گنے کا رس ہمارے لئے کیوں مفید ہے؟

image


(تحریر: ڈاکٹر تنویر سرور - لاہور)

گنے کی فصل جہاں کاشتکاروں کو مالی فوائد پہنچاتی ہے وہاں اس کا رس مختلف بیماریوں میں فائدہ مند ہوتا ہے- گنے کی کاشت پاکستان میں کافی بڑے رقبے پر کی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود ابھی تک وہ اہداف پورے نہیں ہو سکے اگر حکومت کاشتکاروں کو ان کی ضرورت کے مطابق پانی اور کھادیں مہیا کرے تو یہ اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں- گنے کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے جدید زراعت کے طریقوں پر عمل کرنا ہوگا- گنے سے ہی ہم گڑ اور چینی تیار کرتے ہیں اور اس کے علاوہ گنے کا رس بھی ہمارے ہاں ایک پسندیدہ مشروب ہے جسے چھوٹے بڑے سب ہی پسند کرتے ہیں اس کا زیادہ تر استعمال موسم گرما میں کیا جاتا ہے ۔

گنے کے رس میں میگنیشیم، آئرن، کیلشیم، فاسفورس، زنک، پروٹین اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے اس کے علاوہ اس میں وٹامن B1,B2,B3اورB5 پایا جاتا ہے- گنے کے رس کو شوگر کے مریض بھی ہفتہ میں ایک دو بار پی سکتے ہیں۔ گنے کا رس اگر چھیل کر حاصل کیا جائے تو یہ بہتر عمل ہے کیونکہ بیلنے سے نکلا ہوا رس ذرا دیر میں ہضم ہوتا ہے۔ اگر آپ چھیل نہیں سکتے تو بازار سے بنی بنائی گنڈیریاں بھی خرید کر کھا سکتے ہیں۔لیکن اس کا یہ ہر گز مطلب نہیں ہے کہ آپ بیلنے سے نکلا ہوا رس نہیں پی سکتے وہ بھی ٹھیک ہے۔
 

image


گنے کے رس کے ساتھ اگر لیموں کا رس ،ادرک کا رس یا پودینے کا رس ملا کر پیا جائے تو اس کے فوائد کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔ گنے کے رس کے کچھ طبعی فوائد بھی ہیں ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

فوائد:
٭گنے کا رس نزلہ ،زکام اور گلے کی سوزش سے محفوظ رکھتا ہے
٭گنے کا رس جسم کو طاقت فراہم کرتا ہے
٭گنے کا رس یرقان کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہے
٭گنے کے رس میں الکلوی نامی جزو ہوتا ہے جو چھاتی اور کینسر کے مرض سے محفوظ رکھتا ہے
٭گردے کی بیماری میں بھی فائدہ مند ہے
٭حاملہ خواتین کے لئے مفید ہے کیونکہ اس میں آئرن موجود ہوتا ہے
٭ہمارے نظام انہظام کو درست رکھتا ہے اور قبض نہیں ہونے دیتا
٭پیشاب کی نالی میں جلن کو دور کرتا ہے
٭اس میں کیلشیم کی موجودگی کی وجہ سے ہماری ہڈیاں اور دانت مظبوط رہتے ہیں
٭دل کے امراض میں بھی اس کا استعمال مفید رہتا ہے کیونکہ یہ کولیسٹرول کو نارمل سطح پر رکھتا ہے
٭گنے کا رس جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو بڑھنے سے روکے رکھتا ہے
٭معدے کو تقویت فراہم کرتا ہے
٭آنکھوں کی بینائی کے لئے بھی مفید چیز ہے
 

image


٭خون کی کمی والے افراد اس کا استعمال کریں کیونکہ یہ خون کی کمی کو دور کرتا ہے وجہ اس میں آئرن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے
٭پٹھے اگر کمزور ہوں تو گنے کے رس کا استعمال کریں پٹھے مضبوط ہو جائیں گے
٭ناخنوں کی قدرتی خوبصورتی کو قائم رکھتا ہے اور انہیں چمکدار بناتا ہے
٭آدھے سر کا درد ہو تو اس میں گنے کا رس پینا فائدہ مند رہتا ہے
٭بخار کی حالت میں بھی اس کا استعمال مفید ہوتا ہے
٭گنے کا رس جگر کی صفائی کرتا ہے اور اس کی استعداد کو بڑھاتا ہے
٭اگر آپ کو نیند ٹھیک طریقہ سے نہ آتی ہو تو آپ گنڈیریاں چوسیں
٭طبیعت میں بھاری پن یا گرانی محسوس ہو تو بھی گنڈیریوں کا استعمال کرنا چاہیئے
٭اگر آپ میں چڑچڑاپن پایا جاتا ہے تو صبح نہار منہ گنڈیریوں کا استعمال کریں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: