ریکٹ بینکیزر پاکستان کا کوویڈ 19 کے خلاف پاکستان کی جنگ میں وزارت صحت کے ساتھ اشتراک

image


ریکٹ بینکیزر پاکستان لمیٹڈ (آر بی پی ایل) ڈیٹول بنانے والی کمپنی نے منسٹری آف ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن(این ایچ ایس آر سی) کے ساتھ با ضابطہ طور پر اپنے اشتراک کا اعلان کیا۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی شراکت داری ہے جو ملک میں کوویڈ 19 کو پھیلنے سے روکنے اور عوام کو اس وبا سے بچانے کے لیے فوری طور پر امداد فراہم کرے گی۔اس تعاون کے ایک حصے کے طور پر ، آر بی پی ایلعوامی فلاحی پیغامات کے ذریعے آگاہی پھیلائیں گی اور عوام کو وائرس کے خلاف روک تھام کے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہی دیں گی۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کاشان حسن، سی ای او آر بی پی ایل، نے کہا " مشکل کے اس وقت میں، جہاں بہت زیادہ بے یقینی ہے، ایک بات کا ہمیں یقین ہے کہ اگر ہمیں اس وائرس سے لڑنا ہے اور لوگوں کو اس سے بچانا ہے تو ہمیں اکٹھے ایک قوم بن کر سامنے آنا ہوگا۔ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ڈیٹول وزارت صحت کے ہمراہ اس لڑائی میں شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ ڈیٹول عوام کو تعلیم دینے اور انھیں اس وائرس کے پھیلاؤ سے روکنے کے لیے درست ذرائع فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ ۔ ہم تمام پاکستانیوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ سماجی فاصلہ برقرار رکھیں، باقاعدگی سے ہاتھ دھوئیں ، حفظان صحت کا خیال رکھیں اور حکومتی اقدامات کی حمایت کریں۔ ہم سب کی تمام مشترکہ کاوشوں سے ہوگا سیف پاکستان!"
 


ڈاکٹر ظفر مرزا ، صحت کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا "ضرورت کے اس وقت میں، پاکستانی عوام کی خدمت کی غرض سے لیے گئے آر بی پیایل کے اقدامات اور امداد کی ہم قدر کرتے ہیں۔ ہم سب کو اپنے باقی پاکستانیوں کو بچانے کے لیے اکٹھے ہونا پڑے گا، آگاہی کے ذریعے، گھر پہ رہ کر، پسماندہ طبقات تک فراہمی کے ذریعے، اور اپنے فرنٹ لائن ورکرز کو ان ٹولز کے ذریعہ قابل بناتے ہوئے جو بازیابی میں مدد کرسکتے ہیں۔ اس اشتراک کا مقصد وسائل کو اکٹھا کر کے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک ان کی حفاظت کے لیے ضروری اقدام کی معلومات پہنچائی جا سکے۔"

جراثیم سے حفاظت کے لیے عالمی طور پر سربراہ مانے جانے والا ڈیٹول ، پہلے ہی تندہی سے کوویڈ 19 کے حوالے سے آگاہی پھیلا رہا ہے، مختلف کاوشوں کے ذریعے جن میں انفوگرافکس اور معلوماتی ویڈیوز بھی شامل ہیں۔ وزارتِ صحت کے ساتھ مل کر شوبز کے معروف اداکاروں جیسے کہ ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کے ساتھ مل کر، جو کہ اس مقصد کے حامی ہیں، عوامی مفاد کے لیے دو پیغامات بھی نشر کیے جا چکے ہیں۔

وزارت صحت کے ساتھ مل کر ڈیٹول اس وبائی مرض کے حوالے سے درست آگاہی پھیلانے کے ساتھ ساتھ کئی این جی اوز کو حفظان صحت کی اشیا عطیہ کر رہا ہے تاکہ فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کی بھی مدد کی جا سکے جو ان حفاظتی تدابیر تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: