پروسٹیٹ گلینڈ کا بڑھنا،علامات، ٹیسٹ اور ضروری ہدایات

image


(تحریر: ڈاکٹر تنویر سرور-لاہور)

پروسٹیٹ گلینڈ کا بڑھ جانا آج کل یہ بیماری بھی عام ہے ہر دوسرے تیسرے شخص کو یہ بیماری ہے پروسٹیٹ گلینڈ کی بیماری صرف مردوں کو ہی ہوتی ہے کیونکہ پروسٹیٹ گلینڈ صرف مردوں میں ہی ہوتا ہے -

عام طور پر پچاس سال سے اوپر کے مردوں میں پروسٹیٹ گلینڈ بڑھ جاتا ہے اس کا بڑھنا ہارمون کے توازن میں بگاڑ ہے یہ بڑھ کر لٹک جاتے ہیں بھاری ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے چلنا پھرنا بھی دشوار ہو جاتا ہے-

اس کا بروقت علاج ضروری ہے اگر اس بیماری میں ادویات ناکام ہو جائیں تو پھر مریض کی سرجری کروانا ضروری ہو جاتا ہے ورنہ پھر کئی دوسری پیچیدگیاں پیدا ہونے کا خدشہ موجود رہتا ہے بروقت علاج ہی ہمیں سرجری سے بچا سکتا ہے کیونکہ سرجری آخری آپشن ہوتا ہے۔
 

image


پروسٹیٹ گلینڈ میں مریض کا پیشاب گدلا ،بدبودار اور خون آمیز ہوتا ہے خون عام طور پر تب آتا ہے جب پروسٹیٹ گلینڈ کا کینسر ہو جائے اس کے علاوہ مریض مثانے پر بوجھ محسوس کرتا ہے بعض اوقات یہ بیماری کسی چوٹ لگنے کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے بعض اوقات سوزاک بھی اس کی ایک وجہ ہو سکتا ہے-

اگر پروسٹیٹ گرینڈ بڑھ جائیں تو بروقت علاج ضروری ہے ورنہ پروسٹیٹ گلینڈ کا کینسر ہو سکتا ہے ۔شروع میں کینسر کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں لیکن آہستہ آہستہ پروسٹیٹ گلینڈ کا انفیکشن پیشاب کی نالیوں ،مثانہ اور گردوں تک پھیل جاتا ہے اس کا سائیز بڑھنے سے گردے فیل ہو جاتے ہیں اگر یہ کینسر بڑھتا رہے اور مریض کی ہڈیوں تک پہنچ جائے تو پھر ہڈیوں میں شدید درد ہوتا ہے۔

ٹیسٹ:
اس کے ٹیسٹ کے لئے الٹراساؤنڈ کروا سکتے ہیں جس میں پروسٹیٹ گلینڈ بڑھا ہوا نظر آئے گا اس کے علاوہ پی ا۔ ایس۔ اے ٹیسٹ جو کہ خون کا ٹیسٹ ہوتا ہے جس کا نارمل لیول 0-4تک ہوتا ہے اگر یہ 4-10کے درمیان ہو تو پھر پروسٹیٹ گلینڈ ظاہر ہو جاتے ہیں لیکن اگر یہ 10سے بھی زیادہ کا ہو تو یہ بلا شبہ کینسر ہو گا۔

اگر آپ میں مندرجہ ذیل علامات ہیں تو اپنے ٹیسٹ ضرور کروائیں اور اپنے معالج سے جلد مشورہ کریں تا کہ اس بیماری کا علاج بروقت ہو سکے ۔کیونکہ آجکل مجھے اکثر ایسے فون آتے ہیں جس میں پیشاب کی مختلف شکایات کی جاتی ہیں ان میں اکثر پروسٹیٹ گلینڈ کی علامات ہوتی ہیں ۔لیکن یہ ضروری نہیں کئی دوسری وجوہات بھی ہو سکتی ہیں ۔
 

image


علامات:
٭پیشاب کی بار بار حاجت ہونا
٭پیشاب میں خون آنا
٭پیشاب کا قطرہ قطرہ نکلتے رہنا
٭نامردی کی شکائت ہوجانا
٭گردوں کے افعال کا کمزور ہو جانا٭پیشاب کا رک جانا
٭پروسٹیٹ کا کینسر ہو جانا
٭مثانے میں سوزش کا ہو جانا اہم علامات ہو سکتی ہیں۔

ضروری ہدایات:
مریض کو ٹماٹر کھانے کو دیں کیونکہ اس سے پروسٹیٹ گلینڈ کے کینسر کا خطرہ ٹل جاتا ہے لیکن ٹماٹر اسی صورت میں دیں جب مریض کو گردے میں پتھری کی شکائت نہ ہو ۔
٭المونیم کے برتن استعمال میں نہ لائیں یہ پروسٹیٹ کی بیماری کا باعث بنتے ہیں ۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: