مصالحوں کی ملکہ کالی مرچ، چھوٹا دانہ مگر فائدے بے شمار

image


(تحریر: ڈاکٹر تنویر سرور - لاہور)

کالی مرچ سے کون واقف نہیں ہے یہ ایک چھوٹا سا کالا دانہ ہے لیکن اپنی افادیت کے لحاظ سے بے مثال ہے- کالی مرچ ہمارے مصالحوں کا ایک اہم جزو ہے اسے مصالحوں کی ملکہ کہا جاتا ہے کالی مرچ کو بغیر کیمیکل لگائے آپ سالہا سال محفوظ رکھ سکتے ہیں- اسے نہ ہی کوئی کیڑا لگتا ہے اور نہ ہی یہ خراب ہوتی ہے-

اس کا بیل نما پودا اونچے اونچے پہاڑوں پر لگتا ہے اس کی بیل کی لمبائی چار میٹر تک ہوتی ہے کالی مرچ میں وٹامن اے، وٹامن سی، سوڈیم، پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیشیم، فاسفورس، زنک اور فولاد موجود ہوتا ہے- برصغیر میں زیادہ تر لوگ سبز اور سرخ مرچ کا استعمال زیادہ کرتے ہیں جبکہ یورپ میں کالی مرچ کا استعمال بہت زیادہ ہے-

اگر کالی مرچ کا چھلکا اتارا جائے تو یہ سفید ہو جاتا ہے کالی مرچ کا استعمال ثابت کریں یا اسے پیس لیں دونوں حالتوں میں اس کی افادیت میں کمی واقع نہیں ہوتی- کالی مرچ ایک بہترین آکسیڈنٹ اور اینٹی بیکٹریل ہے اس کی کاشت ویت نام،بھارت،سری لنکا،کوریا ،جاپان،تھائی لینڈ ،برازیل اور انڈونیشیا میں کی جاتی ہے اور ان ممالک سے یورپ میں برآمد کی جاتی ہے-
 

image


اس کی ایک بہت بڑی خصوصیت ہے کہ اس کا استعمال کرنے والے کا معدہ اور ہاضمہ تندرست رہتا ہے اس کے مسلسل استعمال سے ڈائیریا اور قبض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے- خواتین کو اس کا استعمال ضرور کرنا چاہیے تا کہ وہ چھاتی کے کینسر سے محفوظ رہ سکیں۔ اس کے استعمال سے جلد کے مردہ خلیات کو تقویت ملتی ہے ۔

فوائد:
٭کالی مرچ جسم میں گرمی پیدا کرتی ہے اس لئے گرم مزاج والے اس کا استعمال کم کریں
٭کالی مرچ کے استعمال سے حافظہ قوی ہوتا ہے
٭کالی مرچ بھوک کو بڑھاتی ہے اور یہ پیشاب آور بھی ہے
٭ایسی خواتین جن کے حیض رکے ہوئے ہوں کالی مرچ کے استعمال سے حیض جاری ہو جاتا ہے
٭کالی مرچ کا استعمال کرنے والا موٹاپے سے بچا رہتا ہے
٭کالی مرچ قبض کو رفع کرتی ہے
٭کالی مرچ حلق کی سوزش میں مفید ہوتی ہے
٭کالی مرچ پیٹ میں گیس بننے کے عمل کو روکتی ہے
٭کالی مرچ کے استعمال سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں
٭کالی مرچ پٹھوں کو طاقت دیتی ہے
٭کالی مرچ معدے اور جگر کے لئے مفید ہوتی ہے
٭دمہ اور کھانسی کے مرض میں کالی مرچ کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے
 

image


٭کالی مرچ دماغی امراض میں بھی مفید ہوتی ہے
٭کالی مرچ سینے کے درد سے نجات دلاتی ہے
٭کالی مرچ کے استعمال سے نزلہ و زکام نہیں ہوتا
٭کالی مرچ کھانے والے کو کھٹی ڈکاریں نہیں آتی ہیں
٭کالی مرچ نہ صرف آپ کے دانتوں کو مظبوط بناتی ہے بلکہ دانت درد سے بھی نجات مل جاتی ہے
٭کالی مرچ ذہنی دباؤ میں کمی لاتی ہے
٭کالی مرچ الزائمر کے مریضوں کے لئے مفید ہوتی ہے کیونکہ یہ یاداشت کو بہتر بناتی ہے
٭کالی مرچ بلغم کا اخراج کرتی ہے
٭پھیپھڑوں کے امراض میں بھی کالی مرچ کا استعمال فائدہ مند رہتا ہے
٭کالی مرچ مردوں کی قوت باہ میں اضافہ کرتی ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: