سر کی خشکی سے پریشان لوگوں کے لیے خوشخبری، اب گھر میں موجود ان اشیا کو کھا کر خشکی کو ہمیشہ کے لیے خدا حافظ کہہ دیں

image


خوبصورت اور گھنے بال ہر ایک انسان کی شخصیت کو چار چاند لگادیتے ہیں مگر ان بالوں کی خوبصورتی کو اس وقت گرہن لگ جاتا ہے جب سر کی سطح کی خشکی ان بالوں میں شامل ہو جاتی ہے اور ان کو بد وضع بنا دیتی ہے- اس خشکی کو دور بھگانے کے لیے انواع اقسام کے تیل اور دواؤں کا استعمال کیا جاتا ہے مہنگے مہنگے شیمپو سے بالوں کو دھویا جاتا ہے مگر کچھ ہی عرصے میں یہ واپس لوٹ آتی ہے اور مایوسی طاری ہو جاتی ہے- مگر اب ہم آپ کو کچھ ایسی غذاؤں کے استعمال کے بارے میں بتا ئيں گے جن کو کھا کر نہ صرف خشکی کو دور بھگایا جا سکتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کو بھی بہتر بنایا جا سکتا ہے-

1: چھولے
چنے یا چھولے ایسی چیز ہے جو کہ ہر گھر میں موجود ہوتی ہے مگر اس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ سر کی خشکی کو دور کرنے میں یہ جادوئی اثر رکھتے ہیں- اس کے اندر وٹامن بی 6 اور زنک کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ سر کی خشکی کا خاتمہ کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہے- اور چھولے ابال کر کسی صورت میں بھی کھانے سے سر کی خشکی دور ہو سکتی ہے اور اگر آپ ان کو کھانے کے شوقین نہ ہوں تو ابلے ہوئے چھولوں کو پیس کر سر پر لگا کر کچھ دیر بعد دھو لینے سے بھی خشکی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے-

2: ادرک
ادرک کے ویسے تو صحت کے حوالے سے بہت سارے فوائد ہوتے ہیں مگر یہ سر کی خشکی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے- عام طور پر خشکی کا ایک سبب انسان کے نظام ہاضمہ کی خرابی بھی ہوتا ہے جو کہ ادرک کھانے سے درست ہوتا ہے اور سر کی خشکی کا خاتمہ کرتا ہے- اس کے علاوہ ادرک کو کش کر کے اس کے پانی کو نچوڑ کر سر پر لگانے سے اور کچھ دیر بعد دھو لینے سے بھی خشکی دور کرنے میں بہت مدد ملتی ہے-
 

image


3: لہسن
لہسن ایک قدرتی جز ایلیسن سے بھر پور ہوتا ہے جو کہ اینٹی فنگل ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ وہ سر کی جلد پر موجود خشکی اور سکری کا خاتمہ کرتا ہے- اس لیے لہسن کے استعمال سے سر کی جلد پر موجود خشکی کا نہ صرف خاتمہ ہوتا ہے بلکہ مزید خشکی کے بننے کا عمل بھی ختم ہوتا ہے اس کے علاوہ لہسن کو کش کر کے اس کے پانی کو نکال کر ہلکے ہاتھوں سے اس کا سر پر مساج بھی بہت مفید ثابت ہوتا ہے-

4: سورج مکھی کے بیج
سورج مکھی کے بیج میں بھی بڑی مقدار میں زنک اور وٹامن بی موجود ہوتی ہے جو کہ نہ صرف نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ سر پر جمی ہوئی خشکی اور سکری کی تہہ کو بھی صاف کرتا ہے اور خشکی کے بننے کے عمل کو روکتا ہے-

5: گندم
گندم اور اس کا چھلکا وٹامن بی سے بھرپور ہوتا ہے اور اس کا استعمال کئی حوالوں سے انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہوتا ہے- مگر اب جدید تحقیقات کی روشنی میں یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ گندم اور اس سے بنی ہوئی اشیا سر کی خشکی کو دور کرنے میں بہت مؤثر ثابت ہو سکتی ہیں اور اس کا باقاعدگی کے ساتھ استعمال نہ صرف خشکی کا خاتمہ کرتا ہے بلکہ مذید خشکی کے بننے کے عمل کو بھی روکتا ہے-

6: سیب
ایک سیب کا روزانہ استعمال نہ صرف آپ کو ڈاکٹروں سے دور رکھتا ہے بلکہ یہ آپ کو خشکی سے بھی دور رکھتا ہے ماہرین کے مطابق روزانہ کسی نہ کسی صورت میں کم از کم ایک سیب کو کھانے سے نہ صرف چہرے کی جلد خوبصورت اور صاف رہتی ہے بلکہ یہ سر کی جلد کو بھی خشکی سے پاک رکھتا ہے اس کے ساتھ ساتھ سیب کو کش کو کے اس کے گودے کو سر کی جلد پر لگانے سے بھی خشکی ختم اور بال صحت مند ہو جاتے ہیں -
 

image


7: کیلا
کیلا طاقت سے بھر پور غذا ہے اس کے اندر وٹامن بی ، سی اور اے کا خوانہ پوشیدہ ہوتا ہے اس کے علاوہ اس میں زنک ، پوٹاشیم اور فولاد کی بھی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے- اس کے ساتھ ساتھ اس میں امائنو ایسڈ اور اینٹی آکسیڈنٹ اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ بالوں کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں- کیلے کو کھانے کے ساتھ ساتھ دہی میں مکس کر کے سر پر بیس منٹ تک لگا دیں اور اس کے بعد اس کو دھو لیں یہ سر کی خشکی کا خاتمہ کرتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: