کون سی بیماریوں کے حامل افراد کے لیے کرونا مہلک ہو سکتا ہے؟

image


کرونا وائرس کے حوالے سے بار بار لوگوں کو یہ بتایا جا رہا ہے کہ اس بیماری میں ہلاکت کی شرح بہت کم یعنی صرف دو فی صد تک ہے مگر ایسے لوگ جن کی عمر ستر سال سے زيادہ ہے یا پھر ایسے لوگ جو کسی بیماری میں مبتلا ہییں- ان میں کرونا وائرس سے ہلاکت کا خطرہ دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ ہے ان بیماریوں کے بار ے میں آج ہم جانیں گے-

1: ذیابطیس کے مریض
اس بیماری میں مبتلا افراد کے حوالے سے اس بات کے امکانات موجود ہیں کہ ایسے مریضوں کا مدافعتی نظام اس بیماری کے باعث کمزور ہو چکا ہوتا ہے- اس لیے چین کے اندر ذيابطیس میں مبتلا افراد کی موت کی شرح عام افراد سے زيادہ رہی ہے کیوں کہ کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے ساتھ اگر کوئی ذیابطیس میں بھی مبتلا ہے تو اس کی پیچیدگیوں میں اضافہ ہو جاتا ہے جو جان لیوان ثابت ہو سکتا ہے-

2: دل کے مریض
دل کی بیماریوں میں مبتلا افراد کے بھی کرونا وائرس سے متاثر ہونےکے امکانات بہت زیادہ ہیں کیوں کہ دل کی بیماری کے سبب ایسے مریضوں کو سانس لینے میں پہلے ہی دشواری ہوتی ہے اور کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی صورت میں اس بات کا امکان موجود ہے کہ دل اس حملے کو برداشت نہ کر سکے اور کام کرنا چھوڑ دے جو کہ مریض کو موت کے منہ تک لے جائے-
 

image


3: کینسر کے مریض
کینسر جیسے مہلک مرض میں مبتلا افراد کا مدافعتی نظام کینسر کے سبب درہم برہم ہو چکا ہوتا ہے جس کے پیش نظر اگر ایسے افراد پر کرونا وائرس حملہ آور ہوتا ہے تو ان کے اندر ایسی پیچیدگیاں پیدا ہوجاتی ہیں جو جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں -

4: دمہ کے مریضوں کے لیۓ
کرونا وائرس بھی درحقیقت ایک سانس کی بیماری ہے جو کہ سانس لینا دشوار کر دیتی ہے- اور دمے کے مریضیوں کے اندر بھی یہی مسئلہ ہوتا ہے- اس لیے اگر دمے کا مریض کرونا میں مبتلا ہوتا ہے تو اس کا دمے کا اٹیک اتنا شدید ہو سکتا ہے جو کہ اس کی جان کو خطرے میں ڈال کر ہلاکت میں مبتلا کر سکتا ہے-
 

image


5: ایڈز کے مریض
اگر کوئی فرد ایچ آئی وی پازیٹو ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس میں ایسا وائرس موجود ہے جو اس کے مدافعتی نظام کو تباہ و برباد کر رہا ہے- اس صورت میں اگر کرونا بھی حملہ کر دے تو ایسے مریض کئی قسم کی پیچیدگیوں کا شکار ہو سکتے ہیں جو کہ ان کی زندگی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے -

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: