پہاڑی نمک استعمال کرنے کے پہاڑ جتنے بڑے فوائد جانیں

image


(تحریر: ڈاکٹر تنویر سرور - لاہور)

پہاڑی نمک ہماری صحت کے لیے کتنا محفوظ ہے آج ہم یہ جاننے کی کوشش کریں گے- کیا اس نمک کا استعمال آئیوڈین کی کمی کا سبب بنتا ہے- یقیناً پہاڑی نمک انسانی صحت کے لیے مفید ہوتا ہے کیونکہ ﷲ تعالیٰ نے اسے پہاڑوں میں ہمارے استعمال کے لیے ہی پیدا کیا ہے اور یہ ہمارے لیے کیسے نقصان دہ ہو سکتا ہے-

پاکستانی کھانے بغیر نمک کے تیار ہو ہی نہیں سکتے اس لیے کھانوں کے ذائقہ کو دوبالا کرنے کے لیے نمک کی اشد ضرورت پڑتی ہے- پہاڑی نمک مصنوعی نمک سے بہت بہتر ہوتا ہے ہاں ایک بات طے ہے کہ اس پہاڑی نمک میں آئیوڈین شامل نہیں ہوتی بلکہ اسے مصنوعی طریقے سے ملایا جاتا ہے-

آئیوڈین کا تعلق تھائی رائیڈ غدود سے ہے لیکن اس کے باوجود پہاڑی نمک کا استعمال کسی نقصان کا باعث نہیں بنتا ہے- خالص آئیوڈین سمندری کیکڑوں اورف مچھلیوں میں پایا جاتا ہے ان کے استعمال سے آئیوڈین کی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے۔
 

image


نمک کی کئی اقسام ہیں اور تمام طرح کی نمک کا مزاج گرم اور خشک ہوتا ہے نمک کا زیادہ استعمال ضرور نقصان دہ ہوتا ہے کیونکہ اس میں سوڈیم پایا جاتا ہے جو کئی بیماریوں کی وجہ بھی بن سکتا ہے نمک کے زیادہ استعمال سے آپ کو پیاس بھی زیادہ لگتی ہے- پہاڑی نمک کا استعمال کئی بیماریوں میں شفا کا مؤجب بھی بنتا ہے۔ بلڈ پریشر کے مریض اسے کم مقدار میں استعمال کریں اس کے زیادہ استعمال سے خارش ہو سکتی ہے ۔

پہاڑی نمک کے فوائد:
پہاڑی نمک کا استعمال دمہ کے مریضوں کو ضرور کرنا چاہیے
٭پہاڑی نمک گردے صاف کرتا ہے
٭پہاڑی نمک پٹھوں کی طاقت برقرار رکھتا ہے
٭پہاڑی نمک بے خوابی کا بہترین علاج ہے
٭یہ نمک الزائمر کی روک تھام میں مدد گار ہے
٭بدہضمی اور کھانوں کو ہضم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے
٭پہاڑی نمک کے استعمال سے جلد خشک نہیں ہوتی
٭پہاڑی نمک کا استعمال گلے کی سوزش کو دور کرتا ہے
٭پہاڑی نمک کینسر کے خلیوں کی نشوونما کو بھی روکتا ہے
٭گردوں سے پتھری کا اخراج کرتا ہے
٭چہرے کے کیل مہاسوں سے محفوظ رکھتا ہے
٭پہاڑی نمک کھانسی سے محفوظ رکھتا ہے
٭پہاڑی نمک کا استعمال سے آدھے سر کے درد سے نجات مل جاتی ہے
٭بلڈ پریشر کے مریض اسے کم مقدار میں استعمال کریں تو بلڈ پریشر متوازن رہے گا
 

image


٭پہاڑی نمک سانس کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے
٭پہاڑی نمک عمر بڑھنے کے عمل کو روکتا ہے٭پہاڑی نمک ہڈیوں اور پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے
٭بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے مفید ہے
٭پہاڑی نمک جسم کو طاقت فراہم کرتا ہے اور تھکاوٹ کو ختم کرتا ہے
٭پہاڑی نمک کے استعمال سے جوڑوں کے دردوں سے افاقہ ملتا ہے
٭پہاڑی نمک کے استعمال سے نزلہ و زکام اور فلو سے محفوظ رہا جا سکتا ہے
٭پہاڑی نمک ہمارے جسم میں موجود نقصان دینے والے بیکٹریا کو ہلاک کرتا ہے
٭پہاڑی نمک دل کی حفاظت کرتا ہے
٭سرسوں کے تیل میں ملا کر دانتوں پر لگایا جائے تو دانت چمکدار ہو جاتے ہیں اور منہ سے بدبو بھی نہیں آتی۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: