کیا موجودہ طرز زندگی خواتین میں اسقاط حمل کی شرح میں اضافے کا سبب ہو سکتا ہے؟

image


کسی بھی شادی شدہ جوڑے کے لیے یہ خوشخبری بہت اہم ہوتی ہے کہ ان کے خاندان میں اضافہ ہونے جا رہا ہے یہ خبر ان کے درمیان محبت کو بڑھانے کا مؤجب بھی بن سکتی ہے- اس کے ساتھ ساتھ ایک ماں جب اپنی کوکھ میں ایک نئی روح کی آمد کی خبر پاتی ہے تو اس کے اثرات اس کے جسمانی کے ساتھ ساتھ ذہنی نشونما پر بھی پڑتے ہیں اور وہ اپنے اندر بہت مثبت تبدیلیاں محسوس کرتی ہے- مگر بدقسمتی سے اگر کسی سبب یہ حمل ساقط ہو جائے تو ہمارے معاشرے میں اس کا سارا ملبہ ماں پر ڈال دیا جاتا ہے اور اس کو کمزور، ناکارہ اور نہ جانے کیا کیا قرار دیا جاتا ہے۔ اسقاط حمل کے حوالے سے اپنے رویے کو مثبت کرنے کے لیے یہ ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے کہ ہم اس حوالے سے حقائق سے روشناس ہوں تاکہ ہمیں اندازہ ہو سکے کہ اس عمل میں ماں کی ذمہ داری کس حد تک ہو سکتی ہے-

اسقاط حمل سے کیا مراد ہے
اسقاط حمل سے مراد وہ صورتحال ہے جس میں حمل کے ابتدائی دور میں ہی غیر متوقع طور پر حمل ختم ہو جائے- یہ عمل کئی پیچیدگیوں کے سبب ہو سکتا ہے اس وجہ سے ماہرین صحت حمل کی مدت کو تین ادوار میں تقسیم کرتے ہیں پہلا دور حمل ٹہرنے سے لے کر اگلے تین ماہ تک ہوتا ہے- دوسرا دور چوتھے مہینے سے لے کر چھٹے مہینے تک ہوتا ہے اور تیسرا دور یعنی آخری دور چھٹے مہینے سے زچگی کے مرحلے تک ہوتا ہے-

پہلے مرحلے میں اسقاط حمل کی وجوہات
پہلے مرحلے میں جب کہ ماں کی کوکھ میں پلنے والا بچہ بہت مختصر ہوتا ہے عام طور پر اس وقت اسقاط کی شرح بہت زیادہ ہوتی ہے اور پاکستان کا شمار ایسے ممالک میں ہے جب کہ اس دور میں اسقاط کی شرح خطرناک حد تک زیادہ ہے- لیکن یہاں یہ امر قابل غور ہے کہ اس وقت میں اسقاط کا سبب ماں کسی بھی صورت میں نہیں ہوتی ہے- ابتدائی دور میں ہونے والا اسقاط حمل جسم کے آٹو میٹک سسٹم کے تحت ہوتا ہے اگر جین میں کسی بھی قسم کی خرابی ہو یا کروموسوم کے ملنے کے سبب کسی بھی قسم کی ایب نارمیلیٹی کے خدشات ہوں تو اس صورت میں ماں کے رحم میں یہ بچہ نمو پانے کے بجائے خود بخود ختم ہونا شروع ہو جاتا ہے اور اس سبب یہ حمل ضائع ہو جاتا ہے-
 

image


علاج
اس مرحلے میں ہونے والے اسقاط کی علامات میں ماں کے وجائنا سے خون کا نکلنا ہو سکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ پیٹ میں درد ، کمر میں درد اور کمزوری شامل ہے- اگر کسی بھی عورت میں بار بار ابتدائی مرحلے کا اسقاط حمل ہو تو اس کو چاہیے کہ اس حوالے سے ڈاکٹر سے رابطہ کر کے اس کی وجوہات کے بارے میں جانے اور اگلے حمل سے قبل ماں اور باپ کا باقاعدہ کروموسوم کے ٹیسٹ کے بعد ہی حمل کا فیصلہ کرے-

دوسرے مرحلے میں اسقاط حمل کی وجوہات
دوسرے مرحلے میں ہونے والا اسقاط کئی وجوہات کی بنا پر ہو سکتا ہے اس کی وجہ ماں کا ذیابطیس ہونا یا تھائی رائڈ گلینڈ کی بے قاعدگی بھی ہو سکتا ہے- اس کے علاوہ اس کا بڑا سبب ماں کے رحم کی کمزوری بھی ہو سکتا ہے-

علاج
اس مرحلے کے اسقاط کو روکنے کے لیے ڈاکٹر ذیابطیس کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتے ہیں اس کے ساتھ تھائی رائڈ کے نظام کو بھی درست کرنے کی دوا دے سکتے ہیں اس کے علاوہ رحم کی کمزوری کی صورت میں ڈاکٹر رحم کے منہ کو ٹانکا لگا کر بند کر دیتے ہیں جو کہ زچگی کے وقت ہی کھولا جاتا ہے اس کے علاوہ ماں کو مکمل آرام کا مشورہ دیا جاتا ہے-
 

image


تییسرے مرحلے کا اسقاط
اس مرحلے پر اسقاط ماں کے لیے بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے کیوں کہ اس مرحلے پر بچہ تقریباً مکمل ہو چکا ہوتا ہے اور عام طور پر ڈاکٹرز کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ اس وقت میں اگر ضرورت پڑے تو سی سیکشن کے ذریعے بچے کو وقت سے پہلے نکال کر اس کو مصنوعی طریقے سے زندہ رکھ سکیں-

علاج
اس مرحلے کے اسقاط کے لیے وہ تمام احتیاطیں ضروری ہوتی ہیں جو کہ ایک ماں کو عام زچگی کے بعد کرنا لازمی ہوتا ہے- اسقاط حمل کے بعد ماں کو اگلے حمل سے قبل کم از کم تین ماہ کا وقفہ دینا چاہیے تاکہ اس کا جسم اور ذہن دوبارہ سے اس عمل کے لیے تیار ہو سکے- اس کے ساتھ ساتھ اس کو اچھی غذا اور اپنے آرام کا خیال رکھنا چاہیے اور اگلے حمل سے قبل ڈاکٹر سے لازمی مشاورت کرنی چاہيے-
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: