موت کی طرف لے جانے والے 8 کام جو ہم روزانہ کرتے ہیں

ہم روزانہ لاتعداد چیزیں استعمال کرتے ہیں یا کئی ایسے کام کرتے ہیں جو ہمیں آسانی مہیا کرتے ہیں- لیکن ہم اس بات سے قطعی طور پر ناواقف ہوتے ہیں کہ بعض چیزیں وقتی طور پر تو آسانی تو فراہم کر رہی ہیں لیکن حقیقت میں ہمیں موت کے قریب لے جارہی ہیں- جی ہاں آج ہم آپ کو چند ایسی ہی عام سی چیزوں کے بارے میں بتائیں گے جو صحت کو تباہ کرسکتی ہیں-

Drinking out of plastic bottles
اکثر پلاسٹک کی بوتلوں میں بڑی تعداد میں مائیکرو پلاسٹکس پائے جاتے ہیں جو کہ انسانی صحت کے لیے خطرہ ہوتے ہیں- یہ کسی بھی قسم کے ایسے پلاسٹک کے ٹکڑے ہوتے ہیں جو لمبائی میں 5 ملی میٹر سے بھی کم ہوتے ہیں- یہ جسم میں موجود چربی میں اضافہ کرتے ہیں اور ساتھ اعصابی نظام اور قوت مدافعت پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں-

image


Using dry cleaned clothes
ڈرائی کلینگ درحقیت ایک کیمیائی عمل ہے- کپڑوں کو ڈرائی کلین کرتے وقت کئی خطرناک کیمیکل کا استعمال کیا جاتا ہے- اور ان میں سے بعض کیمیکل کپڑوں میں ہی رہ جاتے ہیں- یہ کیمیکل سانس کے ذریعے ہمارے جسم میں داخل ہوسکتے ہیں اور آنکھوں میں خارش یا سر درد اور سر چکرانے کا سبب بن سکتے ہیں-

image


Holding sneezes
آپ کو کبھی بھی چھینک کو روکنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے کیونکہ اسے ہوا کا رخ کانوں کی جانب ہوسکتا ہے- جس کے نتیجے میں آنکھوں یا ناک یا پھر کان میں موجود خون کی رگیں پھٹ سکتی ہیں-

image


Using perfumes full of chemicals
متعدد پرفیوم ایسے ہوتے ہیں جو کہ زہریلے مادوں پر مشتمل ہوتے ہیں جبکہ کپمنیاں اس بات کو خفیہ رکھتی ہیں- یہ مادے پٹرولیم سے حاصل کیے جاتے ہیں اور ہارمون میں عدم توازن پیدا کرنے کے علاوہ متلی اور الٹی کا سبب بن سکتے ہیں- بدترین صورتحال میں یہ کینسر کا مریض بھی بنا سکتے ہیں-

image


Popping pimples
سب سے پہلی بات تو یہ کہ دانوں کو نوچنا یا پھاڑنا ان کو خراب کر سکتا ہے یہاں تک کہ داغوں کا سبب بھی بن سکتا ہے- چہرے کے دانوں کا براہ راست دماغ سے رابطہ ہوتا ہے اور پھنسیوں یا دانوں کے ساتھ یہ عمل انفیکشن کا باعث بن جاتا ہے- یہ چیز اتنی خطرناک ہے کہ بینائی اور فالج سے متعلق پیچیدگیاں بھی پیدا کرسکتا ہے۔

image


Using cosmetics with synthetic components
یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ جو میک اپ استعمال کررہے ہیں اس میں مصنوعی اجزاء شامل ہیں جو آپ کے لئے بہت نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔ یہ اجزاء وقت کے ساتھ آپ کے جسم میں جمع ہوسکتے ہیں اور جلد کی جلن اور یہاں تک کہ کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔

image


Not changing your pillow
ہر رات جب آپ سوتے ہیں تو آپ کا تکیہ جلد، بالوں اور جسم کا تیل جذب کرتا ہے۔ یہ آپ کے تکیہ میں دھول کے ذرات کو پیدا کرسکتا ہے جو واقعی خراب الرجی کا سبب بن سکتا ہے۔

image


Plucking nose hairs
ناک سے بالوں کو کھینچنا جلد کی جلن اور سوجن کا سبب بن سکتا ہے۔ اگر آپ بالوں کو دور کرتے ہیں تو ، آپ اپنا مدافعتی نظام بھی کمزور کردیں گے اور یہ ممکنہ طور پر دماغ کے دیگر انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے۔

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: