لیموں پانی وٹامن سی سے بھرپور، گرمی سے بچانے کے ساتھ ساتھ وائرس سے کیسے محفوظ رکھ سکتا ہے؟ جانیں

image


گرمی کے موسم کی آمد کے ساتھ ساتھ ان کا مقابلہ کرنے کے لیے مارکیٹ میں جہاں بہت سارے مصنوعی اجزا والے مشروبات نظر آنے لگتے ہیں وہیں پر صدیوں سے لیموں پانی کا استعمال نہ صرف پیاس بجھانے کے لیے کیا جاتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس میں موجود اجزا پسینے کے سبب ضائع ہونے والے نمکیات بھی جسم کو پہنچاتے ہیں تاکہ جسم بہتر حالت میں کام کرنے کی صلاحیت حاصل کر سکے-

لیموں پانی بنانے کا طریقہ
عام طور پر یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ لیموں پانی چینی اور نمک کے ساتھ ملا ہوا ایک شربت ہے مگر یہ ایک غلط نظریہ ہے اصل میں لیموں پانی سے مراد سادہ پانی یا نیم گرم پانی میں لیموں کے رس کو شامل کر کے پیا جاتا ہے اس کی تیاری اس طریقے سے کی جا سکتی ہے-

ایک جگ پانی میں لیموں کے سلائس چھلکے سمیت کاٹ کر رکھ دیں اور اس کو رات بھر بھیگا رہنے دیں اس کے بعد صبح نہار منہ ایک گلاس پانی پی لیں یا پھر دن کے کسی بھی حصے میں اس پانی کا پینا انسان کی صحت کے لیے بہت مفید ہوتا ہے-

1: وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے
ماہرین کے مطابق لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے اور اس کا استعمال انسان کو کئی اقسام کے انفیکشن اور عالمی وبائی بیماری کووڈ 19 کے خلاف قوت مدافعت فراہم کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ کئی دیگر بیماریوں سے لڑنے کے لیے انسان کی قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے اس کو گرم اور ٹھنڈے پانی کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے جس سے انسان کا جسم اندرونی طاقت حاصل کرتا ہے-
 

image


2: سانس کی بدبو کو دور بھگاتا ہے
عام طور پر انسان کے منہ سے اور سانسوں سے آنے والی بدبو کا سبب یا تو اس کی ہاضمے کی خرابی ہوتی ہے یا پھر مسوڑھوں میں جراثیم کی افزائش اس کا بنیادی سبب ہوتا ہے- کھانے کے بعد ایک گلاس پانی میں لیموں کے رس کو ڈال کر پینے سے نہ صرف ہاضمے کا عمل تیز ہوتا ہے بلکہ مسوڑھوں میں جمع ہونے والے بیکٹیریا کا بھی خاتمہ ہوتا ہے اور منہ سے آنے والی بدبو دور ہوتی ہے-

3: گردوں کے لیے بہترین
لیموں کے اندر دوسرے رس والے پھلوں کے مقابلے میں ایسٹرک ایسڈ کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو کہ گردوں کے افعال میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے- یہ نہ صرف گردوں کی صفائی کے عمل کو تیز کرتا ہے بلکہ گردوں میں بننے والی پتھری کو بھی توڑ کر اس کا خاتمہ کرتا ہے اور گردوں کو صحت مند بناتا ہے-

4: وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے
وزن میں کمی کے خواہشمند افراد کے لیے لیموں پانی ایک مثالی مشروب ثابت ہو سکتا ہے اس کے استعمال سے ایک جانب تو جسم کا میٹا بولزم کا عمل تیز ہوتا ہے اور اس سے وزن میں کمی واقع ہوتی ہے- اس کے ساتھ ساتھ لیموں پانی میں پولی فینال نامی اینٹی آکسیڈنٹ جسم میں موجود پرانی سے پرانی چربی کو بھی پگھلانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور وزن میں حیرت انگیز کمی کا باعث بنتا ہے-
 

image


5: انسان کو جوان بناتا ہے
لیموں پانی جسم سے زہریلے مادے خارج کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جس کا براہ راست اثر انسان کی صحت پر پڑتا ہے اور انسان خود کو چاک و چوبند محسوس کرتا ہے اور اس کی قوت مدافعت بہتر ہونے سے وہ بڑی بڑی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے- اس کے ساتھ ساتھ زہریلے مادوں کے اخراج کے سبب جلد چمکدار ہو جاتی ہے اور جھریوں کا خاتمہ ہوتا ہے اور انسان اپنی عمر سے کم کا نظر آتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: