ہنٹا وائرس کیا ہے؟ چین میں ہنٹا وائرس کے سبب ہونے والی موت کی خبر نے افواہوں کا بازار گرم کر دیا

image


ابھی دنیا کرونا وائرس کی ہولناکیوں اور خطروں کے سبب لاک ڈاؤن اور دہشت کا شکار ہے- ایسے حالات میں خوف کی اس فضا میں ہنٹا وائرس کے سبب چین میں ایک فرد کی ہلاکت نے لوگوں کو مزید خوفزدہ کر ڈالا ہے ۔

واٹس ایپ کے ذریعے پھیلنے والے کچھ میسجز میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ چین سے کرونا وائرس کے سبب پھیلنے والی بیماری اب تنہا نہیں ہے بلکہ اس میں ہنٹا وائرس بھی شامل ہو گیا ہے جو کہ کرونا وائرس ہی کی طرح دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے-
 

image


حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ہنٹا وائرس کوئی نیا وائرس نہیں ہے اور گزشتہ کئی دہائيوں سے موجود ہے یہ وائرس درحقیقت چوہے اور اس جیسے دوسرے جانوروں کے فضلے ، پیشاب یا ان کے کاٹنے یا ان کو کھانے سے پھیلتا ہے-

یہ وائرس بھی کرونا وائرس ہی کی طرح خطرناک ہے اور جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے مگر یہ وائرس اس حوالے سے خطرناک نہیں ہے کہ اس کا پھیلاؤ کرونا وائرس کی طرح ایک انسان سے دوسرے انسان کو منتقل نہیں ہوتا ہے-

اس وجہ سے یہ وائرس کرونا وائرس کی طرح خطرناک ثابت نہیں ہو سکتا ہے اور نہ ہی یہ وبائی صورت اختیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے- اس کے حوالے سے اس بات کو بھی ذہن میں رکھنا چاہیے کہ ہنٹا وائرس صرف چین ہی میں نہیں بلکہ ہر اس جگہ موجود ہو سکتا ہے جہاں پر چوہے اور اس جیسے دوسرے جاندار موجود ہوتے ہیں-
 

image


مگر چونکہ کرونا وائرس نے لوگوں کے اندر خوف و دہشت کی فضا قائم کر رکھی ہے اس وجہ سے لوگوں نے ہنٹا وائرس کا نام سنتے ہی افواہوں کا بازار گرم کر دیا ہے- حالانکہ اس وقت اس طرح کے اقدامات کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے جو کہ عوام کے اندر مزید انتشار کا سبب بن جائے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: