آپ کی صحت آپ کے ہاتھ میں

image


ہر گزرتے دن کے ساتھ ،کورونا وائرس کا شکار بننے والوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ یہ وائرس ایک ایسا خطرہ ہے جو مجموعی طور پر ہم سب کی صحت کو نقصان پہنچانے کی طاقت رکھتا ہے۔ ایسے وت میں حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق لا پرواہی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ اس لئے احتیاطی تدابیر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے روز پیٹل کی مہم آپ کی صحت آپ کے ہاتھ میں عوام کی یاد دھیانی کے لئے پیش کی گئی ہے تاکہ تمام ہم وطن اپنی صحت کو اولین ترجیح دیں۔ ہاتھوں کو ہینڈ ٹاول سے خشک کرنے پر روشنی سینے کے ساتھ چھینکتے اور کھانستے ہوئے منہ کو ٹیشو سے ڈھانپنے کی التجاء کی گئی ہے۔ پانی کی غیر موجودگی میں ٹیشو کا استعمال جراثیم کے خلاف حفاظتی ہتھیار ہے۔ ایسے وقت میں جہاں باہر جانے سے گریز کرنا نہایت اہم ہے، ہم تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے باعث اس مرض سے بچ سکتے ہیں۔

اپنی اور اپنے پیاروں کی سلامتی کے لئے ہم سب کو صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنا پڑے گا، کیونکہ آپ کی سلامتی پاکستان کی سلامتی ہے۔ آپ کی صحت آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے اور اس طاقت کا درست استعمال زندگیاں بچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس مہم کا مقصد صفائی کی ضرورت کو اجاگر کرنا تھا تاکہ کسی بھی قسم کی کوتاہی مرض میں تبدیل نہ ہو۔۔ عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے کیس اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ صفائی پر سمجھوتہ کرنا جانلیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ اس لئے اپنا اور اپنے چاہنے والوں کا خیال رکھیں اور آئیں مل کر اس وائرس کو مات دیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: