے اس کا استعمال زيادہ وزن والے افراد کے لیے بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے کیوں کہ اس کے استعمال سے وزن تیزی سے کم ہو سکتا ہے- اس کے علاوہ اس میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ اندرونی سوزش کا خاتمہ کرتے ہیں جس سے اندرونی شریانوں میں دوران خون بہتر ہوتا ہے اور دل کے دورے کے خطرات سے بچا جا سکتا ہے- اس کے علاوہ کینسر جیسے موذی مرض سے بھی محفوظ رکھتا ہے ۔تربوز میں موجود پانی کی بڑی مقدار انسانی جلد کے لیے بھی بہت مفید ہوتا ہےاس کے اینٹی آکسیڈنٹ اجزا جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج کر کے جلد کو خوبصورت اور چمکدار بناتا ہے-

image


4: چقندر
چقندر درحقیقت فائبر اور توانائی کا ایک خزانہ ہوتا ہے اس میں ایک جانب تو وٹامن سی اور بی 9 موجود ہوتے ہیں تو دوسری جانب اس میں آئرن ، پوٹاشیم اور میگنیشیم بھی موجود ہوتا ہے جو کہ نہ صرف صحت مند خون کو بڑھاتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بلند فشار خون کو بھی کم کرکے دل کو صحت مند بھی بناتا ہے ۔ اس کے اندر موجود فائبر قبض جیسے موذی مرض کا خاتمہ کر کے چہرے اور بالوں کو ایک صحت مند چمک دیتا ہے-

image


5: لال مرچیں
لال مرچوں میں وٹامن سی ، اے ، کے ، ای کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ انسانی صحت کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے اور اس کا استعمال انسانی جلد ، ہڈیوں اور دانتوں کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: