عرق گلاب کیا ہے اور یہ بد مزاج انسان کو خوش مزاج اور خوبصورت کیسے بناتا ہے؟

image


گلاب کے پھول کو تمام پھولوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے اس کی خوشبو اور اس کا رنگ دیکھنے والوں کو بہت پسند آتا ہے- اس کے ساتھ ساتھ خوشی ہو یا غم ہر ہر موقع پر اس کا استعمال ہمارے معاشرے کا حصہ ہے اور صحت کے حوالے سے بھی یہ کئي فوائد کا حامل ہے- اور گلاب کے پھول سے بننے والی بہت ساری اشیا روز مرہ کی زندگی میں استعمال کی جاتی ہیں جو کہ انسانی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہوتی ہیں ایسی ہی اشیا میں عرق گلاب بھی شامل ہے-

عرق گلاب کیسے بنایا جاتا ہے
عرق گلاب کی تیاری کے لیے گلاب کی پنکھڑیوں کو بھاپ میں کشید کیا جاتا ہے جس کے سبب ایک خوشبو دار عرق حاصل ہوتا ہے اور اس عرق کو عرق گلاب کہا جاتا ہے جو کہ کئی لحاظ سے انسانوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے عرق گلاب کے فوائد کے حوالے سے آج ہم آپ کو کچھ بتانے جا رہے ہیں-

1: جلد کی خارش سے نجات دلواتا ہے
عرق گلاب کے اندر ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو کہ سوجن اور خارش سے آرام پہنچاتے ہیں اس لیے خارش اور الرجک کی صورت میں جلد پر پڑنے والے سرخ نشانات کا بھی خاتمہ کرتا ہے-

2: گلے کی خرابی میں آرام پہنچاتا ہے
گلے کی خرابی کے لیے عام طور پر ڈاکٹر اینٹی بایوٹک ادویات دیتے ہیں مگر قدیم زمانے سے شدید گلے کے درد میں عرق گلاب کا استعمال بہت مفید ثابت ہوتا ہے- اس لیے شدید گلے کے درد کی صورت میں عرق گلاب کو پینا اور اس سے غرارے کرنا آرام پہنچاتا ہے-
 

image


3: جلد کی سرخی کو کم کرتا ہے
عرق گلاب کو صدیوں سے خواتین خوبصورتی میں اضافے کے لیے استعمال کرتی رہی ہیں اس سے نہ صرف رنگت صاف ہوتی ہے بلکہ جلد کے فیشل یا ماسک وغیرہ لگانے کے بعد جلد پر ہونے والی سرخی کو بھی عرق گلاب کم کرتا ہے-

4: زخموں کو بھرتا ہے
عرق گلاب کا زخموں پر استمال زخموں کو نہ صرف جلد بھرنے میں مدد دیتا ہے بلکہ جلد پر پڑنے والے جلنے اور زخموں کے نشانات کا خاتمہ کرتا ہے اور پرانے خلیات کا خاتمہ کر کے نئے خلیات کے بننے میں مددگار ثابت ہوتا ہے-

5: موڈ کو بہتر کرتا ہے
عرق گلاب کا اندر ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ ڈپریشن کا خاتمہ کرتے ہیں اور اداسی کو دور بھگاتا ہے- اس وجہ سے اس کی خوشبو کو سونگھنے سے انسان کا موڈ خوشگوار ہو جاتا ہے ڈپریشن کا خاتمہ ہوتا ہے اور اداسی سے نجات ملتی ہے-
 

image


6: بالوں کی خشکی کا خاتمہ کرتا ہے
عرق گلاب کو سر کے لیے تیار کیے گئے کسی بھی ماسک میں شامل کرنے سے اس سے بہت بہتر اثرات مرتب ہوتے ہیں ایک جانب تو خشکی کا خاتمہ ہوتا ہے اور دوسری جانب بال چمکدار اور مضبوط ہوتے ہیں-

7: آنکھوں کی تھکن کو دور کرتا ہے
زیادہ دیر تک جاگتے رہنے کے سبب یا زیادہ دیر تک اسکرین کے سامنے بیٹھ کر کام کرنے سے آنکھوں میں تھکن کے سبب سوجن ہو جاتی ہے- اس تھکن اور سوجن کے خاتمے کے لیے آنکھوں پر عرق گلاب کےاسپرے سے نہ صرف آنکھوں کی تھکن ختم ہوتی ہے بلکہ سوجن کا بھی خاتمہ ہوتا ہے-
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: