اٹلی: قبرستانوں میں جگہ ہے، نہ اسپتالوں میں

یورپ کے ملک اٹلی میں کرونا وائرس سے اب تک 92472 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ جن میں سے 12384 افراد وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں جب کہ کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں مریضوں کی اسپتالوں میں آمد اور وائرس سے ہلاکتوں کے بعد نہ قبرستانوں میں جگہ ہے اور نہ ہی اسپتالوں میں مریضوں کی مزید گنجائش ہے۔
 

image
اٹلی میں کرونا وائرس کا پہلا کیس آج سے ٹھیک دو ماہ پہلے یعنی 29 جنوری کو رپورٹ ہوا تھا۔
 
image
اٹلی کرونا وائرس سے متاثرہ کیسز میں عالمی سطح پر امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جب کہ یورپ میں یہ پہلے نمبر پر ہے۔
 
image
اٹلی میں کرونا وائرس کے 12384 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ ملک بھر میں طویل لاک ڈاؤن ہے۔
 
image
وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں حتیٰ کہ دکانوں اور مارکیٹس میں داخلے سے پہلے لوگوں کا جسمانی درجہ حرارت چیک کیا جاتا ہے۔
 
image
اٹلی کے قبرستان میں کام کرنے والے گورکنوں اور دیگر افراد نے حفاظتی ماسک پہن کر اپنا کام جاری رکھا ہوا ہے۔
 
image
اٹلی کے شہر وینس میں واقع گرینڈ کینل میں سناٹا چھایا ہوا ہے۔ لاک ڈاؤن کے سبب لوگ گھروں تک محدود ہیں۔
 
image
سپرمارکیٹس میں خریداری کی غرض سے آنے والوں کو مناسب فاصلہ رکھتے ہوئے قطاروں میں کھڑا ہونا پڑتا ہے۔
 
image
کرونا وائرس کے سبب روم کا آرک اور کنسٹنائن ویران پڑا ہے۔ طویل لاک ڈاؤن کے باعث لوگ یہاں کا رخ نہیں کرتے۔
 
image
اٹلی کی حکومت نے لوگوں سے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لیے خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی ہے۔
 

Partner Content: Voa

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: