کینسر، دل کے دورے اور مختلف قسم کے وائرس کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے والے چھلکے

image


عام طور پر یہ ہر گھر کا دستور ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کو چھیل کر استعمال کیا جاتا ہے اور ان کے چھلکوں کو کچرے کی زینت بنا دیا جاتا ہے اور ضائع کر دیا جاتا ہے- مگر اس بات سے بہت کم لوگ واقف ہیں کہ بہت ساری چیزیں ایسی بھی ہوتی ہیں جن کے چھلکے ان سے بھی زیادہ فائدہ مند اور طاقت کا باعث ہوتے ہیں آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ اشیا کے بارے میں بتائيں گے-

1: ٹماٹر کا چـھلکا
عام طور پر ٹماٹر کا چھلکا پکنے میں دیر تک گلتا ہے اس لیے اس کو اتار کر سالن میں ڈالا جاتا ہے اس کے علاوہ ہمارے ذہنوں میں یہ تاثر بھی ہے کہ یہ چھلکا دیر سے ہضم ہوتا ہے اس لیے گردے کے مریض اس کا استعمال نہیں کرتے- مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی حقیقت ہے کہ ٹماٹر کا چھلکا صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے ایک جانب تو یہ دل کے دورے سے جسم کو محفوظ رکھتا ہے اور دل کو صحت مند بناتا ہے اس کے ساتھ ساتھ اس کے اینٹی آکسیڈنٹ اجزا جسم کو کینسر سے بھی محفوظ رکھتے ہیں-

image


2: سیب کا چھلکا
سیب کے چھلکے سیب کے مقابلے میں 75 فی صد زیادہ طاقت ور ہوتے ہیں اور یہ نہ صرف جسم کی قوت مدافعت یں اضافہ کرتے ہیں بلکہ اس کو کئی بڑی بیماریوں سے بھی بچاتے ہیں یہ جسم میں کولیسٹرول کی شرح کو نارمل رکھنے اور بلڈ شوگر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور اس طرح دل کے دورے کے خطرے سے بچاتے ہیں اس کے علاوہ اس کے اینٹی آکسیڈنٹ اجزا کینسر سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں

image


3: کھیرے کے چھلکے
اگرچہ کھیروں میں توانائی اعتبار سے کم کیلوریز موجود ہوتی ہیں مگر اس میں بڑی مقدار میں وٹامن کے ، پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتا ہے- اس کے ساتھ اس کے چھلکوں میں فائبر کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ قبض کا خاتمہ کر کے آنتوں کے کینسر کے خطرے سے محفوظ رکھتے ہیں-

image


4: بینگن کے چھلکے
بینگن کے چھلکوں میں فولاد کی بڑی مقدار کے ساتھ ساتھ ایک کیمیکل ناسونن موجود ہوتا ہے جو کہ جسم میں نئے خلیوں کے بننے کے عمل کر تیز کرتا ہے اس کے سبب نہ صرف نشونما میں بہتری آتی ہے بلکہ اس سے پرانے اور خراب خلیات کا بھی خاتمہ ہوتا ہے اور قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے-

image


5: گاجر کے چھلکے
گاجر میں اگرچہ واضح طور پر چھلکے موجود نہیں ہوتے ہیں اور گاجر اپنے چھلکوں سمیت ایک پاور پروڈکٹ ہوتا ہے اور طاقت اور فوائد سے بھرپور ہوتا ہے- یہ نہ صرف جسم میں سے خون کی کمی کو پورا کرتے ہیں بلکہ بینائی کو بہتر بناتے ہیں اور جسم میں سے زہریلے مادوں کا اخراج کر کے بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں-

image


6: آلو کے چھلکے
آلو کے چھلکوں کے اندر آلو کے مقابلے میں دس گنا زیادہ غذائیت موجود ہوتی ہے اس وجہ سے ماہرین کی جانب سے اس بات پر زور دیا جاتا ہے کہ آلو کو اس کے چھلکوں کے ساتھ پکانا زیادہ بہتر ہے- آلو کے چھلکوں کے اندر ایک اور خاص بات یہ بھی ہے کہ اس کو چھلکوں کے ساتھ پکانے پر اس کے ذائقے پر بھی کوئی اثر نہیں پڑتا ہے ۔اس کے علاوہ ان چھلکوں میں بڑی مقدار میں آئرن ، پوٹاشیم اور وٹامن بی موجود ہوتا ہے جو صحت کے لیۓ بہت ضروری اجزا ہیں-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: