کولیسٹرول کی زیادتی تو دل کے دورے کا باعث ہوتی ہے مگر کولیسٹرول کی کمی کن بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے؟ جانیے

image


کولیسٹرول سے مراد نرم اور موم نما چکنائی ہے جو ہمارے خون میں موجود ہوتی ہے جو کہ ہر صحت مند انسان کے خلیے میں ایک خاص تناسب سے موجود ہوتی ہے اور یہ خون میں لیپو پروٹین کی صورت میں موجود ہوتی ہے- اس کی مختلف اقسام ہوتی ہیں جسم کی ضرورت کے مطابق کولیسٹرول کی بڑی مقدار ہمارا جگر بناتا ہے جو کہ جسم میں کولیسٹرول کا اسی فی صد ہوتا ہے جب کہ بیس فی صد ضرورت کولیسٹرول کی ضرورت جسم غذا سے پوری کرتا ہے-

1: کولیسٹرول سے بھر پور غذائيں
جانور سے حاصل کی جانے والی غذائیں جن میں انڈا ، دودھ ، گوشت وغیرہ شامل ہوتے ہیں کولیسٹرول سے بھرپور ہوتے ہیں اور ان کا زیادہ مقدار میں استعمال جسم میں کولیسٹرول کی شرح میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے جب کہ پودوں سے حاصل ہونے والی غذاؤں میں کولیسٹرول موجود نہیں ہوتا ہے اس لیے وہ جسم میں کولیسٹرول کی شرح میں اضافے کا باعث نہیں بنتی ہیں-
 

image


2: جسم میں کولیسٹرول کا استعمال
انسانی جسم میں کولیسٹرول ایک بہت اہم جز کے طور پر استعمال ہوتا ہے اور یہ جسم کے بہت سارے افعال کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے
یہ مختلف اقسام کے ہارمون کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے
یہ سورج کی روشنی کی مدد سے وٹامن ڈی کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے
یہ نظام انہضام میں استعمال ہونے والے کئی خامروں کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے جو کہ انسان کے ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتے ہیں
کولیسٹرول کا استعمال کئی دماغی امور میں بھی ہوتا ہے

3: کولیسٹرول کی شرح میں اضافے کے اثرات
کولیسٹرول کی شرح کے خون میں اضافے کا بنیادی سبب بہت زیادہ چکنائی کا استعمال ، آرام طلبی ، ذیابطیس کی بیماری اور اس کے علاوہ کچھ ادویات کا استعمال بھی ہو سکتا ہے- اور اس کے اضافے کا اثر خون پر پڑتا ہے جس سے خون کے اندر کولیسٹرول کی شرح میں اضافہ ہو جاتا ہے جس سے شریانوں میں کولیسٹرول چکنائی کی صورت میں جمع ہو کر ان کو تنگ کر دیتا ہے جس سے دل کے عارضے کے خطرات لاحق ہونےکے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے-

4: کولیسٹرول کی شرح میں کمی کے اثرات
بہت زیادہ ورزش یا پھر ڈپریشن کی صورت میں جسم میں کولیسٹرول کی مقدار میں کمی بھی واقع ہو سکتی ہے جس کی سنجیدگی کو بہت کم لوگ محسوس کرتے ہیں- جس طرح کولیسٹرول کی شرح میں اضافہ انسان کے لیے جان لیوا ہو سکتا ہے اسی طرح کولیسٹرول کی شرح میں کمی بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے اور اس کو جانچنے کے لیے عام زندگی میں کسی بھی قسم کی کوئی علامت موجود نہیں ہوتی ہے اور اس کو صرف اور صرف خون کے ٹیسٹ کے ذریعے ہی جانچا جا سکتا ہے ۔ خون میں کولیسٹرول کی کمی جن خطرنا ک بیماریوں کا سبب بن سکتی ہیں وہ کچھ اس طرح ہیں-
 

image


کینسر: کینسر کے خلیات کی نمو میں کولیسٹرول کی کمی کے باعث تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے ماہرین کے مطابق خون میں کولیسٹرول کی کمی کینسر جیسے موذی مرض کا باعث بھی بن سکتی ہے-

فالج : خون میں کولیسٹرول کی مقدار میں کمی کے باعث دماغ کے خلیات کام کرنا چھوڑ سکتے ہیں جس سے فالج کے امکانات میں اضافہ ہو سکتا ہے-

یاداشت کی کمزوری : کولیسٹرول کی کمی یاداشت کی کمزوری کا باعث بھی ثابت ہو سکتی ہے-

قبل از وقت پیدائش : اگر حاملہ ماں میں کولیسٹرول کی کمی ہو تو وہ بچے کے وقت سے قبل پیدائش کا باعث ہو سکتی ہے اور اس صورتحال میں پیدا ہونے والا بچہ کمزوری کا شکار ہوتا ہے اور اس کی زندگی کے چانسز بہت کم ہوتے ہیں-
 

image


5: کولیسٹرول کی کمی کا علاج
عام طور پر ڈاکٹر اس کمی کے لیۓ علاج کے طور پر صحت مند غذاؤں کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں اور اگر یہ کمی ڈپریشن کے سبب ہو تو اس کے لیے ڈاکٹر اینٹی ڈپریسنڈ ادویات کے استعمال کا مشورہ بھی دیتے ہیں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: