درد چاہے گلے میں ہو یا سر میں یا پھر ہو کمر کی تکلیف --- درد سے نجات میں مددگار آسان نسخے

image


درد جسم کے کسی بھی حصے میں ہو انسان کے لیے پریشان کن ہوتا ہے اور انسان اس سے جلد ازجلد نجات حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے اور اس کے لیےعام طور پر درد کش ادویات کا استعمال کرتا ہے- مگر ان ادویات کا زیادہ استعمال ایک جانب تو اپنے ساتھ کئی مضر اثرات کی حامل ہوتا ہے اور دوسری جانب کئی خطرناک بیماریوں کا بھی باعث بن سکتا ہے- اس وجہ سے آج ہم جسم کے مختلف حصوں میں درد کو بغیر دوا کے دور کرنے کا نسخہ بتائیں گے-

1: گلے کا درد
گلے میں ہونے والا درد عام طور پر کھٹی اور ٹھنڈی چیزوں کے کھانے سے ہوتا ہے اور اگر اس درد کو نہ روکا جائے تو یہ کھانسی اور بخار کا بھی باعث بن سکتا ہے- اس وجہ سے اس درد کی صورت میں ڈارک چاکلیٹ کھائیں ۔ ڈارک چاکلیٹ کھانے سے گلے کے درد میں کمی واقع ہوتی ہے بلکہ گلے کی اندرونی سوزش سے بھی نجات ملتی ہے-

image


2: مائیگرین کا درد
مائگرین کا درد شدید نوعیت کا سر درد ہوتا ہے جو کہ اپنی شدت کے باعث متلی اور بعض صورتحال میں ہائی بلڈ پریشن کا بھی باعث بن سکتا ہے- اس کی شدت میں پانی کی کمی کے سبب اضافہ ہو جاتا ہے اس وجہ سے اس درد کے صورت میں ہر دو گھنٹے بعد پانی پینا نہ صرف اس کی شدت کو کم کرتا ہے بلکہ بار بار پیشاب آنے کے سبب اس درد میں افاقہ بھی ہوتا ہے-

image


3: کمر کا درد
اعصاب کی کمزوری اور ریڑھ کی ہڈی کے پٹھوں میں اکڑاؤ کے سبب ہونے والا درد اپنی شدت کے سبب اس نوعیت کا ہوتا ہے کہ انسان کا چلنا پھرنا محال کر دیتا ہے اور اس کا تدارک عام درد کی گولی سے بھی نہیں ہوتا ہے- اس وجہ سے اس درد کی صورت میں مختلف اقسام کی ورزشیں جس سے جسم کے کھنچاؤ میں اضافہ ہو ریڑھ کی ہڈی کو مضبوطی فراہم کرتی ہے اور اس سے درد میں کمی واقع ہو سکتی ہے-

image


4: سر درد کے لیے
سر درد کی صورت میں کسی بھی خوشبودار نباتی تیل کو ٹشو پیپر میں لگا کر سونگھنے سے افاقہ ہو سکتا ہے- اس کے ساتھ ساتھ خوشبو دار نباتی تیل کو ناریل یا زیتون کے تیل میں کم مقدار میں ملا کر اس کی مالش پیشانی اور سر پر کرنے سے بھی نہ صرف درد میں افاقہ ہوتا ہے بلکہ اس سے تازگی بھی محسوس ہوتی ہے-

image


5: دانت کے درد کے لیے
دانت میں ہونے والے شدید درد کو پودینے کے قہوے سے دور کیا جا سکتا ہے اس کے لیے کچھ پتے پودینے کے لیں ان کو ابلتے ہوئے پانی میں بھگو دیں اور آدھے گھنٹے تک بھگوئے رکھیں- اس کے بعد چھان کر اس پانی سے نہ صرف غرارے کریں بلکہ اگر کچھ پانی پی بھی لیں تو کوئی مضائقہ نہیں ہے ۔ پودینے کے پتوں میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو درد کش ہوتے ہیں اور درد سے نجات دلاتے ہیں-

image


6: ہڈیوں اور جوڑوں کے درد کے لیے
ہڈیوں اور جوڑوں کا درد کسی بھی انسان کو وقت سے پہلے بوڑھا کرسکتا ہے اس لیے اس درد سے نجات کے لیے ایپسم سالٹ یا سیندھو نمک کا استعمال بہت مفید ہوتا ہے- اس نمک میں میگنیشیم کی بڑی مقدار موجود ہوتا ہے جو کہ درد کش ہوتا ہے- ایپسم نمک کو نیم گرم نہانے کے پانی میں شامل کر کے اس سے نہا لیں یا پھر درد والی جگہ کو کچھ دیر تک ایپسم نمک والے نیم گرم پانی میں بھگو کر رکھ دیں اس سے درد میں آرام مل جائے گا-

image


7: ماہواری کے درد کے لیے
خواتین کو ہر مہینہ میں ماہواری کے سبب ہونے والے شدید درد اور اینٹھن کے لیے کیلا کھانا چاہیے کیوں کہ اس میں پوٹاشیم اور وٹامن بی 6 بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے جو کہ درد سے نجات دلواتا ہے-

image


8: ہائی بلڈ پریشر کی صورت میں
اگر بلڈ پریشر بہت بڑھ جائے تو اس صورت میں اپنے ہاتھوں اور پیروں کو قابل برداشت گرم پانی میں دس سے پندرہ منٹ تک بھگو دیں- اس سے خون کا دباؤ سر سے پیروں اور ہاتھوں کی طرف پھیلے گا اور خود بخود کم ہو جائے گا-

image


یاد رکھیں!
یہ تمام طریقہ علاج عارضی طور پر افاقہ دے سکتے ہیں مگر کسی بھی بیماری کا مستقل حل نہیں ہیں اور مستقل تکلیف کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: