انسانی جسم پر موجود ایسے پریشر پوائنٹ جو کہ صحت کے بڑے بڑے مسائل دور کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں

image


انسانی جسم ایک پیچیدہ مشین کی مانند ہوتا ہے جس کے بارے میں اگرچہ بہت کچھ دریافت کر لیا جا چکا ہے مگر ابھی تک اس کے حوالے سے بہت سارے نکات ایسے بھی ہیں جو ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کی نظروں سے پوشیدہ ہیں اور ان کے متعلق اس مشین کے خالق یعنی اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی بھی نہیں جانتا ہے۔ انسانی جسم ہڈیوں، گوشت، عضلات و اعصاب کا ایک مجموعہ ہے جن میں سے ہر ایک حصہ نہ صرف دوسرے حصے سے جڑا ہوا ہے بلکہ ایک مکمل نظام کے تحت ایک دوسرے سے مستقل رابطے میں رہتا ہے اس پیچیدہ نظام میں بہت سارے ایسے پریشر پوائنٹ موجود ہیں جو کہ اس جسم کے نظام کو چلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں- ان کے بارے میں جان کر انسان اپنے جسم کی بڑی بڑی تکالیف کا کسی حد تک وقتی علاج اپنے طور پر بھی کر سکتا ہے آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ پوانٹس کے بارے میں بتائيں گے-

1: نظام انہضام کو بہتر بنانے والا پوائنٹ
یہ پوائنٹ گھٹنے کی ٹوپی سے تقریباً ڈيڑھ انچ نیچے ہوتا ہے اور اس پوائنٹ کو ایک منٹ تک دبا کر رکھنے سے نظام انہضام کو بہتر بنایا جا سکتا ہے اور پیٹ درد ، متلی یہاں تک کہ الٹی ہونے کی صورت میں بھی افاقہ ہو سکتا ہے۔ اس پوائنٹ کو دبانے کے لیے دونوں ٹانگوں کو موڑ کر اس پوائنٹ کو دونوں ہاتھوں سے ایک منٹ تک دبائیں اگر مکمل آرام نہ آئے تو اس عمل کو بار بار دہرائيں-

image


2: سر درد دور کرنے والا پوائنٹ
سر درد ، ڈپریشن اور دماغی اسٹریس کو دور کرنے کے لیے دونوں آنکھوں کی درمیانی جگہ پر ایک پریشر پوائنٹ موجود ہوتا ہے جس کو ایک منٹ تک اپنے انگوٹھے اور انگلیوں سے دبانے سے درد اور ذہنی دباؤ سے نجات میں مدد حاصل ہوتی ہے-

image


3: بینائی بہتر بنانے کے لیۓ
یہ پوائنٹ آنکھوں کے دونوں کناروں پر واقع ہوتا ہے اور زیادہ کام کرنے کے سبب یا کمپیوٹر اسکرین کو زيادہ دیر تک دیکھنے کے باعث یا زيادہ دیر تک مطالعہ کرنے کے سبب آنکھیں تھکن کا شکار ہو جاتی ہیں- اس صورت میں ہلکے ہاتھوں سے ان پوائنٹ کا مساج کرنے سے آنکھوں کی تھکن کم ہوتی ہے اور بینائی بھی بہتر ہوتی ہے-

image


4: پیروں کے بل دور کے لیے
اگر آپ کے پیروں میں بار بار بل پڑ جاتے ہوں یا پھر پیر اور ٹانگیں درد کرتی ہوں تو اس درد کو دور بھگانے کے لیے آپ کے پیروں کی پشت پر ہی ایک پریشر پوائنٹ موجود ہے جس سے نہ صرف پیروں کے درد کو دور بھگایا جا سکتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ سر اور کاندھوں میں ہونے والے اعصابی درد سے بھی جان چھڑائی جا سکتی ہے-

image


5: جذباتی دباؤ سے نجات دلانے والا پوائنٹ
اگر جذباتی دباؤ کے باعث سینے میں کھنچاؤ کی کیفیت ہو تو اس پوائنٹ کو ایک منٹ تک دبانے سے اس کیفیت میں افاقہ ہو سکتا ہے-

image


6: دانت کے درد سے نجات کا پوائنٹ
دانت کے درد کے ساتھ ساتھ یہ پوائنٹ سر درد سے بھی نجات دلانے میں کارگر ثابت ہو سکتا ہے اس پوائنٹ کو دبانے سے درد میں بہتری آتی ہے-

image


7: نکسیر پھوٹنے سے روکنے والا پوائنٹ
عام طور پر گرمی کے موسم میں بعض افراد کے ناک سے خون جاری ہو جاتا ہے اس کو نکسیر پھوٹنا بھی کہتے ہیں- ایسی صورت میں اس پوائنٹ کو کچھ دیر تک دبانے سے نہ صرف خون بہنا رک جاتا ہے بلکہ آئندہ بھی ایسی تکلیف نہیں ہوتی ہے-

image


8: کمر درد سے نجات کے لیۓ
کمر درد کی صورت میں اس پریشر پوائنٹ کو دبانے سے یہ درد دور ہو جاتا ہے-

image


9: گلے میں درد اور فلو کی کیفیت سے آرام دینے والا پوائنٹ
اکثر نزلہ زکام کی کیفیت کے سبب گلے میں درد اور بخار کی کیفیت ہو جاتی ہے اس کیفیت سے نجات دلانے کے لیے اس پوائنٹ کو دبانے سے آرام حاصل ہو سکتا ہے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: