کان کے امراض اور ان کے علاج میں مددگار گھریلو نسخے

image


(تحریر: ڈاکٹر تنویر سرور - لاہور)

کان کا درد ہمیشہ کان کے اندر ہی ہوتا ہے جس کی وجہ انفیکشن ہونا ہے اس کا زیادہ تر چھوٹے بچے ہی شکار ہوتے ہیں لیکن بڑوں کو بھی یہ تکلیف ہو جایا کرتی ہے اس کا بروقت علاج نہ ہوں تو یہ بیماری شدت اختیار کر لیتی ہے-

کان کے انفیکشن کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جراثیم کے باعث، کان میں اگر کوئی چیز جا کر اٹک جائے ،گندے پانی سے نہانے سے یا پھر کان کے اندر خارش یا میل نکالنے کے لئے کسی تنکے یا ماچس کی تیلی کا استعمال کرنے سے بھی کان میں انفیکشن ہو جاتا ہے۔

اگر کان میں انفیکشن ہو تو پہلے خارش ہوتی ہے اور بعد میں کان میں درد ہونا شروع ہو جاتا ہے کان سرخ ہوجاتا ہے اور بخار بھی ہونے لگتا ہے کان کو ہاتھ لگانے سے شدید درد ہوتا ہے کان سے بدبودار رطوبت کا اخراج ہونے لگتا ہے اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو کان کے پردے میں سوراخ ہو سکتا ہے اور انسان بہرہ ہو جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو کان سے متعلق مختلف کارآمد دیسی نسخے بتائیں گے۔
 

image


کان بہنا:
٭اگر کان بہہ رہا ہو تو ہلدی کو پیس کر سرسوں کے تیل میں ڈال کر نیم گرم دو بوندیں کان میں ٹپکائیں اس سے کان بہنا بند ہو جائے گا
٭لہسن کو بھی سرسوں کے تیل میں ڈال کر پکائیں جب تیل آدھا رہ جائے تو کان کو روئی کے ساتھ صاف کر کے دو بوندیں کان میں ٹپکائیں اس سے بھی کان بہنا رک جائے گا۔

کان درد:
٭پیاز کا رس لیں اسے ہلکا سا گرم کریں اور کان میں ڈال دیں کان کا درد ختم ہو جائے گا
٭ادرک کا رس گنگنا کر کے بھی کان میں ڈالنے سے آرام مل جاتا ہے
٭لہسن کے چند جوئے سرسوں کے تیل میں پکا کر تیل کو کان میں ٹپکائیں اس سے بھی کان درد ختم ہو جاتا ہے
٭سرسوں کا تیل ایک حصہ، مولی کا رس تین حصے لے لیں اب اسے گرم کریں جب ایک تہائی تیل رہ جائیے تو شیشی میں محفوظ کر لیں دو بوندیں کان میں ٹپکانے سے درد جاتا رہتا ہے۔
 

image


کن پیڑے:
جب کانوں کی بات ہو رہی ہے تو میں نے سوچا کہ آپ کو کن پیڑے کے بارے میں بھی بتا دیا جائے کانوں کے ذرا نیچے غدود ہوتے ہیں ان غدودوں کے انفیکشن یا سوزش کو کن پیڑے کہتے ہیں- یہ سوزش ایک بیکٹیریا سے لاحق ہوتی ہے۔اس کی علامات میں چہرہ پر سوجن آ جاتی ہے اور وہ سوج جاتا ہے-

علامات:

٭چہرہ اور کانوں کے پیچھے سوجن کے ساتھ درد بھی ہوتا ہے
٭کن پیڑے میں بخار ہو جاتا ہے
٭متلی اور قے بھی ہوا کرتی ہے
٭مریض تمام جسم میں تھکاوٹ محسوس کرتا ہے ایسی صورت حال میں فوری علاج کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ کئی اور مسائل جنم لیتے ہیں-

کن پیڑے عام طور پر کم عمر میں ہوتے ہیں اور یہ زندگی میں ایک بار ہوتے ہیں لیکن اس کے برعکس اگر یہ بڑے لڑکوں میں ہوجائے تو اس کا انفیکشن ان کے فوطوں میں بھی آ جاتا ہے اسی طرح لڑکیوں کو ہو تو اس کا اثر ان کی بچہ دانی تک آ جاتا ہے ۔

ضروری ہدایات:
مریض کو مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیں اس مریض کو دوسرے لوگوں سے ملنے نہ دیا جائے مریض کی غذا کا خاص خیال رکھیں مریض کو زود ہضم غذا کا ہی استعمال کروائیں نمک کو ململ کے کپڑے میں ڈال کر ہلکی گرم ٹکور کریں۔ اور باقاعدگی سے مریض کا علاج کروائیں جلد شفا یابی ہو جاتی ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: