اپنے پھیپھڑوں کو صحتمند رکھ کر کورونا وائرس کے خطرے سے محفوظ رہنے کے طریقے

image


کرونا وائرس جس نے ایک وبائی مرض کی صورت اختیار کر لی ہے اور دنیا بھر کے لاکھوں افراد کو متاثر کرنے کا باعث بن رہا ہے ۔ یہ وائرس انسان کے سانس کے راستے جسم میں داخل ہو کر براہ راست انسان کے پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے اور بدترین نمونیا کی شکل اختیار کر لیتا ہے اس بیماری سے صحت یاب ہونے کے لیے ضروری ہے کہ انسان کی قوت مدافعت مضبوط ہو اور اس کے پھیپھڑے اتنے مضبوط ہوں کہ وہ کرونا وائرس کے پھپھڑوں پر ہونے والے حملے کا مقابلہ کر سکیں- اس لیے آج ہم آپ کو ایسے کچھ طریقوں کے بارے میں بتائيں گے جن کے ذریعے آپ اپنے پھیپھڑوں کو صحت مند بنا سکتے ہیں-

1: ورزش
ورزش پھیپھڑوں کو طاقتور بنانے کا اہم ترین ذریعہ ہے اس کے لیۓ جاگنگ کے ساتھ ساتھ مختلف ایکسرسائزز ان پھیپھڑوں کی طاقت میں اضافہ کرتے ہیں اور اس کو بیماری سے بچاؤ اور اس سے مدافعت کی صلاحیت حاصل ہوتی ہے-

2: پانی
ہمارے جسم کا ہر ہر خلیہ ستر فی صد پانی پر مشتمل ہوتا ہے جس کی وجہ سے پانی ہماری صحت کے لیے بہت ضروری ہے- اس کے ساتھ ساتھ پھیپھڑوں کے صحت کے لیے بھی پانی کو بہت اہمیت حاصل ہے کیوں کہ اگر پانی کی مقدار کم استعمال کی جائے گی تو سانس کی نالیاں اور پھیپھڑے خشکی کا شکار ہو سکتے ہیں اور ان کے انفیکٹڈ ہونے کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے-
 

image


3: سیب
ماہرین کے مطابق وہ تمام پھل اور سبزیاں جن میں وٹامن سی ، وٹامن ای اور بیٹا کیروٹین موجود ہو وہ پھیپھڑوں کی صحت کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں تو سیب میں بھی سات فی صد تک وٹامن سی اور دیگر منرلز موجود ہوتے ہیں اور ان کا استعمال پھیپھڑوں کی مضبوطی میں اضافہ کرتا ہے اور اس کے افعال بہتر بناتا ہے-

4: خوبانی
ہمارے ملک میں خوبانی اپنے موسم کے علاوہ سارا سال خشک حالت میں میسر ہوتی ہے اس کے اندر ایسے وٹامن موجود ہوتے ہیں جو کہ پھیپھڑوں کو انفیکشن سے بچاتے ہیں اس لیے ان دنوں میں اس کا استعمال پھیپھڑوں کو بیماریوں سے بچا سکتا ہے-

5: پولٹری
پولٹری کی اشیا میں چکن کے ساتھ ساتھ انڈے بھی شامل ہوتے ہیں ان تمام اشیا کا استعمال ایک جانب تو پھیپھڑوں کو بیماریوں اور انفیکشن سے بچاتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ان کو بیماری سے لڑنے کی طاقت بھی فراہم کرتے ہیں اور اس میں موجود وٹامن اے پھپھڑوں کے لیس بہت مفید ہوتا ہے-
 

image


6: اخروٹ
اخروٹ میں اومیگا تھری بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے جو کہ ایستھما کے مریضوں اور سانس کے جملہ امراض کے علاج کے لیے بہت مفید ہوتا ہے- اس لیے ایک مٹھی اخروٹ کی گری پھپھڑوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے-

7: سرخ لوبیا
سرخ لوبیا کا استعمال بھی پھیپھڑوں کے لیے بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے کیوں کہ اس کے اندر ایسے اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتے ہیں جو کہ پھیپھڑوں میں ایسے زہریلے مادوں کو جمع نہیں ہونے دیتے ہیں جو کہ ان کو نقصان پہنچا سکیں-

8: اسٹرابیری
اسٹرابیری کے اندر ایسے وٹامن اور اینٹی آکسیڈنٹ اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ جسم میں سے زہریلے مادوں کا اخراج کرتا ہے- اس لیے اس کا استعمال جسم کی قوت مدافعت کو مضبوط بنا کر پھیپھڑوں کو کرونا وائرس سے لڑنے کی طاقت فراہم کرتا ہے-
 

image


9: سبز چائے
سبز چائے کا استعمال ایک جانب تو سانس کی نالی کی صفائی کرتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس میں موجود جراثیموں اور وائرس کا خاتمہ کرتا ہے اس کے ساتھ ساتھ پھپھڑوں میں موجود زہریلے اجزا کے اخراج کا بھی باعث بنتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: